🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. باب جَوَازِ قَطْعِ أَشْجَارِ الْكُفَّارِ وَتَحْرِيقِهَا:
باب: کافروں کے درخت کاٹنا اور جلانا درست ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4553 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 4553
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2189، 5837
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1746 ترقیم شاملہ: -- 4553
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، وَهَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ : " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطَعَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ، وَحَرَّقَ وَلَهَا يَقُولُ حَسَّانُ وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ حَرِيقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ وَفِي ذَلِكَ نَزَلَتْ مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا سورة الحشر آية 5 الْآيَةَ ".
موسیٰ بن عقبہ نے نافع سے، انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنونضیر کے کھجوروں کے درخت کاٹے اور جلا دیے۔ اسی کے بارے میں حضرت حسان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ”بنو لؤی (قریش) کے سرداروں کے لیے بویرہ میں ہر طرف پھیلنے والی آگ کی کوئی حیثیت نہ تھی۔“ اور اسی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تم نے کھجور کا جو بھی درخت کاٹا یا اسے چھوڑ دیا۔۔“ آیت کے آخر تک۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4553]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو نضیر کے کھجور کے درخت کٹوائے اور جلوائے، اس واقعہ کی طرف حضرت حسان رضی اللہ عنہ اشارہ کرتے ہیں، بنو لؤی (قریش) کے سرداروں کے نزدیک، بویرہ میں پھیلنے والی آگ کی کوئی وقعت نہیں، ایک معمولی بات ہے (اس لیے مدد کو نہیں آئے) اور اس واقعہ کے بارے میں یہ آیت اتری: ﴿جن کھجور کے درختوں کو تم نے کاٹا یا ان کے تنوں پر کھڑے رہنے دیا﴾ [سورة الحشر: 5] ۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4553]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1746
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2189
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ، حَدَّثَنَا حَفْصٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: رَخَّصَ لَهُمْ فِي قَطْعِ النَّخْلِ ثُمَّ شَدَّدَ عَلَيْهِمْ، فَأَتَوُا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ عَلَيْنَا إِثْمٌ فِيمَا قَطَعْنَا، أَوْ عَلَيْنَا فِيمَا تَرَكْنَا؟" فَأَنْزَلَ اللَّهُ {مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ} [الحشر: 5] "
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”(صحابہ کرام کو) کھجور کے درخت کاٹنے کی رخصت دی گئی، پھر ان پر اس معاملے میں سختی برتی گئی، تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا ہم نے جو درخت کاٹ دیے ان پر ہمیں کوئی گناہ ہوگا، یا ان درختوں پر جنہیں ہم نے (کاٹے بغیر) چھوڑ دیا؟“ اس پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے یہ آیتِ مبارکہ نازل فرمائی: ﴿مَا قَطَعْتُمْ مِنْ لِينَةٍ أَوْ تَرَكْتُمُوهَا قَائِمَةً عَلَى أُصُولِهَا فَبِإِذْنِ اللَّهِ﴾ ”تم نے کھجور کے جو درخت کاٹ ڈالے یا جنہیں ان کی جڑوں پر کھڑا رہنے دیا، تو وہ اللہ ہی کے اذن سے تھا“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2189]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: هذا إسناد ضعيف، وفيه ثلاث علل»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3303، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 143، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8970، 11686، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5146، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 1110، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5856، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2186»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5837
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم «أَنَّهُ أَحْرَقَ نَخْلَ بَنِي النَّضِيرِ» ، وَلَهَا يَقُولُ حَسَّانُ:
[البحر الوافر]
وَهَانَ عَلَى سَرَاةِ بَنِي لُؤَيٍّ … حَريقٌ بِالْبُوَيْرَةِ مُسْتَطِيرُ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”بنو نضیر کے کھجور کے باغات کو نذرِ آتش کر دیا تھا“، اور اسی واقعے کے متعلق سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”بنو لؤی (قریش) کے سرداروں کے لیے یہ بات نہایت ہی سہل اور معمولی ثابت ہوئی کہ مقامِ بویرہ میں آگ کے شعلے بلند ہو کر چاروں طرف پھیل رہے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5837]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2201، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1746، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1552، 3302، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2615، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2844، 2845، وأخرجه مسند أحمد برقم: 4518، 5115، 5495، 5557، 6018، 6215، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2460، وأخرجه فتح الباري برقم: 2858، 3807، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3879، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8969، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5727، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 18029، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5811»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں