🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (اسْتَعْمَلَتْ سَيِّدَةُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا مَاءَ القِطَّةِ البَاقِي)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بلی کا جوٹھا استعمال کیا
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 483 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 483
بلوغ المرام: 9
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2437
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 483
483 - وَعَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ أُمِّهِ، أَنَّ مَوْلَاتَهَا أَرْسَلَتْهَا بِهَرِيسَةٍ إِلَى عَائِشَةَ. قَالَتْ: فَوَجَدْتُهَا تُصَلِّي، فَأَشَارَتْ إِلَيَّ: أَنْ ضَعِيهَا، فَجَاءَتْ هِرَّةٌ، فَأَكَلَتْ مِنْهَا، فَلَمَّا انْصَرَفَتْ عَائِشَةُ مِنْ صَلَاتِهَا، أَكَلَتْ مِنْ حَيْثُ أَكَلَتِ الْهِرَّةُ. فَقَالَتْ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّهَا مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ". وَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ بِفَضْلِهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
داود بن صالح بن دینار رحمہ اللہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی مالکن نے ان کے ہاتھ عائشہ رضی اللہ عنہا کے لیے ہریسہ (حلیم کی طرح کا کھانا) بھیجا، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے انہیں نماز پڑھتے ہوئے پایا تو انہوں نے اسے رکھ دینے کا مجھے اشارہ فرمایا، ایک بلی آئی اور اس نے اس میں سے کھا لیا، جب عائشہ رضی اللہ عنہا نماز سے فارغ ہوئیں تو انہوں نے اسی جگہ سے کھایا جہاں سے بلی نے کھایا تھا، اور انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”وہ نجس نہیں، کیونکہ وہ تمہارے پاس کثرت سے آنے والے خادموں کے زمرے میں سے ہے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اس کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 483]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (76)
٭ أم داود بن صالح: لم أجد من وثقھا .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9
وعن أبي قتادة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال في الهرة: «‏‏‏‏إنها ليست بنجس،‏‏‏‏ ‏‏‏‏ إنما هي من الطوافين عليكم» .‏‏‏‏أخرجه الأربعة وصححه الترمذي وابن خزيمة.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کے متعلق ارشاد فرمایا کہ ”وہ نجس نہیں ہے کیونکہ یہ ہر وقت آمد و رفت رکھنے والا گھریلو جانور ہے۔“
اس روایت کو چاروں ابوداؤد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 9]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي قَتَادَةَ» ابو قتادہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» بیشک – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «قَالَ» فرمایا – «فِي» میں / کے بارے میں – «الْهِرَّةِ» بلی: – «إِنَّهَا» بیشک وہ – «لَيْسَتْ» نہیں ہے – «بِنَجَسٍ» ناپاک، – «إِنَّمَا» درحقیقت – «هِيَ» وہ – «مِنَ» میں سے ہے – «الطَّوَّافِينَ» چکر لگانے والوں (گھومنے پھرنے والوں) – «عَلَيْكُمْ» تم پر (تمہارے اردگرد)۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْأَرْبَعَةُ» چاروں نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی – «وَابْنُ خُزَيْمَةَ» اور ابن خزیمہ نے۔
اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلی کے بارے میں فرمایا: ”بیشک وہ ناپاک نہیں ہے، درحقیقت وہ تو تم پر (تمہارے اردگرد کثرت سے) چکر لگانے والوں (گھومنے پھرنے والے جانوروں) میں سے ہے۔“ اسے چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 9]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود،الطهارة، باب سؤر الهرة، حديث:75، والترمذي، الطهارة، حديث:92، وابن ماجه، الطهارة، حديث:367، والنسائي، الطهارة، حديث:68، وابن خزيمة: 1 / 55، حديث:104، وابن حبان(الموارد)، حديث:121، والحاكم: 1 /160، ووافقه الذهبي.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2437
«إنها ليست بنجس إنها من الطوافين عليكم والطوافات» - يعني الهرة -
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک یہ (بلی) نجس (ناپاک) نہیں ہے، یہ تو تمہارے اردگرد کثرت سے گھومنے پھرنے اور چکر لگانے والوں اور چکر لگانے والیوں میں سے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2437]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم 4 حب ك] عن أبي قتادة [د هق] عن عائشة. صحيح أبي داود 68 - 69، الإرواء 173.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْجَابِرِيِّ ، قَالَ: إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُئِلَ: الْهِرُّ يَشْرَبُ مِنَ الْإِنَاءِ؟ قَالَ: «‏‏‏‏لَا بَأْسَ بِسُؤْرِ الْهِرِّ» ‏‏‏‏.
وَقَدْ رُوِيَ مَرْفُوعًا عِنْدَ أَهْلِ السُّنَنِ الْأَرْبَعِ وَابْنِ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْهِرَّةِ: إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، هِيَ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ. صَحِيحٌ.
ابوسعید جابری سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا بلی برتن سے پانی پی سکتی ہے؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”بلی کے «سُؤْر» (جھوٹے برتن یا اس کے پئے ہوئے پانی) میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔“ اور یہی روایت مرفوعاً سننِ اربعہ اور صحیح ابن خزیمہ میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کے متعلق ارشاد فرمایا: ”یقیناً یہ ناپاک نہیں ہے، بلکہ یہ تو تمہارے پاس بکثرت آنے جانے والے «الطَّوَّافِينَ» اور «الطَّوَّافَاتِ» (گھومنے پھرنے والے نر و مادہ گھریلو جانوروں) میں سے ہے۔“ یہ روایت صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطهارة/حدیث: 20]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: صَحِيحٌ .» ‏‏‏‏
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 220، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 20، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 338»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں