الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
34. باب صُلْحِ الْحُدَيْبِيَةِ فِي الْحُدَيْبِيَةِ:
باب: حدیبیہ میں جو صلح ہوئی اس کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4637 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 4637
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5121
ترقیم عبدالباقی: 1786 ترقیم شاملہ: -- 4637
وحَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ، قَالَ: " لَمَّا نَزَلَتْ إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا {1} لِيَغْفِرَ لَكَ اللَّهُ سورة الفتح آية 1-2 إِلَى قَوْلِهِ فَوْزًا عَظِيمًا سورة الفتح آية 5 مَرْجِعَهُ مِنْ الْحُدَيْبِيَةِ، وَهُمْ يُخَالِطُهُمُ الْحُزْنُ وَالْكَآبَةُ، وَقَدْ نَحَرَ الْهَدْيَ بِالْحُدَيْبِيَةِ، فَقَالَ: لَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ آيَةٌ هِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنَ الدُّنْيَا جَمِيعًا "،
سعید بن ابی عروبہ نے ہمیں قتادہ سے حدیث سنائی کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انہیں حدیث سنائی، کہا: جب آیت: (إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِینًا ﴿﴾ لِّیَغْفِرَ لَکَ ٱللَّـہُ۔۔۔ فَوْزًا عَظِیمًا ﴿﴾) تک اتری (تو یہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیبیہ سے واپسی کا موقع تھا اور لوگوں کے دلوں میں غم اور دکھ کی کیفیت طاری تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیبیہ میں قربانی کے اونٹ نحر کر دیے تھے تو (اس موقع پر) آپ نے فرمایا: ”مجھ پر ایک ایسی آیت نازل کی گئی ہے جو مجھے پوری دنیا سے زیادہ محبوب ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4637]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب حدیبیہ سے واپسی پر سورہ فتح کی پانچ ابتدائی آیات ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا﴾ [سورة الفتح: 1] نازل ہوئیں، جبکہ صحابہ کرام پر غم اور افسردگی چھائی ہوئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ میں قربانی کے جانور نحر کر چکے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر ایسی آیات نازل ہوئی ہیں جو مجھے پوری دنیا سے زیادہ محبوب ہیں“۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4637]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1786
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 5121
«لقد أنزلت علي الليلة سورة لهي أحب إلي مما طلعت عليه الشمس: {إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحاً مُبِيناً}»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”آج رات مجھ پر ایک ایسی سورت نازل ہوئی ہے جو مجھے ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے: «إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِینًا» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5121]
”آج رات مجھ پر ایک ایسی سورت نازل ہوئی ہے جو مجھے ہر اس چیز سے زیادہ محبوب ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے: «إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِینًا» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5121]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خ ت] عن عمر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح