الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (طَرِيقَةُ الْإِنْفَاقِ)
مال خرچ کرنے کا طریقہ
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1940 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1940
الادب المفرد: 750
صحیح الادب المفرد: 581
حدیث نمبر: 1940
1940 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: عِنْدِي دِينَارٌ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ"، قَالَ عِنْدِي آخَرُ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ"، قَالَ عِنْدِي آخَرُ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ"، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ:"أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ"، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ:"أَنْتَ أَعْلَمُ"رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی جان پر خرچ کر۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی اولاد پر خرچ کر۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی بیوی پر خرچ کر۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک اور ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کر۔“ اس نے عرض کیا: میرے پاس ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو بہتر جانتا ہے۔“ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد والنسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1940]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه أبو داود (1691) والنسائي (62/5 ح 2536)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 750
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو رَافِعٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، عِنْدِي دِينَارٌ؟ قَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ“، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، فَقَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ“، أَوْ قَالَ: ”عَلَى وَلَدِكَ“، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: ”ضَعْهُ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَهُوَ أَخَسُّهَا.“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک دینار ہو تو کہاں خرچ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ذات پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: اگر میرے پاس ایک اور ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے خادم پر خرچ کرو“ یا فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو، اس میں پہلی دو باتوں کی نسبت ثواب کم ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 750]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......) .» صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
حدیث نمبر: 581
581/750 عن جابر قال: قال رجل: يا رسول الله! عندي دينار؟ قال:"أنفقه على نفسك". قال: عندي آخر. فقال:"أنفقه على خادمك- أو قال – على ولدك". قال: عندي آخر. قال:"ضعه في سبيل الله، وهو أخسها".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو“، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کرو“ یا فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کرو“ اس نے کہا: ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور یہ سب سے کم درجہ کا ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح لغيره .» صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره