🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (بِشَارَةُ الجَنَّةِ لِلشَّيْخَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فِي حَيَاتِهِمَا)
شیخین رضی اللہ عنہم کو زندگی میں ہی جنت کی بشارت ملی
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 6067 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 6067، 5637
سنن ترمذی: 2538
مسند احمد: 14838
مسند عبداللہ بن مبارک: 1
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13048، 14378، 14379، 14685
المعجم الاوسط: 7002
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3030، 5383، 6553
فضائل صحابہ: 732
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6067
الْفَصْلُ الثَّالِثُ 6067 - عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: (يَطَّلِعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ) ، فَاطَّلَعَ أَبُو بَكْرٍ  ، ثُمَّ قَالَ: (يَطَّلِعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ) ، فَاطَّلَعَ عُمَرُ  ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک آدمی تمہارے پاس ظاہر ہو گا۔“ ابوبکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اہلِ جنت میں سے ایک آدمی تمہارے پاس ظاہر ہو گا۔“ عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ ترمذی، اور انہوں نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، اس کی سند ضعیف ہے، اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6067]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (3694)
٭ عبد الله بن عبد القدوس: ضعيف، ضعفه الجمھور و له متابعة ضعيفة مردودة عند الطبراني في الکبير (10/ 206 ح 10344) و الأعمش مدلس و عنعن. إن صح السند إليه .»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2538
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْ أَنَّ مَا يُقِلُّ ظُفُرٌ مِمَّا فِي الْجَنَّةِ بَدَا لَتَزَخْرَفَتْ لَهُ مَا بَيْنَ خَوَافِقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ اطَّلَعَ فَبَدَا أَسَاوِرُهُ لَطَمَسَ ضَوْءَ الشَّمْسِ كَمَا تَطْمِسُ الشَّمْسُ ضَوْءَ النُّجُومِ " , قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ لَهِيعَةَ، وَقَدْ رَوَى يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، وَقَالَ: عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سعد بن ابی وقاص رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ناخن کے برابر جنت کی کوئی چیز ظاہر ہو جائے تو وہ آسمان و زمین کے کناروں کو چمکا دے، اور اگر جنت کا کوئی آدمی جھانکے اور اس کے کنگن ظاہر ہو جائیں تو وہ سورج کی روشنی کو ایسے ہی مٹا دیں، جیسے سورج ستاروں کی روشنی کو مٹا دیتا ہے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے اس سند سے صرف ابن لہیعہ کی روایت سے جانتے ہیں ۱؎۔
۲- یحییٰ بن ایوب نے یہ حدیث یزید بن ابی حبیب سے روایت کی ہے اور سند یوں بیان کی ہے: «عن عمر بن سعد بن أبي وقاص عن النبي صلى الله عليه وسلم» ۔ [سنن ترمذي/كتاب صفة الجنة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2538]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 3878) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس سند میں ابن لہیعہ سے روایت کرنے والے چونکہ عبداللہ بن مبارک ہیں اس لیے یہ حدیث صحیح ہے، جیسا کہ علماء جرح و تعدیل نے صراحت کی ہے، ان کے علاوہ عبداللہ بن وہب عبداللہ بن مسلمہ اور عبداللہ بن یزید المقری کی ان سے روایت صحیح مانی جاتی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (5637 / التحقيق الثانى)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5637
5637 - وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"لَوْ أَنَّ مَا يُقِلُّ ظُفُرٌ مِمَّا فِي الْجَنَّةِ بَدَا لَتَزَخْرَفَتْ لَهُ مَا بَيْنَ خَوَافِقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَوْ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ اطَّلَعَ فَبَدَا أَسَاوِرُهُ  لَطَمَسَ ضَوْؤُهُ ضَوْءَ الشَّمْسِ كَمَا تَطْمِسُ الشَّمْسُ ضَوْءَ النُّجُومِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اگر جنت کی نعمتوں میں سے ناخن برابر کوئی نعمت (دنیا میں) ظاہر ہو جائے تو اس کی وجہ سے زمین و آسمان کے کنارے مزین ہو جائیں، اور اگر جنت والوں میں سے ایک آدمی (زمین پر) جھانک دے اور اس کے کنگن ظاہر ہو جائیں تو اس کی روشنی سورج کی روشنی کو اس طرح مٹا دے جس طرح سورج ستاروں کی روشنی مٹا دیتا ہے۔“ ترمذی، اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ حسن، رواہ الترمذی رحمہ اللہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5637]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه الترمذي (2538)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيف
قال الشيخ زبير على زئي:حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14838
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا السُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، قَالَ: فَطَلَعَ عَلَيْهِمْ أَبُو بَكْرٍ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ لَبِثَ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا السُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، قَالَ: فَطَلَعَ عُمَرُ، قَالَ: فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا السُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَطَلَعَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آئے گا تھوڑی دیر بعد سیدنا صدیق اکبر تشریف لائے ہم نے انہیں مبارک باد دی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک اور جنتی آدمی آئے گا تھوڑ دیر بعد سیدنا عمر تشریف لائے ہم نے انہیں بھی مبارک باد دی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا کہ ابھی تمہارے تمہارے پاس ایک اور جنتی آدمی آئے گا اور فرمانے لگے کہ اے اللہ اگر تو چاہے تو آنے والا علی ہو چنانچہ سیدنا علی ہی آئے اور ہم نے انہیں بھی مبارک باد دی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14838]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين من أجل عبدالله بن محمد بن عقيل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1
عَنْ مَعْمَرِ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" يَطْلع الآنَ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ"، فَطَلَعَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ تَنْطِفُ لِحْيَتُهُ مِنْ مَاءِ وُضُوئِهِ، قَدْ عَلَّقَ نَعَلَيْهِ بِيَدِهِ الشِّمَالِ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَطَلَعَ ذَلِكَ الرَّجُلُ مِثْلَ الْمَرَّةِ الأُولَى، فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الثَّالِثُ، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ مَقَالَتِهِ أَيْضًا، فَطَلَعَ ذَلِكَ الرَّجُلُ عَلَى مِثْلِ حَالِهِ الأَوَّلِ، فَلَمَّا قَامَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَبِعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، فَقَالَ: إِنِّي لاحَيْتُ أَبِي، فَأَقْسَمْتُ أَنِّي لا أَدْخُلُ عَلَيْهِ ثَلاثًا، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُؤْوِيَنِي إِلَيْكَ حَتَّى تَمْضِيَ فَعَلْتَ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ أَنَسٌ: فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنْ بَاتَ مَعَهُ تِلْكَ الثَّلاثَ اللَّيَالِيَ فَلَمْ يَرَهُ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ شَيْئًا غَيْرَ أَنَّهُ إِذَا تَعَارَّ تَقَلَّبَ عَلَى فِرَاشِهِ ذَكَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَكَبَّرَ حَتَّى صَلاةِ الْفَجْرِ، قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: غَيْرَ أَنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ يَقُولُ إِلا خَيْرًا، فَلَمَّا مَضَتِ الثَّلاثُ اللَّيَالِي وَكِدْتُ أَنْ أَحْتَقِرَ عَمَلَهُ، قُلْتُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِي غَضَبٌ وَلا هِجْرَةٌ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لَكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ: " يَطْلُعُ عَلَيْكُمُ الآنَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ" فَطَلَعْتَ أَنْتَ الثَّلاثَ الْمَرَّاتِ، فَأَرَدْتُ أَنْ آوِيَ إِلَيْكَ فَأَنْظُرَ مَا عَمِلْتَ فَأَقْتَدِيَ بَكَ، فَلَمْ أَرَ عَمِلْتَ كَبِيرَ عَمَلٍ، فَمَا الَّذِي بَلَغَ بِكَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: مَا هُوَ إِلا مَا رَأَيْتَ، فَلَمَّا وَلَّيْتُ دَعَانِي، فَقَالَ: مَا هُوَ إِلا مَا رَأَيْتَ، غَيْرَ أَنِّي لا أَجِدُ فِي نَفْسِي لأَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ غِشًّا، وَلا أَحْسُدُهُ عَلَى شَيْءٍ أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو: هَذَا الَّذِي بَلَغَتْ بِكَ، وَهِيَ الَّتِي لا نُطِيقُ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسی دوران ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آئے گا۔“ کہا کہ انصار کا ایک آدمی آیا، اس کی داڑھی سے وضو کا پانی ٹپک رہا تھا، اپنے جوتے بائیں ہاتھ میں لٹکائے ہوئے تھا۔ جب اگلا دن آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آئے گا۔“ تو وہی آدمی آیا اور اس کی وہی پہلے والی کیفیت تھی، جب اگلا دن ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آئے گا۔“ تو وہی آدمی آیا اور اس کی وہی پہلے والی حالت تھی۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر چل دیے تو عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما اس کے پیچھے ہو لیے اور اس سے کہا کہ میں نے اپنے باپ سے بڑی بحث کی اور قسم اٹھائی ہے کہ میں تین راتیں اس کے پاس نہیں ٹھہروں گا، اگر آپ میری قسم پوری کرنے کی خاطر مجھے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں تو ایسا ضرور کریں، اس نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے تھے کہ میں تین راتیں اس آدمی کے ساتھ رہا، وہ رات میں کچھ قیام نہ کرتا، ہاں جب بستر پر پہلو بدلتا تو اللہ کا ذکر کرتا اور «اللہ أکبر» کہتا، یہاں تک کہ نماز فجر (کا وقت ہو جاتا)، عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ مزید برآں وہ خیر بات کی ہی کہتا ہوا سنائی دیتا تھا۔ چنانچہ جب تین راتیں گزر گئیں تو میں قریب تھا کہ اس کے عمل کو حقیر جانتا، میں نے کہا: اے اللہ کے بندے! بات یہ ہے کہ میرے اور میرے باپ کے درمیان کوئی غصہ اور رنجش نہیں ہوئی، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین دفعہ تین مجالس میں فرماتے ہوئے سنا کہ ”ابھی تمہارے پاس ایک جنتی آدمی آئے گا۔“ تو تینوں مرتبہ آپ ہی آئے تھے۔ میں نے ارادہ کیا کہ آپ کے پاس رہوں اور آپ کے عمل کا مشاہدہ کروں، پھر اس عمل کو اپناؤں، لیکن میں نے آپ کو کوئی بڑا عمل کرتے ہوئے نہیں دیکھا، پھر آپ رضی اللہ عنہ کو اس مقام پر کس چیز نے پہنچا دیا کہ جو کچھ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے؟ اس نے کہا کہ وہی کچھ ہے جو تم دیکھ چکے ہو۔ میں وہاں سے چل پڑا، جب میں پلٹا تو اس نے مجھے آواز دی اور کہا کہ ہے تو وہی کچھ جو تم دیکھ چکے ہو، البتہ میں کبھی کسی مسلمان کے بارے میں، اپنے دل میں کینہ نہیں رکھتا اور نہ ہی کسی خیر و بھلائی پر، جو اس کو اللہ تعالیٰ نے مرحمت فرمائی ہے، حسد کرتا ہوں، اس پر عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہی وہ عمل ہے جس نے آپ کو اس مقام پر لا کھڑا کیا اور اسی عمل کی ہم میں طاقت نہیں ہے۔ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 1]
تخریج الحدیث: «كتب الزهد، ابن مبارك، حديث: 241، مسند احمد، رقم: 12697.» شیخ شعیب نے اس کی سند کو علی شرط الشیخین صحیح قرار دیا ہے۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13048
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:
" يَطْلُعُ الْآنَ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ تَنْطُفُ لِحْيَتُهُ مِنْ وُضُوئِهِ، وَقَدْ تَعَلَّقَ نَعْلَيْهِ بِيَدِهِ الشِّمَالِ.
فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَ ذَلِكَ، فَطَلَعَ ذَلِكَ الرَّجُلُ مِثْلَ الْمَرَّةِ الْأُولَى.
فَلَمَّا كَانَ الْيَوْمُ الثَّالِثُ قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِثْلَ مَقَالَتِهِ أَيْضًا، فَطَلَعَ ذَلِكَ الرَّجُلُ عَلَى مِثْلِ حَالِهِ الْأُولَى.
فَلَمَّا قَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبِعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو فَقَالَ: إِنِّي لَاحَيْتُ أَبِي، فَأَقْسَمْتُ أَنْ لَا أَدْخُلَ عَلَيْهِ ثَلَاثًا، فَإِنْ رَأَيْتَ أَنْ تُؤْوِيَنِي إِلَيْكَ حَتَّى تَمْضِيَ فَعَلْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
قَالَ أَنَسٌ: فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنَّهُ بَاتَ مَعَهُ تِلْكَ الثَّلَاثَ اللَّيَالِيَ، فَلَمْ يَرَهُ يَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ شَيْئًا، غَيْرَ أَنَّهُ إِذَا تَعَارَّ تَقَلَّبَ عَلَى فِرَاشِهِ، ذَكَرَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، وَكَبَّرَ حَتَّى يَقُومَ لِصَلَاةِ الْفَجْرِ.
قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: غَيْرَ أَنِّي لَمْ أَسْمَعْهُ يَقُولُ إِلَّا خَيْرًا. فَلَمَّا مَضَتِ الثَّلَاثُ اللَّيَالِي، وَكِدْتُ أَنْ أَحْتَقِرَ عَمَلَهُ قُلْتُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، لَمْ يَكُنْ بَيْنِي وَبَيْنَ أَبِي غَضَبٌ وَلَا هِجْرَةٌ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ لَنَا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمُ الْآنَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعْتَ أَنْتَ الثَّلَاثَ الْمَرَّاتِ، فَأَرَدْتُ أَنْ آوِيَ إِلَيْكَ، فَأَنْظُرَ مَا عَمَلُكَ فَأَقْتَدِي بِكَ، فَلَمْ أَرَكَ عَمِلْتَ كَثِيرَ عَمَلٍ، فَمَا الَّذِي بَلَّغَ بِكَ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: مَا هُوَ إِلَّا مَا رَأَيْتَ. قَالَ: فَلَمَّا وَلَّيْتُ دَعَانِي فَقَالَ: مَا هُوَ إِلَّا مَا رَأَيْتَ، غَيْرَ أَنِّي لَا أَجِدُ فِي نَفْسِي لِأَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ غِشًّا، وَلَا أَحْسُدُ أَحَدًا عَلَى خَيْرٍ أَعْطَاهُ اللَّهُ إِيَّاهُ. فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: هَذِهِ الَّتِي بَلَّغَتْ بِكَ، وَهِيَ الَّتِي لَا نُطِيقُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: فَطَلَعَ سَعْدٌ، بَدَلَ قَوْلِهِ: فَطَلَعَ رَجُلٌ. وَقَالَ فِي آخِرِهِ: فَقَالَ سَعْدٌ: مَا هُوَ إِلَّا مَا رَأَيْتَ يَا ابْنَ أَخِي، إِلَّا أَنِّي لَمْ أَبِتْ ضَاغِنًا عَلَى مُسْلِمٍ، أَوْ كَلِمَةً نَحْوَهَا.
وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَكَذَلِكَ أَحَدُ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ، إِلَّا أَنَّ سِيَاقَ الْحَدِيثِ لِابْنِ لَهِيعَةَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تمہارے پاس ایک جنتی شخص آئے گا، راوی کہتے ہیں: تو ایک انصاری شخص سامنے آیا جس کی داڑھی سے وضو کرنے کی وجہ سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے اور اس نے اپنے دونوں جوتے بائیں ہاتھ سے پکڑے ہوئے تھے، اگلے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی مانند کلمات ارشاد فرمائے، تو وہی شخص پہلے کی مانند آیا تیسرا دن ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کے مطابق بات ارشاد فرمائی، تو وہی شخص پہلے والی حالت میں سامنے آیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی نشست سے) اٹھ گئے، تو سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ اس شخص کے پیچھے گئے اور انہوں نے فرمایا: میرا اپنے والد کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ہے، اور میں نے یہ قسم اٹھائی ہے کہ میں تین دن تک ان کے پاس نہیں جاؤں گا، اگر تمہیں یہ لگتا ہے کہ تم مجھے اپنے ہاں پناہ دے سکتے ہو، تو تم ایسا کر لو، اس شخص نے کہا: ٹھیک ہے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی کہ وہ اس شخص کے ساتھ تین دن رہے، اور انہوں نے اس شخص کو رات کو نفل پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا البتہ یہ ہے کہ جب اس کی آنکھ کھلتی تھی اور وہ اپنے بستر پر پہلو بدلتا تھا تو وہ اللہ کا ذکر کر لیتا تھا اور تکبیر کہہ لیتا تھا اور پھر وہ فجر کی نماز کے لئے ہی بیدار ہوتا تھا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تاہم میں نے اسے ہمیشہ بھلائی کی بات کہتے ہوئے ہی سنا، جب تین دن گزر گئے تو قریب تھا کہ میں اس شخص کے عمل کو حقیر سمجھتا، میں نے کہا: اے اللہ کے بندے میرے اور میرے والد کے درمیان کوئی ناراضگی اور لاتعلقی نہیں ہے، اصل بات یہ ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین مرتبہ ہم سے یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ ابھی تمہارے سامنے ایک جنتی شخص آئے گا، تو تینوں مرتبہ تم ہی سامنے آئے، تو میں نے یہ ارادہ کیا کہ میں تمہارے ہاں آتا ہوں اور تمہارے عمل کا جائزہ لیتا ہوں اور تمہاری پیروی کروں گا، تو میں نے تمہیں دیکھا کہ تم زیادہ عمل تو نہیں کرتے ہو، تو تم کیسے اس مقام تک پہنچے؟ جو اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا ہے: تو اس نے کہا: یہی چیز ہے جو تم نے دیکھ لی ہے، راوی کہتے ہیں: جب میں وہاں سے واپس مڑا تو اس نے مجھے بلایا اور بولا: اور کچھ نہیں ہے صرف وہی ہے، جو تم نے دیکھا ہے، تاہم یہ ہے کہ میں نے اپنے من میں کسی بھی مسلمان کے لئے کوئی کھوٹ نہیں پایا اور میں کسی بھلائی کے حوالے سے کسی شخص سے حسد نہیں کرتا جو بھلائی اللہ تعالیٰ نے اس کو عطا کی ہوئی ہو، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہی وہ چیز ہے، جس نے تمہیں اس مقام تک پہنچا دیا ہے، اور یہ وہ چیز ہے، جس کی ہم طاقت نہیں رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ایک شخص کی جگہ یہ کہا: ہے کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سامنے آئے اور آخر میں یہ کہا: کہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے یہ کہا: کہ صرف وہی چیز ہے، جو تم نے دیکھی ہے، اے میرے بھتیجے البتہ میں نے کبھی ایسی حالت میں رات بسر نہیں کی کہ میں نے کسی مسلمان کے خلاف غصہ رکھا ہو یا اس کی مانند کوئی اور کلمہ انہوں نے کہا: تھا۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کی حالت اسی طرح ہے، تاہم اس حدیث کا سیاق ابن لہیعہ کا نقل کردہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13048]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1981) اخرجه احمد فى المسند (166/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12286، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20559»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14378
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَائِرًا لِسَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ - وَمَنْزِلُهُ بِالْأَسْوَافِ - فَبَسَطَتِ امْرَأَتُهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَحْتَ صُورٍ مِنْ نَخْلٍ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَجَلَسْنَا مَعَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ الْآنَ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عُمَرُ. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عُثْمَانُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا، وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سعد بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ سے ملنے کے لئے تشریف لے گئے۔ ان کا گھر اسواف میں تھا، ان کی اہلیہ نے کھجور کے درختوں کے جھنڈ کے نیچے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بچھونا بچھایا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے، آپ کے ساتھ ہم بھی بیٹھ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابھی تمہارے سامنے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آئے گا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آ گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آ گئے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آ گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14378]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14647، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6998»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14379
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". قَالَ: فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ثُمَّ لَبِثَ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عَمَرُ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ: فَطَلَعَ - صَلَوَاتُ اللَّهِ وَسَلَامُهُ عَلَيْهِمْ -.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: درختوں کے اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا جو جنتی ہو گا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق انہیں مبارک باد دی، پھر کچھ دیر گزری تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا، وہ جنتی ہو گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے بموجب ہم نے انہیں مبارک باد دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس جھنڈ کے نیچے سے ایک شخص تمہارے سامنے آئے گا جو جنتی ہو گا، اے اللہ! اگر تو چاہے، تو اسے علی بنا دے، یہ بات آپ نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سامنے آئے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14379]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (56/33)، أخرجه مسند أحمد برقم: 14424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14685
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". قَالَ: فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ لَبِثَ هُنَيْهَةً، ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ". فَطَلَعَ عُمَرُ، فَهَنَّأْنَاهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. ثُمَّ قَالَ:" يَطْلُعُ مِنْ تَحْتِ هَذَا الصُّورِ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، اللَّهُمَّ إِنْ شِئْتَ جَعَلْتَهُ عَلِيًّا". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ: فَطَلَعَ عَلِيٌّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کھجوروں کے ان درختوں کے نیچے سے تمہارے سامنے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص آئے گا، راوی کہتے ہیں: تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے حوالے سے مبارک باد دی، پھر کچھ دیر گزرنے کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کھجور کے ان درختوں کے نیچے سے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سامنے آئے گا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سامنے آئے، ہم نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے حوالے سے مبارک باد دی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بھجور کے ان درختوں کے نیچے سے اہل جنت سے تعلق رکھنے والا ایک شخص سامنے آئے گا، اے اللہ! اگر تو چاہے تو اسے علی بنا دے! یہ بات آپ نے تین مرتبہ کہی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سامنے آ گئے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14685]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 14424»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7002
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبْدُوسٍ ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَائِرًا لِسَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ الْأَنْصَارِيِّ ، وَمَنْزِلُهُ بِالْأَسْوَاقِ، فَبَسَطَتِ امْرَأَتُهُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ صَوْرٍ مِنْ نَخْلٍ، فَجَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَلَسْنَا مَعَهُ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَطْلُعُ عَلَيْكُمُ الْآنَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ، فَطَلَعَ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: I " يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ I " فَطَلَعَ عُمَرُ، ثُمَّ قَالَ: I " يَطْلُعُ عَلَيْكُمْ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ I "، فَطَلَعَ عُثْمَانُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I ".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا سعد بن ربیع انصاری رضی اللہ عنہ کی ملاقات کے لیے تشریف لے گئے، ان کا مکان بازاروں کے علاقے میں تھا، چنانچہ ان کی اہلیہ نے کھجور کے درختوں کے ایک جھنڈ کے نیچے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے فرش بچھایا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”ابھی تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہو گا۔“ تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہو گا۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے سامنے اہل جنت میں سے ایک شخص نمودار ہو گا۔“ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نمودار ہوئے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو وضین بن عطا سے صرف ولید بن مسلم نے ہی روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7002]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: رجاله وثقوا وفي بعضهم خلاف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 57» »
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5457، ومالك فى «الموطأ» برقم: 78 / 27، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 26، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 43، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1132، 1134، 1135، 1130، 1136، 1137، 1138، 1139، 1145، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4686، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 185 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 188، وأبو داود فى «سننه» برقم: 192، 191، والترمذي فى «جامعه» برقم: 80، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 489، 3282، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 733، 737، 738، 742، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14483، 14520، 14677، 14774، 15067، 15251، 15297، 15312، 15394، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1779، 1775، 1865، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1303، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1963، 2017، 2098، 2160، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 639، 640، 651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32615، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 224، 380، 381، 382، 395، 404، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 180، والطبراني فى «الصغير» برقم: 671، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4663، 4974، 7897»

الحكم على الحديث:
رجاله وُثِّقوا وفي بعضهم خلاف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں