🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب اسْتِحْبَابِ تَحْنِيكِ الْمَوْلُودِ عِنْدَ وِلاَدَتِهِ وَحَمْلِهِ إِلَى صَالِحٍ يُحَنِّكُهُ وَجَوَازِ تَسْمِيَتِهِ يَوْمَ وِلاَدَتِهِ وَاسْتِحْبَابِ التَّسْمِيَةِ بِعَبْدِ اللَّهِ وَإِبْرَاهِيمَ وَسَائِرِ أَسْمَاءِ الأَنْبِيَاءِ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ:
باب: بچہ کے منہ میں کچھ چبا کر ڈالنے کا اور دوسری چیزوں کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 5617 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 5617
مصنف ابن ابی شیبہ: 36588، 38528
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2146 ترقیم شاملہ: -- 5617
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَسْمَاءَ ، أَنَّهَا حَمَلَتْ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ، قالت: " فَخَرَجْتُ وَأَنَا مُتِمٌّ، فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ، فَنَزَلْتُ بِقُبَاءٍ، فَوَلَدْتُهُ بِقُبَاءٍ ثُمَّ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَوَضَعَهُ فِي حَجْرِهِ ثُمَّ دَعَا بِتَمْرَةٍ، فَمَضَغَهَا ثُمَّ تَفَلَ فِي فِيهِ، فَكَانَ أَوَّلَ شَيْءٍ دَخَلَ جَوْفَهُ رِيقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ حَنَّكَهُ بِالتَّمْرَةِ ثُمَّ دَعَا لَهُ وَبَرَّكَ عَلَيْهِ، وَكَانَ أَوَّلَ مَوْلُودٍ وُلِدَ فِي الْإِسْلَامِ.
ابواسامہ نے ہشام سے، انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے حضرت اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ وہ مکہ میں حاملہ ہوئیں، حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ان کے پیٹ میں تھے، حضرت اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا کہ جب میں (مکہ سے) نکلی تو میں پورے دنوں سے تھی، پھر میں مدینہ آئی اور قباء میں ٹھہری اور قباء میں نے اسے (عبداللہ) کو جنم دیا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے اسے اپنی گود میں لے لیا، پھر آپ نے کھجور منگوائی، اسے چبایا۔ پھر اپنا لعاب دہن اس کے منہ میں ڈال دیا، پہلی چیز جو اس کے پیٹ میں گئی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعاب دہن تھا، پھر آپ نے (چبائی ہوئی) کھجور کی گھٹی اس کے تالو کو لگائی، پھر اس کے لیے دعا کی، برکت مانگی، (ہجرت مدینہ کے بعد) یہ پہلا بچہ تھا جو اسلام میں پیدا ہوا۔ [صحيح مسلم/كتاب الآداب/حدیث: 5617]
حضرت اسماء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہیں مکہ میں حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کا حمل ٹھہرا اور میں پورے دنوں میں ہجرت کے لیے نکلی، میں نے مدینہ پہنچ کر قباء میں قیام کیا تو وہ قباء میں پیدا ہو گئے، پھر میں اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی گود میں بٹھا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوہارے منگوا لیے اور انہیں چبایا، پھر اپنا لعابِ دہن اس کے منہ میں ڈال دیا تو سب سے پہلی جو چیز اس کے پیٹ میں داخل ہوئی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لعابِ دہن تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھجوروں کی گھٹی دی، پھر اس کے لیے دعا کی اور ان کے لیے برکت کی درخواست کی اور وہ (ہجرت کے بعد پیدا ہونے والے) پہلے بچے تھے جو مہاجرین کے ہاں پیدا ہوئے۔ [صحيح مسلم/كتاب الآداب/حدیث: 5617]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2146
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35017 ترقیم الشثری: -- 36588
حدثنا عبيد الله قال: اخبرنا إسرائيل ، عن ابي إسحاق ، عن رجل حدثه ان ابا بكر طاف بعبد الله بن الزبير في خرقة، وكان اول مولود ولد في الإسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (مجزقة).
(٣) مجهول؛ لجهالة شيخ أبي إسحاق.

حضرت ابواسحاق سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو کپڑے میں لپیٹ کر طواف کیا، یہ پہلے بچے تھے جو اسلام پر پیدا ہوئے تھے، (مدینہ میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36588]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15550، 38527، ترقيم محمد عوامة: 35017»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36932 ترقیم الشثری: -- 38528
حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن رجل حدثه ان ابا بكر طاف بعبد الله بن الزبير في خرقة، وكان اول مولود ولد في الإسلام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ فيه نكارة، ابن الزبير ولد بالمدينة، وأبو بكر لم يكن بمكة عند ولادته، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٥٧٢)، والبغوي في الجعديات (١٩٨٠)، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ١/ ١٩٩.
حضرت ابو اسحاق ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے حضرت عبد اللہ بن زبیر کی پیدائش کے بعد ان کو ایک کپڑے میں لے کر طواف کرایا۔ وہ (ہجرت کے بعد) اسلام میں پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38528]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ فيه نكارة، ابن الزبير ولد بالمدينة، وأبو بكر لم يكن بمكة عند ولادته .» ‏‏‏‏
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 15550، 36587، ترقيم محمد عوامة: 36932»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں