الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11067 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 11067
صحیح مسلم: 5963
مصنف ابن ابی شیبہ: 33933
المعجم الاوسط: 3274
حدیث نمبر: 11067
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثَلِي وَمَثَلُ النَّبِيِّينَ مِنْ قَبْلِي كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَتَمَّهَا إِلَّا لَبِنَةً وَاحِدَةً، فَجِئْتُ أَنَا فَأَتْمَمْتُ تِلْكَ اللَّبِنَةَ".
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی مثال ایسے ہے جیسے کسی شخص نے ایک گھر بنایا، اسے مکمل کرلیا، لیکن ایک اینٹ کی جگہ چھوڑ دی، میں نے آکر اس اینٹ کی جگہ بھی مکمل کردی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11067]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2286 .
ترقیم عبدالباقی: 2287 ترقیم شاملہ: -- 5963
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ، كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَتَمَّهَا وَأَكْمَلَهَا، إِلَّا مَوْضِعَ لَبِنَةٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يَدْخُلُونَهَا وَيَتَعَجَّبُونَ مِنْهَا، وَيَقُولُونَ: لَوْلَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَأَنَا مَوْضِعُ اللَّبِنَةِ، جِئْتُ فَخَتَمْتُ الْأَنْبِيَاءَ ".
عفان نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سلیم بن حیان نے حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سعید بن میناء نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”میری اور (مجھ سے پہلے) انبیاء علیہم السلام کی مثال اس شخص کی طرح ہے جس نے ایک گھر بنایا اور ایک اینٹ کی جگہ کے سوا اس (سارے گھر) کو پورا کردیا اور اچھی طرح مکمل کردیا۔ لوگ اس میں داخل ہوتے، اس (کی خوبصورتی) پر حیران ہوتے اور کہتے: کاش! اس اینٹ کی جگہ (خالی) نہ ہوتی!“رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”اس اینٹ کی جگہ (کو پرکرنے والا) میں ہوں، میں آیا تو انبیاء علیہم السلام کے سلسلے کو مکمل کردیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5963]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری مثال اور انبیاء کی مثال اس آدمی کی مثال ہے جس نے ایک گھر بنایا، اس کو پورا اور مکمل بنایا، سوائے ایک اینٹ کی جگہ کے، تو لوگ اس میں داخل ہو کر اس پر تعجب کرنے لگے اور کہہ رہے تھے: یہ اینٹ کی جگہ کیوں چھوڑی گئی؟ یا اے کاش یہ اینٹ کی جگہ خالی نہ ہوتی۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں وہی اینٹ کی جگہ ہوں، میں نے آ کر انبیاء کی (آمد کو) ختم کر دیا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الفضائل/حدیث: 5963]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2287
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 32430 ترقیم الشثری: -- 33933
حدثنا عفان قال: حدثنا سليمان بن حيان قال: حدثنا سعيد بن ميناء ، عن جابر بن عبد الله عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: مثلي ومثل الانبياء كمثل رجل بنى دارا فاتمها واكملها إلا موضع لبنة، فجعل الناس يدخلونها ويتعجبون منها ويقولون: لولا موضع اللبنة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: فانا موضع اللبنة، جئت فختمت الانبياء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (سليمان).
(٢) في [م]: ﵇.
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٥٣٤)، ومسلم (٢٢٨٧).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری اور انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے گھر بنایا ہو اور اس کو مکمل کردیا ہو سوائے ایک اینٹ کی جگہ کے، چناچہ لوگ اس میں داخل ہوں اور اس پر تعجب کریں اور کہیں کہ اگر یہ اینٹ کی جگہ خالی نہ ہوتی تو اچھا ہوتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں اس اینٹ کی جگہ ہوں، میں آیا اور میں نے انبیاء کو ختم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 33933]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3534، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2287، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2862، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17792، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15117، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1894، ترقيم محمد عوامة: 32430»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3534، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2287، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2862، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17792، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15117، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1894، ترقيم محمد عوامة: 32430»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3274
وَبِهِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ سَالِمٍ قَالَ: نَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا مَثَلِي وَمَثَلُ الْأَنْبِيَاءِ كَمَثَلِ رَجُلٍ بَنَى دَارًا فَأَكْمَلَهَا وَحَسَّنَهَا، وَبَقِيَتْ مِنْ زَاوِيَةٍ مِنْ زَوَايَاهَا مَوْضِعُ لَبِنَةٍ، فَجَعَلَ النَّاسُ يُطِيفُونَ بِبُنْيَانِهِ، يَتَعَجَّبُونَ، وَيَقُولُونَ: فَهَلَّا وَضَعَ هَاهُنَا لَبِنَةً فَأَكْمَلَ بِهَا بِنَاءَهُ؟ فَأَنَا ذَلِكَ، أَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ، لَا نَبِيَّ بَعْدِي.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری اور دیگر انبیاء کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک گھر بنایا اور اسے مکمل کر کے خوب آراستہ کیا، مگر اس کے کونوں میں سے ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ خالی رہ گئی۔ لوگ اس عمارت کے گرد چکر لگانے لگے، تعجب کرتے اور کہتے: ”اس جگہ ایک اینٹ کیوں نہ رکھ دی گئی کہ اس کی عمارت مکمل ہو جاتی؟“ تو وہ (آخری) اینٹ میں ہوں، میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3274]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3535، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2286، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6406، 6407، 6405، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11358، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7603، 8231، 9290، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1067، والبزار فى «مسنده» برقم: 7778، 8233، 9151، 9150»