🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحيح الادب المفرد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (998)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117.  باب التحاب بين الناس
شواہد الحدیث — صحيح الادب المفرد حدیث نمبر 197 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح الادب المفرد: 197
المستدرک علی الصحیحین: 7498
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12731
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 197
197/260 عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" والذي نفسي بيده! لا تدخلوا الجنة حتى تُسلموا، ولا تسلموا حتى تحابوا، وأفشوا السلام تحابّوا، وإياكم والبغضةَ؛ فإنها هي الحالقةُ، لا أقول لكم: تحلق الشعر، ولكن تحلق الدين".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے تم لوگ جنت میں اس وقت تک نہیں جا سکتے جب تک کہ مسلمان نہ ہو جاؤ اور تم مسلمان اس وقت تک نہیں ہو سکتے جب تک آپس میں محبت نہ کرو۔ اور سلام کو عام کرو اس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو گے اور باہمی نفرت سے بچو، بیشک یہ تو مونڈ دینے والی ہے۔ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ بالوں کو مونڈتی ہے، بلکہ یہ دین کو مونڈ دیتی ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 197]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: حسن لغيره .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2688، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 154، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1430، وأخرجه مسند الطيالسي برقم: 190» 0
قال الشيخ الألباني: حسن لغيره

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7498
حدّثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني حَيْوة، عن ابن الهادِ، أنَّ الوليد بن أبي هشام حدَّثه عن أبي موسى الأشعريّ، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"لن تُؤْمِنوا حتى تحابُّوا، أفلا أدلُّكم على ما تَحابُّون (4) عليه؟" قالوا: بلى يا رسولَ الله، قال:"أَفشُوا السلامَ بينكم تَحابُّوا، والذي نفسي بيده، لا تدخلوا الجنَّةَ حتى تَراحَمُوا" قالوا: يا رسولَ الله، كلُّنا رحيمٌ، قال:"إنه ليس برحمةِ أحدِكم (1) ، ولكن رحمةُ العامَّة، رحمةُ العامَّة" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7310 - صحيح
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہ کرنے لگو، کیا میں تمہیں وہ بات نہ بتاؤں جس سے تم آپس میں محبت کرنے لگو گے؟“ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آپس میں سلام کو عام کرو، تم میں محبت پیدا ہو جائے گی؛ اور اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! تم جنت میں داخل نہیں ہو گے یہاں تک کہ تم ایک دوسرے پر رحم کرو“، صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم سب رحم دل ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے مراد صرف تمہاری اپنی (خصوصی) رحمت نہیں بلکہ عام مخلوق پر رحم کرنا ہے، عام مخلوق پر رحم کرنا ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب البر والصلة/حدیث: 7498]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، لإعضاله بين الوليد بن أبي هشام وأبي موسى الأشعريّ، وقد جاء في مصادر التخريج بينهما الحسن البصريّ، وهو أيضًا منقطع، فالحسن لم يسمع من أبي موسى الأشعري كما قال ابن المديني وأبو حاتم، وقال أبو زرعة: لم يره، قاله ابن أبي حاتم في "المراسيل"» [ترقيم الرساله 7498] [ترقيم الشركة 7406] [ترقيم العلميه 7310]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12731
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَنْ تُؤْمِنُوا حَتَّى تَحَابُّوا، أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا تَحَابُّونَ عَلَيْهِ؟". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَا تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ حَتَّى تَرَاحَمُوا". قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، كُلُّنَا رَحِيمٌ. قَالَ:" إِنَّهُ لَيْسَ بِرَحْمَةِ أَحَدِكُمْ صَاحِبَهُ، وَلَكِنَّ رَحْمَةَ الْعَامَّةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ وَقَدْ وُثِّقَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ. وَلِهَذَا الْحَدِيثِ طَرِيقٌ فِي كِتَابِ التَّوْبَةِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ اس وقت تک مؤمن نہیں ہو گے جب تک ایک دوسرے سے محبت نہیں رکھتے، کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں؟ جس کی وجہ سے تم ایک دوسرے سے محبت رکھو گے، لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! جی ہاں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اپنے درمیان سلام کو پھیلاؤ، اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، تم لوگ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہو گے، جب تک ایک دوسرے پر رحم نہیں کرتے، لوگوں نے عرض کی: جی ہاں ہم سب رحم کرنے والے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس سے مراد یہ نہیں ہے کہ کوئی شخص اپنے ساتھی پر رحمت کرے، بلکہ یہ عمومی رحمت مراد ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جس کی توثیق کی گئی ہے، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ اس روایت کا ایک طریق کتاب التوبہ میں بھی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12731]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2002)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں