🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (مَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ صَلَاةَ الْجُمُعَةِ فَلْيُصَلِّ الظُّهْرَ)
جو جمعہ کی نماز نہ پڑھ پائے تو وہ ظہر کی نماز پڑھے
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1419 (کل: 11 مقامات، 6 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1419
مصنف ابن ابی شیبہ: 5449، 5459
سنن دارقطنی: 1608
السنن الكبرى للبيهقي: 5740
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3164، 3171، 3253
المعجم الکبیر للطبرانی: 9512، 9513، 9514
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1419
1419 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيَصِلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا"أَوْ قَالَ:"الظُّهْرَ". رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”جو شخص جمعہ کی ایک رکعت پا لے تو وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملا لے، اور جس کی دونوں رکعتیں فوت ہو جائیں تو وہ چار رکعتیں پڑھے۔“ یا فرمایا: ”ظہر پڑھے۔“ ضعیف، رواہ الدارقطنی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1419]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «ضعيف، رواه الدارقطني (11/2 ح 1585)
٭ ياسين بن معاذ ضعيف، و رواه أسامة بن زيد عن الزھري عن أبي سلمة عن أبي ھريرة به (الدارقطني والحاکم 1/ 291) و للحديث طريق حسن لذاته عند الدارقطني (12/2ح 1592) بلفظ: ’’من أدرک رکعة من يوم الجمعة فقد أدرکھا و ليضف إليھا أخري‘‘ وھو يغني عنه.»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 5382 ترقیم الشثری: -- 5449
حدثنا هشيم، قال: اخبرنا سعيد، عن قتادة، عن انس، وسعيد بن المسيب , انهما قالا: " من ادرك من الجمعة ركعة فليصل إليها اخرى"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) ضعيف؛ سعيد بن أبي عروبة اختلط.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ اور سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے روایت ہے، ان دونوں نے کہا: ”جس شخص نے (نمازِ جمعہ کی) ایک رکعت پالی، وہ اس کے ساتھ دوسری رکعت ملا لے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5449]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5460، ترقيم محمد عوامة: 5382»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 5392 ترقیم الشثری: -- 5459
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا علي بن مسهر، عن سعيد، عن قتادة، عن سعيد بن المسيب، وانس، والحسن , قالوا: " إذا ادرك من الجمعة ركعة اضاف إليها اخرى فإذا ادركهم جلوسا صلى اربعا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
سعید بن مسیب، سیدنا انس بن مالک اور حسن بصری رحمہم اللہ سے روایت ہے، ان سب نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کی ایک رکعت پالی تو وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملا لے، اور اگر وہ انہیں (امام و مقتدیوں کو تشہد کی حالت میں) بیٹھے ہوئے پائے تو وہ چار رکعات ادا کرے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5459]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5476، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5444، 5451، 5463، 5466، 5450، ترقيم محمد عوامة: 5392»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1590 ترقیم الرسالہ : -- 1608
وَحَدَّثَنَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، ثنا يَعِيشُ بْنُ الْجَهْمِ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثنا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَدْرَكَ رَكْعَةً مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فَقَدْ أَدْرَكَهَا وَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى" . وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُصَلِّ إِلَيْهَا أُخْرَى".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی: ”جو شخص جمعہ کے دن (جمعے کی نماز) میں ایک رکعت کو پا لے، اس نے اس نماز کو پا لیا اور وہ اس رکعت کے ساتھ دوسری شامل کر لے۔“ ابن نمیر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جو شخص جمعہ کی نماز کی ایک رکعت پا لے، وہ اس کے ساتھ دوسری بھی ادا کر لے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجمعة/حدیث: 1608]
ترقیم العلمیہ: 1590
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 21، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 556، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 1552، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1123، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 2622، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1606، 1608، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4188، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 562، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2626»
«قال ابن عدي: هذا عن يحيى بن سعيد بهذا الإسناد لا أعلمه من هذا الوجه وليعيش غير ما ذكرت أحاديث غير محفوظة أيضا، الكامل في الضعفاء: (9 / 182)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5740
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْخَطِيبُ، أنبأ أَبُو الْبَحْرِ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وَهُبَيْرَةَ قَالَا: قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ:" مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً صَلَّى إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَهُ الرَّكْعَتَانِ صَلَّى أَرْبَعًا". رَوَاهُ عِيسَى بْنُ يُونُسَ عَنْ زَكَرِيَّا،" وَمَنْ أَدْرَكَ الْقَوْمَ جُلُوسًا صَلَّى أَرْبَعًا". وَرَوَاهُ الْأَعْمَشُ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ:" فَإِذَا فَاتَكَ الرُّكُوعُ فَصَلِّ أَرْبَعًا". وَلَمْ يَذْكُرَا هُبَيْرَةَ فِي الْإِسْنَادِ.
(الف) ابوالاحوص اور ہبیرہ دونوں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو نماز جمعہ سے ایک رکعت پالے تو وہ دوسری رکعت بھی پڑھے اور جس سے دونوں رکعتیں رہ جائیں وہ چار رکعت ادا کرے۔
(ب) عیسیٰ بن یونس، زکریا سے نقل فرماتے ہیں: جو لوگوں کو بیٹھا ہوا پالے تو چار رکعات پڑھے۔
(ج) اعمش، ابو اسحاق سے نقل فرماتے ہیں: جب تیرا رکوع رہ جائے تو چار رکعات پڑھ۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجمعة/حدیث: 5740]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3164
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الْخُطْبَةَ فَالْجُمُعَةُ رَكْعَتَانِ وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْهَا فَلِيُصَلِّ أَرْبَعًا، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلَا يَتَعَدُّ بِالسَّجْدَةِ حَتَّى يُدْرِكَ الرَّكْعَةَ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مَوْقُوفًا وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس شخص کو خطبہ مل جائے تو جمعہ کی دو رکعات ہوں گی، اور جو شخص اس کو نہ پائے تو وہ چار رکعات ادا کرے اور جو شخص رکوع کو نہیں پاتا ہے، تو وہ سجدے کے ذریعے رکعت کو شمار نہیں کرے گا جب تک وہ رکوع کو نہیں پا لیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ”موقوف“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3164]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح موقوفاً ورجالہ ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3171
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ مِنَ الْجُمُعَةِ رَكْعَةً فَلْيُضِفْ إِلَيْهَا أُخْرَى، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو شخص جمعہ میں سے ایک رکعت کو پا لے، وہ اس کے ساتھ دوسری ملا لے، اور جس شخص کی دونوں رکعت فوت ہو جائیں، وہ چار رکعات ادا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3171]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3253
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: مَنْ فَاتَتْهُ الْعِيدُ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جس شخص کی عید کی نماز فوت ہو جائے، وہ چار رکعات ادا کرے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3253]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ورجالہ ثقات۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9512
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْجُمُعَةَ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكِ الرَّكْعَةَ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”جو شخص (امام کے ساتھ) ایک رکعت پا لے اس نے جمعہ پا لیا، اور جو ایک رکعت بھی نہ پائے وہ چار رکعتیں پڑھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9512]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 309، حدیث 9546»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9513
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا زَائِدَةُ ، قَالَ: سُئِلَ أَبُو إِسْحَاقَ السَّبِيعِيُّ : أَذَكَرْتَ عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ ، قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ الرَّكْعَتَيْنِ أَوْ أَحَدَهُمَا فَقَدْ أَدْرَكَ الْجُمُعَةَ، وَمَنْ فَاتَتْهُ الرَّكْعَتَانِ فَلْيُصَلِّ أَرْبَعًا؟ قَالَ: " نَعَمْ ".
ابواسحاق سبیعی رحمہ اللہ سے پوچھا گیا: کیا آپ نے ابواحوص سے یہ روایت ذکر کی تھی کہ سیدنا عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو شخص دونوں رکعتیں یا ان میں سے ایک پا لے اس نے جمعہ پا لیا، اور جس کی دونوں رکعتیں فوت ہو جائیں وہ چار رکعتیں پڑھے“؟ تو انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9513]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 309، حدیث 9547»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں