الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
2. باب تَحْرِيمِ اسْتِعْمَالِ إِنَاءِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ عَلَى الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَالْحَرِيرِ عَلَى الرَّجُلِ وَإِبَاحَتِهِ لِلنِّسَاءِ وَإِبَاحَةِ الْعَلَمِ وَنَحْوِهِ لِلرَّجُلِ مَا لَمْ يَزِدْ عَلَى أَرْبَعِ أَصَابِعَ:
باب: چاندی اور سونے کے استعمال کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5394 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 5394
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3563
ترقیم عبدالباقی: 2067 ترقیم شاملہ: -- 5394
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سَهْلِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ بْنِ قَيْسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، سَمِعْتُهُ يَذْكُرُهُ، عَنْ أَبِي فَرْوَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُكَيْمٍ ، قَالَ: كُنَّا مَعَ حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ، فَاسْتَسْقَى حُذَيْفَةُ ، فَجَاءَهُ دِهْقَانٌ بِشَرَابٍ فِي إِنَاءٍ مِنْ فِضَّةٍ، فَرَمَاهُ بِهِ، وَقَالَ: إِنِّي أُخْبِرُكُمْ أَنِّي قَدْ أَمَرْتُهُ أَنْ لَا يَسْقِيَنِي فِيهِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لَا تَشْرَبُوا فِي إِنَاءِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ، وَلَا تَلْبَسُوا الدِّيبَاجَ وَالْحَرِيرَ، فَإِنَّهُ لَهُمْ فِي الدُّنْيَا وَهُوَ لَكُمْ فِي الْآخِرَةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ".
سعید بن عمرو بن سہل بن اسحٰق بن محمد بن اشعث بن قیس نے کہا: ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث بیان کی، کہا: میں نے انہیں ابوفروہ سے ذکر کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ سے سنا، کہا: ہم (ایران کے سابقہ دارالحکومت) مدائن میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا تو ایک زمیندار چاندی کے برتن میں مشروب لے آیا، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اس (مشروب) کے سمیت وہ برتن پھینک دیا اور کہا: میں تم لوگوں کو بتا رہا ہوں کہ میں پہلے اس سے کہہ چکا ہوں کہ وہ مجھے اس (چاندی کے برتن) میں نہ پلائے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”سونے اور چاندی کے برتن میں نہ پیو اور دیباج اور حریر نہ پہنو کیونکہ یہ چیزیں دنیا میں ان (کفار) کے لیے ہیں اور آخرت میں قیامت کے دن تمہارے لیے ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5394]
عبداللہ بن عکیم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم مدائن میں حذیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، حذیفہ رضی اللہ عنہ نے پانی مانگا تو ان کے پاس زمیندار چاندی کے برتن میں پانی لایا، تو انہوں نے وہ برتن اسے دے مارا اور کہا: میں تمہیں آگاہ کرتا ہوں کہ میں اسے کہہ چکا ہوں، مجھے اس برتن میں پانی نہ پلانا، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”سونے اور چاندی کے برتن میں نہ پیو اور دیباج و حریر نہ پہنو، کیونکہ یہ چیزیں ان (کافروں) کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے قیامت کے دن آخرت میں ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5394]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2067
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 3563
قَالَ مُسَدَّدٌ: وَثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثَنَا مُسْلِمٌ الْأَعْوَرُ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ: "غَزَوْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ الشَّامَ، فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَجَاءَ دَهْقَانُ يَسْتَدِلُّ عَلَى أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ حَتَّى أَتَاهُ، فَلَمَّا رَأَى الدَّهْقَانُ عُمَرَ سَجَدَ لَهُ، فَقَالَ عُمَرُ مَا هَذَا السُّجُودُ؟! قَالَ: هَكَذَا نَفْعَلُ بِالْمُلُوكِ. فَقَالَ عُمَرُ: اسْجُدْ لِرَبِّكَ الَّذِي خَلَقَكَ. فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، إِنِّي صَنَعْتُ لَكَ طَعَامًا فَائْتِنِي فَقَالَ: عُمَرُ هَلْ فِي بَيْتِكَ شَيْءٌ مِنْ تَصَاوِيرِ الْعَجَمِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: لَا حَاجَةَ لَنَا فِي بَيْتِكَ، وَلَكِنِ انْطَلَقَ فَابْعَثْ إِلَيْنَا بِلَوْنٍ مِنَ الطَّعَامِ، وَلَا تَزِدْنَا عَلَيْهِ. قَالَ: فَانْطَلَقَ فَبَعْثَ إِلَيْهِ بِالطَّعَامِ، فَأَكَلَ مِنْهُ، فَقَالَ عُمَرُ لِغُلَامِهِ: هَلْ فِي إِدَاوَتِكَ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ النَّبِيذِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: فَأَتَاهُ فَصَبَّهُ فِي إِنَاءٍ ثُمَّ شَمَّهُ فَوَجَدَهُ مُنْكَرَ الرِّيحِ، فَصَبَّ عَلَيْهِ الْمَاءَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ شَرِبَ، ثُمَّ قَالَ: إِذَا رَابَكُمْ مِنْ شَرَابِكُمْ هَذِهِ فَافْعَلُوا بِهِ هَكَذَا. ثُمَّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تَلْبِسُوا الدِّيبَاجَ وَالْحَرِيرَ، وَلَا تَشْرَبُوا فِي آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَالذَّهَبِ؛ فَإِنَّهَا لَهُمْ فِي الدُّنْيَا، وَلَكُمْ فِي الْآخِرَةِ".
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ شام کا غزوہ کیا، ہم ایک منزل پر ٹھہرے تو ایک دہقان (علاقائی زمیندار) امیر المؤمنین کا پتہ پوچھتا ہوا آپ کے پاس آیا، جب اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا تو انہیں سجدہ کرنے لگا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”یہ سجدہ کیسا ہے؟!“ اس نے عرض کی: ہم اپنے بادشاہوں کے ساتھ ایسا ہی برتاؤ کرتے ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اپنے اس رب کو سجدہ کرو جس نے تمہیں پیدا کیا ہے“، اس نے عرض کی: اے امیر المؤمنین! میں نے آپ کے لیے کھانا تیار کیا ہے، آپ میرے ہاں تشریف لائیں، آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”کیا تمہارے گھر میں عجمیوں کی بنائی ہوئی کوئی تصاویر ہیں؟“ اس نے کہا: جی ہاں، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمیں تمہارے گھر کی کوئی حاجت نہیں، البتہ تم جاؤ اور ہمیں ایک قسم کا کھانا بھجوا دو اور اس پر مزید اضافہ نہ کرنا“، چنانچہ وہ گیا اور کھانا بھیج دیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اسے تناول فرمایا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام سے دریافت فرمایا: ”کیا تمہارے مشکیزے میں اس نبیذ میں سے کچھ باقی ہے؟“ اس نے کہا: جی ہاں، وہ اسے لے آیا اور ایک برتن میں انڈیلا، آپ رضی اللہ عنہ نے اسے سونگھا تو اس کی بو ناگوار محسوس کی، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اس میں تین بار پانی ملایا، پھر اسے نوش فرمایا اور ارشاد فرمایا: ”جب تمہیں اپنے اس مشروب میں (کھٹاس یا تیزی کا) شک ہو تو اس کے ساتھ اسی طرح کیا کرو“، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم دیباج اور ریشم نہ پہنو، اور نہ ہی سونے اور چاندی کے برتنوں میں پیو؛ کیونکہ یہ چیزیں ان (کفار) کے لیے دنیا میں ہیں اور تمہارے لیے آخرت میں ہوں گی“۔ اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأطعمة/حدیث: 3563]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رواته ثقات»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات