الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
6. باب إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيمَا يَكُونُ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ:
باب: قیام قیامت تک پیش آنے والے فتنوں کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا خبر دینے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 7263 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح مسلم: 7263
مسند احمد: 18224
الفتح الربانی: 11254
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6440
ترقیم عبدالباقی: 2891 ترقیم شاملہ: -- 7263
وحَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ عُثْمَانُ: حَدَّثَنَا، وقَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ " قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا مَا تَرَكَ شَيْئًا يَكُونُ فِي مَقَامِهِ ذَلِكَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ، إِلَّا حَدَّثَ بِهِ حَفِظَهُ مَنْ حَفِظَهُ، وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ، قَدْ عَلِمَهُ أَصْحَابِي هَؤُلَاءِ، وَإِنَّهُ لَيَكُونُ مِنْهُ الشَّيْءُ قَدْ نَسِيتُهُ، فَأَرَاهُ فَأَذْكُرُهُ كَمَا يَذْكُرُ الرَّجُلُ وَجْهَ الرَّجُلِ إِذَا غَابَ عَنْهُ، ثُمَّ إِذَا رَآهُ عَرَفَهُ "،
جریر نے اعمش سے، انہوں نے شقیق سے اور انہوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے کھڑے ہوئے اور آپ نے اپنے کھڑے ہونے کے اس وقت سے لے کر قیامت تک ہونے والی کوئی (اہم) بات نہ چھوڑی مگر اسے بیان فرما دیا، جس نے اس (بیان) کو یاد رکھا، اس نے اسے یاد رکھا، اور جس نے اسے بھلا دیا، اس نے اسے بھلا دیا۔ وہ سب کچھ میرے ان ساتھیوں کے علم میں آیا پھر ان میں سے کوئی چیز پیش آتی ہے جو میں بھول چکا ہوتا ہوں تو جب اسے دیکھتا ہوں تو وہ مجھے یاد آ جاتی ہے بالکل اسی طرح جیسے انسان کسی غائب ہو جانے والے شخص کا چہرہ یاد رکھتا ہے، جب اسے دیکھتا ہے تو پہچان لیتا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7263]
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دفعہ ہمارے سامنے کھڑے ہوئے اور قیامت قائم ہونے کے تمام اہم واقعات اس میں بیان کر دیے، جس نے انہیں یاد رکھا اس نے یاد رکھا اور جس نے انہیں بھلا دیا اس نے بھلا دیا، میرے ان ساتھیوں کو بھی اس واقعے کا علم ہے اور صورتِ حال یہ ہے، ان میں سے بعض چیزیں میں بھول چکا ہوں اور جب وہ واقع ہوتی ہیں تو وہ مجھے یاد آ جاتی ہیں، جس طرح انسان کو ایک غیر حاضر ہو جانے والے آدمی کا چہرہ یاد ہوتا ہے، پھر وہ جب سامنے آتا ہے تو وہ اسے پہچان لیتا ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الفتن وأشراط الساعة/حدیث: 7263]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2891
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 18224
حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا هَاشِمٌ يَعْنِي ابْنَ هَاشِمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا، " فَأَخْبَرَنَا بِمَا يَكُونُ فِي أُمَّتِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَعَاهُ مَنْ وَعَاهُ، وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ" .
حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور اپنی امت میں قیامت تک پیش آنے والے واقعات کی خبردے دی جس نے اس خطبے کو یاد رکھا سو یاد رکھا اور جس نے بھلادیا سو بھلا دیا۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18224]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة عمر بن إبراهيم
حدیث نمبر: 11254
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ قَالَ قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا فَأَخْبَرَنَا بِمَا يَكُونُ فِي أُمَّتِهِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَعَاهُ مَنْ عَاهُ وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ
سیدنا مغیرہ میں شعبہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے امت میں قیامت تک بپا ہونے والے تمام واقعات بیان فرما دیئے،یاد رکھنے والوں نے یاد رکھا اور بھلا دینے والوں نے بھلا دیا۔ [الفتح الربانی/حدیث: 11254]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، اخرجه الطبراني في الكبير: 20/1077، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18224 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18411»
الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
حدیث نمبر: 6440
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا مُجَاهِدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا مَكِّيٌّ ، ثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَقَامًا فَأَخْبَرَنَا بِمَا هُوَ كَائِنٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، وَعَاهُ مَنْ وَعَاهُ، وَنَسِيَهُ مَنْ نَسِيَهُ".
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ ہمارے درمیان (وعظ و نصیحت کے لیے) کھڑے ہوئے اور ہمیں ان تمام احوال و واقعات کی خبر دی جو قیامت کے برپا ہونے تک پیش آنے والے ہیں؛ جس نے اسے یاد رکھنا تھا اس نے یاد رکھا اور جو اسے بھولنے والا تھا وہ اسے بھول گیا۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب علامات النبوة/حدیث: 6440]
تخریج الحدیث: «عمر بن إبراهيم بن محمد: أورده العقيلي في الضعفاء وقال لا يتابع عليه، وذكره ابن حبان في الثقات (الصحيحة للألباني 2/664 نقلًا عن الميزان واللسان)؛ وبقية رجاله ثقات رجال الشيخين؛ قال أبو نعيم: غريب من حديث المغيرة تفرد به هاشم بن هاشم عن عمر»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6230، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2891، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4240، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22896، وأخرجه فتح الباري برقم: 1775، 3393، 5354، 6230، وأخرجه مسند البزار برقم: 2795، 2862، 2883، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8360، 8504، 8546، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5636»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6230، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2891، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4240، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22896، وأخرجه فتح الباري برقم: 1775، 3393، 5354، 6230، وأخرجه مسند البزار برقم: 2795، 2862، 2883، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8360، 8504، 8546، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5636»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ عمر بن إبراهيم بن محمد لين، تفرد به، والمعنى ثابت في الصحيحين من حديث حذيفة