🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مشکوۃ المصابیح میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (6294)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
--. (الصُّوَرُ تُشَوِّشُ الصَّلَاةَ)
تصویر سے نماز میں خلل
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 758 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 758
بلوغ المرام: 192
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 758
758 - وَعَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ كَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - (أَمِيطِي عَنَّا قِرَامَكِ هَذَا ; فَإِنَّهُ لَا يَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ لِي فِي صَلَاتِي) رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک پردہ تھا جس کے ساتھ انہوں نے اپنے گھر کی ایک جانب کو ڈھانپ رکھا تھا، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں فرمایا: ”اپنے اس پردے کو ہم سے دور کر دیں، کیونکہ اس کی تصاویر میری نماز میں مسلسل میرے سامنے آتی رہی ہیں۔“ رواہ البخاری۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 758]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (374)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 192
وعنه قال: كان قرام لعائشة رضي الله عنها،‏‏‏‏ سترت به جانب بيتها،‏‏‏‏ فقال لها النبي صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏أميطي عنا قرامك هذا،‏‏‏‏ فإنه لا تزال تصاويره تعرض لي في صلاتي» .‏‏‏‏ رواه البخاري. واتفقا على حديثها في قصة أنبجانية أبي جهم وفيه: «‏‏‏‏فإنها ألهتني عن صلاتي» .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی سے مروی ہے کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک زیبائشی چادر (برائے پردہ) تھی جو انہوں نے اپنے حجرے کے ایک طرف لٹکا رکھی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ ” زیبائشی چادر کو میرے سامنے سے ہٹا دو کیونکہ اس کی تصویریں میری نماز میں میرے سامنے آتی ہیں (نماز میں خلل اندازی کا باعث بنتی ہیں)۔ “ بخاری اور مسلم دونوں ابوجہم کی چادر انبجانیہ کے قصہ پر متفق ہیں اس میں ہے کہ ” اس چادر نے مجھے میری نماز سے غافل کر دیا۔ “ [بلوغ المرام/حدیث: 192]
«وَعَنْهُ» اور انہی سے – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھا – «قِرَامٌ» ایک باریک نقش دار پردہ – «لِعَائِشَةَ» عائشہ کا – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «سَتَرَتْ بِهِ» انہوں نے اس سے ڈھانپ رکھا تھا – «جَانِبَ بَيْتِهَا» اپنے گھر کا ایک کونا – «فَقَالَ لَهَا» تو ان سے فرمایا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَمِيطِي» ہٹا دو – «عَنَّا» ہم سے – «قِرَامَكِ هَذَا» اپنا یہ پردہ – «فَإِنَّهُ» کیونکہ بے شک – «لَا تَزَالُ» مسلسل – «تَصَاوِيرُهُ» اس کی تصویریں – «تَعْرِضُ لِي» میرے سامنے آتی رہتی ہیں – «فِي صَلَاتِي» میری نماز میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَاتَّفَقَا» اور دونوں (بخاری و مسلم) نے اتفاق کیا – «عَلَى حَدِيثِهَا» ان (عائشہ) کی حدیث پر – «فِي قِصَّةِ» واقعے میں – «أَنْبِجَانِيَّةِ» انبجانی چادر کے – «أَبِي جَهْمٍ» ابو جہم کی – «وَفِيهِ» اور اس میں ہے: – «فَإِنَّهَا» کیونکہ اس (چادر) نے – «أَلْهَتْنِي» مجھے غافل کر دیا – «عَنْ صَلَاتِي» میری نماز سے۔
اور انہی (سیدنا انس رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا ایک باریک نقش دار پردہ تھا جس سے انہوں نے اپنے گھر کا ایک حصہ ڈھانپ رکھا تھا، تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اپنا یہ پردہ ہمارے سامنے سے ہٹا دو، کیونکہ اس کی تصویریں نماز میں مسلسل میرے سامنے آتی رہتی ہیں۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور بخاری و مسلم دونوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی ابو جہم کی انبجانی چادر کے قصے والی حدیث پر اتفاق کیا ہے، اور اس میں ہے: ”کیونکہ اس (چادر) نے مجھے میری نماز سے غافل کر دیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 192]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب إذا صلي في ثوب مصلب أو تصاوير...، حديث:374، وحديث أنبجانية أبي جهم أخرجه البخاري، الصلاة، حديث: 373، ومسلم، المساجد، حديث:556.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں