الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الْحُمَّى تُمَحِّصُ الْخَطَايَا)
بخار گناہوں کو دور کر دیتا ہے
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1543 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1543
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7322
حدیث نمبر: 1543
1543 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ السَّائِبِ فَقَالَ: مَا لَكِ تُزَفْزِفِينَ؟!"قَالَتِ: الْحُمَّى - لَا بَارَكَ اللَّهُ فِيهَا - قَالَ:"لَا تَسُبِّي الْحُمَّى ; فَإِنَّهَا تُذْهِبُ خَطَايَا بَنِي آدَمَ ، كَمَا يُذْهِبُ الْكِيرُ خَبَثَ الْحَدِيدِ"رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ام سائب رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا: ”آپ کیوں کانپ رہی ہیں؟“ انہوں نے بتایا: بخار ہے، اللہ اسے برکت نہ دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بخار کو برا بھلا نہ کہو، کیونکہ وہ بنی آدم کے گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کی میل کچیل دور کر دیتی ہے۔“ (رواہ مسلم) [مشكوة المصابيح/كتاب الجنائز/حدیث: 1543]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2575/53)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 7322
"لا تسبي الحمى فإنها تنفي الذنوب كما تنفي النار خبث الحديد"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بخار کو گالی مت دو کیونکہ وہ گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7322]
”بخار کو گالی مت دو کیونکہ وہ گناہوں کو اس طرح دور کر دیتا ہے جیسے آگ لوہے کے میل کو دور کر دیتی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7322]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 2215.»
قال الشيخ الألباني: صحيح