الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند عبدالله بن عمر سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث نمبر:39
شواہد الحدیث — مسند عبدالله بن عمر حدیث نمبر 39 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند عبداللہ بن عمر: 39
سنن نسائی: 2955
حدیث نمبر: 39
حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، فَقَالَ:" مَا تَرَكْتُ اسْتِلامَ الْحَجَرِ فِي رَخَاءٍ وَلا شِدَّةٍ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے کہا: میں نے حجر اسود کا استلام کسی بھی حالت میں کبھی نہیں چھوڑا جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا استلام کرتے دیکھا۔ [مسند عبدالله بن عمر/حدیث: 39]
تخریج الحدیث: «سنن نسائي: الحج: باب ترك استلام الركنين الأخرين: رقم الحديث: 2953، سنن دارمي: المناسك: باب فى استلام الحجر: رقم الحديث: 1880»
محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔
محدث البانی نے اسے ’’صحیح‘‘ کہا ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 2955
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" مَا تَرَكْتُ اسْتِلَامَ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ مُنْذُ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا الْيَمَانِيَ، وَالْحَجَرَ فِي شِدَّةٍ وَلَا رَخَاءٍ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکن یمانی اور حجر اسود کا استلام کرتے دیکھا، میں نے ان دونوں رکنوں کا استلام نہیں چھوڑا، نہ سختی میں اور نہ آسانی میں۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2955]
حضرت عبداللہ (بن عمر) رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ دو کونے، حجر اسود اور رکن یمانی، چھوتے دیکھا ہے، میں نے کبھی بھی، سختی ہو یا سہولت، ان دو کونوں کو چھونا ترک نہیں کیا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2955]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحج 57 (1606)، صحیح مسلم/الحج40 (1268)، (تحفة الأشراف: 8152)، مسند احمد (2/40)، سنن الدارمی/المناسک 25 (1880) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه