الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
49. باب عَدَدِ غَزَوَاتِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے جہاد کیے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 4692 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 4692
سنن سعید بن منصور: 4044
صحیح ابن حبان: 7176
ترقیم عبدالباقی: 1254 ترقیم شاملہ: -- 4692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ الْمُثَنَّى، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ يَزِيدَ خَرَجَ يَسْتَسْقِي بِالنَّاسِ، فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ اسْتَسْقَى، قَالَ: فَلَقِيتُ يَوْمَئِذٍ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ ، وَقَالَ: لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ غَيْرُ رَجُلٍ أَوْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ رَجُلٌ، قَالَ: فَقُلْتُ: لَهُ كَمْ غَزَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ: تِسْعَ عَشْرَةَ، فَقُلْتُ: كَمْ غَزَوْتَ أَنْتَ مَعَهُ؟، قَالَ: سَبْعَ عَشْرَةَ غَزْوَةً، قَالَ: فَقُلْتُ: فَمَا أَوَّلُ غَزْوَةٍ غَزَاهَا؟، قَالَ: ذَاتُ الْعُسَيْرِ، أَوْ الْعُشَيْرِ ".
شعبہ نے ہمیں ابواسحاق سے حدیث بیان کی کہ (ابن زبیر رضی اللہ عنہ کی طرف سے کوفہ کے امیر) عبداللہ بن یزید (بن حصین) لوگوں کے ساتھ بارش کی دعا مانگنے کے لیے نکلے تو انہوں نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر بارش کی دعا کی۔ کہا: اس دن میری ملاقات حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ کہا: میرے اور ان کے درمیان ایک آدمی کے سوا کوئی نہ تھا یا (کہا:) میرے اور ان کے درمیان (بس) ایک آدمی تھا تو میں نے ان سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی جنگیں کیں؟ انہوں نے کہا: انیس (19)۔ تو میں نے پوچھا: آپ نے ان کے ساتھ کتنی جنگیں لڑیں؟ انہوں نے کہا: سترہ جنگیں۔ میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟ انہوں نے کہا: ذات العشیرہ۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4692]
ابو اسحاق سے روایت ہے کہ عبداللہ بن یزید لوگوں کو نماز استسقاء پڑھانے کے لیے نکلے، تو دو رکعتیں پڑھ کر بارش کے لیے دعا مانگی، اس دن میری ملاقات حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے ہوئی، میرے اور ان کے درمیان ایک آدمی کے سوا اور کوئی نہ تھا، یا میرے اور ان کے درمیان ایک آدمی تھا، تو میں نے ان سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنے غزوات میں شرکت کی؟ انہوں نے جواب دیا: انیس (19) میں، میں نے پوچھا: آپ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کتنے غزوات میں حصہ لیا؟ انہوں نے جواب دیا: سترہ (17) میں، میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے پہلا غزوہ کون سا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: ذات العسیر یا ذات العشیر۔ [صحيح مسلم/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 4692]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1254
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم دار السلفیہ: 2868 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 4044
نا حُدَيْجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، قَالَ: نا أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، يَقُولُ: " غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ عَشْرَةَ غَزْوَةً" .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پندرہ غزوات میں شرکت کی۔“ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سترہ غزوات میں شرکت کی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 4044]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3949، 4404، 4471، 4472، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1254، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6283، 7176، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 6327، 6328، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1676، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1827، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2868، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18857، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 37802»
أبو إسحاق السبيعي قد اختلط في آخر عمره، ولكن إذا صرح بالسماع، كما في هذه الرواية بقوله "سمعت البراء..." و"سمعت زيدًا..."، فالسماع حينئذٍ ثابت، والرواية مقبولة صحيحة الإسناد، ولا يُؤثر فيها الاختلاط.
أبو إسحاق السبيعي قد اختلط في آخر عمره، ولكن إذا صرح بالسماع، كما في هذه الرواية بقوله "سمعت البراء..." و"سمعت زيدًا..."، فالسماع حينئذٍ ثابت، والرواية مقبولة صحيحة الإسناد، ولا يُؤثر فيها الاختلاط.
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 7176
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ:" غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسَ عَشْرَةَ غَزْوَةً، أَنَا وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ پندرہ غزوات میں شرکت کی ہے، میں نے اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما (ہم دونوں نے شرکت کی ہے)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7176]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4472، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7176، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2868، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18857» «رقم طبعة با وزير 7132»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (4472). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط البخاري