الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (مَسْحُ الرَّأْسِ)
سر کا مسح
حدیث نمبر: 413
413 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا (أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَأُذُنَيْهِ: بَاطِنَهُمَا بِالسَّبَّاحَتَيْنِ، وَظَاهِرَهُمَا بِإِبْهَامَيْهِ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”اپنے سر کا مسح کیا، اور آپ نے کانوں کے اندر کے حصوں کا شہادت کی انگلیوں سے اور باہر کے حصوں کا انگوٹھوں سے مسح کیا۔“ (اسنادہ حسن، رواہ النسائی)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 413]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده حسن، رواه النسائي (1/ 74 ح 102) [والترمذي (36) و ابن ماجه (439) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيحٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 33
وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما- في صفة الوضوء- قال: ثم مسح برأسه وأدخل إصبعيه السباحتين في أذنيه، ومسح بإبهاميه علي ظاهر أذنيه. أخرجه أبو داود والنسائي، وصححه ابن خزيمة.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے وضو کی کیفیت کے بارے میں روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے ہاتھوں کی دونوں شہادت والی انگلیوں کو کانوں میں داخل کیا اور انگوٹھوں سے کانوں کے باہر کا مسح کیا۔
اس روایت کو ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 33]
اس روایت کو ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 33]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو» عبداللہ بن عمرو – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «فِي» میں/کے بارے میں – «صِفَةِ» طریقے – «الْوُضُوءِ» وضو کے – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «ثُمَّ» پھر – «مَسَحَ» مسح کیا – «بِرَأْسِهِ» اپنے سر کا – «وَأَدْخَلَ» اور داخل کیا – «إِصْبَعَيْهِ» اپنی دونوں انگلیوں کو – «السَّبَّاحَتَيْنِ» شہادت والی – «فِي» میں – «أُذُنَيْهِ» اپنے دونوں کانوں – «وَمَسَحَ» اور مسح کیا – «بِإِبْهَامَيْهِ» اپنے دونوں انگوٹھوں سے – «عَلَي» پر – «ظَاهِرِ» ظاہر/بیرونی حصے – «أُذُنَيْهِ» اپنے دونوں کانوں کے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے، – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ نے۔
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے وضو کے طریقے کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے کہا: پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں کو اپنے کانوں میں داخل کیا، اور اپنے دونوں انگوٹھوں سے کانوں کے بیرونی حصے کا مسح کیا۔ اسے ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 33]
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے وضو کے طریقے کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے کہا: پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں کو اپنے کانوں میں داخل کیا، اور اپنے دونوں انگوٹھوں سے کانوں کے بیرونی حصے کا مسح کیا۔ اسے ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 33]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الوضوء ثلاثًا ثلاثًا، حديث:135، والنسائي، الطهارة، حديث:102، وابن خزيمة: 1 / 77، حديث:148.»
الحكم على الحديث:
حسن