الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (فَضْلُ رَمَضَانَ وَلَيْلَةِ الْقَدْرِ)
رمضان اور لیلۃ القدر کی فضیلت
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 1962 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 1962
سنن نسائی: 2105
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6995
حدیث نمبر: 1962
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 1962 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"أَتَاكُمْ رَمَضَانُ، شَهْرٌ مُبَارَكٌ ، فَرَضَ اللَّهُ عَلَيْكُمْ صِيَامَهُ، تُفْتَحُ فِيهِ أَبْوَابُ السَّمَاءِ، وَتُغْلَقُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَحِيمِ، وَتُغَلُّ فِيهِ مَرَدَةُ الشَّيَاطِينِ، لِلَّهِ فِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ، مَنْ حُرِمَ خَيْرَهَا فَقَدْ حُرِمَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالنَّسَائِيُّ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ماہِ مبارک رمضان تمہارے پاس آیا ہے، اللہ نے اس کا روزہ تم پر فرض کیا ہے، اس میں آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین بند کر دیے جاتے ہیں، اس (ماہ) میں ایک رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے، جو شخص اس کی خیر و بھلائی سے محروم کر دیا گیا تو وہ (ہر خیر و بھلائی سے) محروم کر دیا گیا۔“ صحیح، رواہ احمد و النسائی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصوم/حدیث: 1962]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (230/2 ح 7418) والنسائي (129/4 ح 2108)»
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 2105
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمِّي، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: وَذَكَرَ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمٍ، عَنْ أُوَيْسِ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ عَدِيدِ بَنِي تَيْمٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" هَذَا رَمَضَانُ قَدْ جَاءَكُمْ، تُفَتَّحُ فِيهِ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ، وَتُغَلَّقُ فِيهِ أَبْوَابُ النَّارِ، وَتُسَلْسَلُ فِيهِ الشَّيَاطِينُ" , قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ: هَذَا الْحَدِيثُ خَطَأٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ رمضان ہے جو تمہارے پاس آپ پہنچا ہے اس میں جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، اور شیاطین جکڑ دئیے جاتے ہیں“۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ حدیث غلط ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2105]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ رمضان المبارک تمہارے پاس تشریف لا چکا ہے، اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور آگ کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین قید کر دیے جاتے ہیں۔“ امام ابوعبدالرحمن (نسائی) رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث صحیح نہیں۔ (یعنی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بجائے حضرت انس رضی اللہ عنہ کا ذکر صحیح نہیں)۔ [سنن نسائي/كتاب الصيام/حدیث: 2105]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي، (تحفة الأشراف: 240)، مسند احمد 3/236 (صحیح) (سابقہ حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے)»
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 6995
«هذا شهر رمضان قد جاءكم تفتح به أبواب الجنة وتغلق فيه أبواب النار وتسلسل فيه الشياطين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”یہ رمضان کا مہینہ تمہارے پاس آ گیا ہے، اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور اس میں شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 6995]
”یہ رمضان کا مہینہ تمہارے پاس آ گیا ہے، اس میں جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، اس میں جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور اس میں شیاطین کو زنجیروں میں جکڑ دیا جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 6995]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن] عن أنس. صحيح الترغيب 2/69: ق - أبي هريرة1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح