🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
44. باب فِي خَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ:
باب: انصار کی صحبت اختیار کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 6426 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح مسلم: 6426
صحیح ابن حبان: 7286
فضائل صحابہ: 1436
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 2511 ترقیم شاملہ: -- 6426
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ شَدَّادٍ ، عَنْ يَحْيَي بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، أَنَّ أَبَا أُسَيْدٍ الْأَنْصَارِيّ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: خَيْرُ الْأَنْصَارِ أَوْ خَيْرُ دُورِ الْأَنْصَارِ، بِمِثْلِ حَدِيثِهِمْ فِي ذِكْرِ الدُّورِ، وَلَمْ يَذْكُرْ قِصَّةَ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
یحییٰ بن ابی کثیر نے کہا: مجھے ابوسلمہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ سے حدیث سنائی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”انصار میں سے یا (فرمایا:) انصار کے گھرانوں میں سے بہترین۔۔۔“ (آگے انصار کے) گھرانوں کے بارے میں ان سب (راویوں) کی حدیث کے مانند ہے۔ انہوں نے حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ بیان نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6426]
حضرت ابواسید انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا: ”انصار سے بہترین یا انصار کا بہترین گھرانہ“ خاندانوں کے تذکرے کے سلسلے میں اوپر کی حدیث بیان کی اور حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کا واقعہ بیان نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب فضائل الصحابة/حدیث: 6426]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2511
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7286
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أنهما سمعا أبا هريرة ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الأَنْصَارِ؟"، قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" دَارُ بَنِي عَبْدِ الأَشْهَلِ، وَهُمْ رَهْطُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" فِي كُلِّ دُورِ الأَنْصَارِ خَيْرٌ" ، فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدَ بْنَ عُبَادَةَ، فَقَالَ: ذَكَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ أَرْبَعَةِ أَدْوُرٍ لأُكَلِّمَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: أَمَا تَرْضَى أَنْ يَذْكُرَكُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخِرَ الأَرْبَعَةِ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الأَنْصَارِ أَكْثَرَ مِمَّنْ ذَكَرَ، قَالَ: فَرَجَعَ سَعْدٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کو انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو عبدالاشہل کا گھرانہ“ (یہ لوگ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کا خاندان تھے)۔ لوگوں نے عرض کی: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو نجار ہیں۔“ لوگوں نے عرض کی: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو حارث بن خزرج ہیں۔“ لوگوں نے دریافت کیا: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو ساعدہ ہیں۔“ لوگوں نے دریافت کیا: پھر کون ہیں، یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کے تمام گھرانوں میں بھلائی موجود ہے۔“ اس بات کی اطلاع سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارا ذکر کرتے ہوئے چار گھرانوں میں سب سے آخر میں ذکر کیا ہے، میں اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ضرور بات کروں گا، تو ایک شخص نے ان سے کہا: کیا آپ اس بات سے راضی نہیں ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کا ذکر چار گھرانوں کے آخر میں ہی کر دیا ہے؟ حالانکہ اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے جتنے گھرانوں کا ذکر کیا ہے، ان سے زیادہ گھرانوں کا ذکر ترک کیا ہے۔ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ باز آ گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 7286]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2512، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 7286، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8285، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7743، والبزار فى (مسنده) برقم: 7890، 8054، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 19910» «رقم طبعة با وزير 7242»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1436
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ دُورِ الْأَنْصَارِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: "بَنُو عَبْدِ الْأَشْهَلِ وَهُمْ رَهْطُ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ" ، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا نَبِيَّ اللَّهِ؟ قَالَ: "ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "ثُمَّ بَنُو الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "ثُمَّ بَنُو سَاعِدَةَ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "ثُمَّ بَنُو النَّجَّارِ"، قَالُوا: ثُمَّ مَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "فِي كُلِّ دُورِ الْأَنْصَارِ خَيْرٌ"، فَقَالَ سَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ ذَكَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ آخِرَ أَرْبَعِ آدُرٍ سَمَّاهُمْ، لَأُكَلِّمَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَوَ مَا تَرْضَى أَنْ يَذْكُرَكُمْ آخِرَ أَرْبَعِ آدُرٍ؟ فَوَاللَّهِ لَمَنْ تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْأَنْصَارِ لَمْ يَذْكُرْ أَكْثَرُ مِمَّنْ ذَكَرَ قَالَ: فَرَجَعَ سَعْدٌ.
ابو سلمہ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ اور عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان دونوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں انصار کے بہترین گھرانوں کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنو عبد الاشہل، اور وہ سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی قوم ہے۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو النجار۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو الحارث بن الخزرج۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو ساعدہ۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر بنو النجار۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انصار کے تمام گھرانوں میں خیر و بھلائی موجود ہے۔“ اس پر سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جن چار گھرانوں کے نام لیے ان میں ہمارا ذکر سب سے آخر میں کیا، میں اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ضرور بات کروں گا۔“ تو انہیں ایک شخص ملا اور اس نے ان سے اس بات کا ذکر کیا، اس شخص نے ان سے کہا: ”کیا آپ اس بات پر راضی نہیں کہ آپ کا ذکر ان چار گھرانوں میں سب سے آخر میں ہوا؟ اللہ کی قسم! انصار کے وہ قبائل جنہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھوڑ دیا اور جن کا ذکر نہیں فرمایا، ان کی تعداد ان سے کہیں زیادہ ہے جن کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذکر فرمایا۔“ راوی کہتے ہیں: یہ سن کر سیدنا سعد رضی اللہ عنہ واپس پلٹ گئے۔ [فضائل الصحابة/فضائل الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 1436]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح. وهو في المصنف (١١: ٦١) مثله تماما وفي المسند (٢: ٢٦٧) بهذا الإسناد بدون قول سعد بن عبادة ورواه مسلم (٤: ١٩٥١) والبخاري (٣: ٣٤٤)، (٧: ١١٥) ومسلم (٤: ١٧٨٥) عن أبي حميد والبخاري (٧: ١١٥)، (١٠: ٤٧١) ومسلم (٤: ١٩٥) والطيالسي (٢: ١٣٦) وأحمد (٣: ٤٩٦، ٤٩٧) كلهم عن أبي أسيد. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2511، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 3910، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11614، 12681، وأخرجه مسند البزار برقم: 2299، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8583، 8584، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4149، وأخرجه شرح السنة برقم: 498، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6947»
«صحيح البخاري: 439/9، صحيح مسلم: 1785/4، سنن الترمذي: 716/5»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں