🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب النَّهْيِ عَنِ التَّخَلِّي فِي الطُّرُقِ وَالظِّلاَلِ:
باب: راستے یا سائے میں قضائے حاجت سے ممانعت کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 618 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 618
المستدرک علی الصحیحین: 603
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 269 ترقیم شاملہ: -- 618
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، وَقُتَيْبَةُ ، وَابْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا، عَنْ إِسْمَاعِيل بْنِ جَعْفَرٍ ، قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل، أَخْبَرَنِي الْعَلَاءُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اتَّقُوا اللَّعَّانَيْنِ، قَالُوا: وَمَا اللَّعَّانَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: الَّذِي يَتَخَلَّى فِي طَرِيقِ النَّاسِ، أَوْ فِي ظِلِّهِمْ ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دو سخت لعنت والے کاموں سے بچو۔“ صحابہ کرام نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! سخت لعنت والے وہ دو کام کون سے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”جو انسان لوگوں کی گزرگاہ میں یا ان کی سایہ دار جگہ میں (جہاں وہ آرام کرتے ہیں) قضائے حاجت کرتا ہے (لوگ ان دونوں کاموں پر اس کو سخت برا بھلا کہتے ہیں۔)“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 618]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لعنت کا باعث بننے والے دو کاموں سے بچو!“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! لعنت کا سبب بننے والے دو کام کون سے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو انسان لوگوں کی گزرگاہ یا ان کے سائے میں قضائے حاجت کرتا ہے (لوگ اس کو برا بھلا کہیں گے)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 618]
ترقیم فوادعبدالباقی: 269
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 603
حَدَّثَنَا إسماعيل بن محمد بن الفضل الشَّعْراني، حَدَّثَنَا جدِّي، حَدَّثَنَا سعيد بن أبي مريم، أخبرني نافع بن يزيد، حدَّثني حَيْوة بن شُريح، أنَّ أبا سعيد الحِمْيَري حدثه عن معاذ بن جبل قال: قال رسول الله ﷺ:"اتَّقوا المَلاعِنَ الثلاثَ: البَرَازَ في الموارد، وقارعةِ الطريق، والظِّلِّ للخِراءة" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. إنما تفرَد مسلمٌ بحديث العلاء عن أبيه عن أبي هريرة:"اتَّقوا اللاعِنَين" قالوا: وما اللاعنان؟ قال:"الذي يَتخلى في الطريق".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 594 - صحيح إِنَّمَا تَفَرَّدَ مُسْلِمٌ بِحَدِيثِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ «اتَّقُوا اللَّاعِنَيْنِ» . قَالُوا: وَمَا اللَّاعِنَانِ؟ قَالَ: «الَّذِي يَتَخَلَّى فِي الطَّرِيقِ»
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین لعنت کا باعث بننے والے کاموں سے بچو: پانی کے گھاٹوں پر، شاہراہِ عام پر اور سائے کی جگہوں پر قضائے حاجت کرنے سے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ امام مسلم نے صرف ”دو لعنت والے کاموں سے بچو“ (راستے اور سائے میں قضائے حاجت) والی حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 603]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبي سعيد الحميري، وروايته عن معاذ منقطعة» [ترقيم الرساله 603] [ترقيم الشركة 598] [ترقيم العلميه 594]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں