🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11881 (کل: 7 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 11881، 22330
مصنف ابن ابی شیبہ: 23958
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6564
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1369
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2783، 2808
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11881
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ شُجَاعٍ ، حَدَّثَنِي خُصَيْفٌ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ عَلَى الْمِنْبَرِ، يَقُولُ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَزْنًا بِوَزْنٍ".
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دو مرتبہ منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے برابر وزن کے ساتھ بیچی اور خریدی جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11881]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 22330
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ ، عَنْ يَحْيَى الْبَكَّاءِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: كُنْتُ أَصُوغُ لِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثْنَنِي , أَنَّهُنَّ لَسَمِعْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَزْنًا بِوَزْنٍ، فَمَنْ زَادَ أَوْ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَى" .
ابو رافع رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کا سنار تھا انہوں نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سونا سونے کے بدلے اور چاندی چاندی کے بدلے برابر وزن کے ساتھ بیچی جائے جو شخص اس میں اضافہ کرے یا اضافے کی درخواست کرے تو اس نے سودی معاملہ کیا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22330]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا، أبو جعفر سيئ الحفظ، ويحيى البكاء متروك، لكن متن الحديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 22943 ترقیم الشثری: -- 23958
«حدثنا ابو الاحوص ، عن زيد بن جبير قال: سال رجل ابن عمر عن الذهب والفضة؟ فقال ابن عمر: الذهب بالذهب، والفضة بالفضة، وزن بوزن» .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک شخص نے سونے اور چاندی کے متعلق دریافت کیا؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: سونے کو سونے کے بدلے اور چاندی کو چاندی کے بدلے، برابر سرابر فروخت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23958]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11734، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1016، 5716، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1365، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14099، ترقيم محمد عوامة: 22943»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6564
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ: كُنْتُ أَصُوغُ لِأَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثْنَنِي: أَنَّهُنَّ سَمِعْنَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، فَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ، فَقَدْ أَرْبَى".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ يَحْيَى الْبَكَّاءُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے لئے زیورات بنانے (یعنی سنیارے) کا کام کیا کرتا تھا تو انہوں نے مجھے یہ بات بتائی کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سونے کے عوض میں سونے اور چاندی کے عوض میں چاندی کا لین دین برابر برابر کے وزن کے ساتھ ہو گا، جو شخص اضافی ادائیگی کرے گا، یا اضافی ادائیگی کا طلبگار ہو، تو وہ سود کا کام کرے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بکا ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6564]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1369
إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: احْتَجْنَا، فَأَخَذْتُ خَلْخَالَيِ امْرَأَتِي فِي السَّنَةِ الَّتِي اسْتُخْلِفَ فِيهَا أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَلَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقُلْتُ: احْتَاجَ الْحَيُّ إِلَى نَفَقَةٍ، فَقَالَ: إِنَّ مَعِي وَرِقًا أُرِيدُ بِهَا فِضَّةً. فَدَعَا بِالْمِيزَانِ فَوَضَعَ الْخَلْخَالَيْنِ فِي كِفَّةٍ، وَوَضَعَ الْوَرِقَ فِي كِفَّةٍ، فَشَفَّ الْخَلْخَالَانِ نَحْوًا مِنْ دَانَقٍ، فَقَرَضَهُ، فَقُلْتُ: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هُوَ لَكَ حَلَالٌ!: فَقَالَ: يَا أَبَا رَافِعٍ ، إِنَّكَ إِنْ أَحْلَلْتَهُ فَإِنَّ اللهَ تَعَالَى لَا يُحِلُّهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، الزَّائِدُ وَالْمَزِيدُ فِي النَّارِ.

وَأَخْبَرَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ ابْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - بِهَذَا الْحَدِيثِ نَحْوَهُ.

وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، فَذَكَرَهُ.

وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ ، فَذَكَرَهُ.

وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا الْكَلْبِيُّ ، بِهِ.
امام اسحاق نے بسند یعلیٰ بن عبید، محمد بن سائب اور سلمہ بن سائب، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ہم تنگدستی کا شکار ہوئے تو جس سال سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے، میں نے اپنی زوجہ کی دو پازیبیں لیں، پھر میری ملاقات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو انہوں نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: اہل و عیال کو خرچ کی حاجت ہے، تو انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس چاندی کے سکے ہیں جن کے عوض میں چاندی (کا زیور) چاہتا ہوں“، پھر انہوں نے ترازو منگوایا اور دونوں پازیبیں ایک پلڑے میں رکھیں اور چاندی کے سکے دوسرے پلڑے میں ڈالے، تو پازیبوں کا وزن تقریباً ایک دانق زیادہ نکلا، چنانچہ انہوں نے اسے کاٹ کر برابر کر دیا، تو میں نے عرض کیا: اے خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ (زائد حصہ) آپ کے لیے حلال ہے! اس پر انہوں نے فرمایا: ”اے ابورافع! اگر تم اسے حلال قرار دے بھی دو تو اللہ تعالیٰ اسے حلال نہیں فرماتا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سونا سونے کے بدلے برابر وزن کے ساتھ ہو، اور چاندی چاندی کے بدلے برابر وزن کے ساتھ ہو، زیادتی کرنے والا اور جس کے لیے زیادتی کی گئی وہ دونوں آگ میں ہوں گے۔““ اور نضر بن محمد نے محمد بن سائب، ابن السائب اور اسامہ بن زید کے واسطے سے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے اسی کی مانند روایت کیا ہے، نیز ابوبکر بن ابی شیبہ نے بھی یعلیٰ بن عبید کی سند سے اسے ذکر کیا ہے، اور حارث نے عبدالوہاب بن عطاء کے واسطے سے محمد بن سائب کلبی سے اسے بیان کیا ہے، نیز ابویعلیٰ نے بھی قواریری اور یزید بن ہارون کے واسطے سے کلبی کی سند سے یہی روایت نقل کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب البيوع/حدیث: 1369]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: والحديث غير ثابت عن أبي رافع (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 1، ص 242)»
«0»

الحكم على الحديث:
الحديث غير ثابت
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2783
قَالَ مُسَدَّدٌ : وَثَنَا الْمُعْتَمِرُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، حَدَّثَنِي شُرَحْبِيلُ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ وَأَبَا هُرَيْرَةَ وَابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُونَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، مَنْ زَادَ فَقَدْ أَرْبَى. قَالَ: إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ مِنْهُمْ فَأَدْخَلَنِي اللَّهُ النَّارَ" هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابو سعید خدری، سیدنا ابو ہریرہ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چاندی کی چاندی کے بدلے اور سونے کی سونے کے بدلے (خرید و فروخت) برابر وزن کے ساتھ ہونی چاہیے، جس نے بھی (وزن میں) اضافہ کیا اس نے یقیناً سود کا معاملہ کیا“، (راویِ حدیث شرحبیل کہتے ہیں کہ) «إِنْ لَمْ أَكُنْ سَمِعْتُهُ مِنْهُمْ فَأَدْخَلَنِي اللَّهُ النَّارَ» ”اگر میں نے یہ حدیث ان سے نہ سنی ہو تو اللہ مجھے آگ میں داخل کرے“، اس حدیث کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البيوع/حدیث: 2783]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1587، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1240، وأخرجه سنن النسائي برقم: 4564، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3349، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2254، وأخرجه مسند أحمد برقم: 22175، 22217، 22220، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2579، وأخرجه فتح الباري برقم: 2069، 2071، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 14193، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2676، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 6401، 6402، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 6099»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2808
قَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ : أَبَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ أَنَّهُ حَدَّثَهُمْ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "احْتَجْنَا، فَأَخَذْتُ خَلْخَالَيِ امْرَأَتِي فَخَرَجْتُ - فِي السَّنَةِ الَّتِي اسْتُخْلِفَ فِيهَا أَبُو بَكْرٍ - فَلَقِيَنِي أَبُو بَكْرٍ فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقُلْتُ: أَحْتَاجُ إِلَى نَفَقَةٍ. فَقَالَ: إِنَّ مَعِيَ وَرِقًا أُرِيدُ بِهَا فِضَّةً، فَدَعَا بِالْمِيزَانِ فَوَضَعَ الْخَلْخَالَيْنِ فِي كِفَّةٍ وَوَضَعَ الْوَرِقَ فِي كِفَّةٍ، فَشَفَّ الْخَلْخَالَانِ نَحْوًا مِنْ دَانَقٍ، فَقَرَضَهُ، فَقُلْتُ: يَا خَلِيفَةَ رَسُولِ اللَّهِ، هُوَ لَكَ حَلَالٌ، فَقَالَ: يَا أَبَا رَافِعٍ، إِنَّكَ إِنْ أَحْلَلْتَ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِلُّهُ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، وَالْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ وَزْنًا بِوَزْنٍ، الزَّائِدُ وَالْمَزِيدُ فِي النَّارِ".
قَالَ: وَثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ ابْنِ السَّائِبِ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ... فَذَكَرَهُ.
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، عَنِ الْكَلْبِيِّ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ..." فَذَكَرَهُ.
وَ رَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، أَبَنَا الْكَلْبِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ : ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ السَّائِبِ الْكَلْبِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا الْكَلْبِيُّ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ : ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْأَرُزِّيُّ وَاللَّفْظُ لِلْحَسَنِ قَالَا: ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَشْقَرُ ، ثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ أَبِي حَفْصٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: "الذَّهَبُ بِالذَّهَبِ..." فَذَكَرَهُ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام) سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”ہمیں معاشی تنگی کا سامنا ہوا تو میں نے اپنی زوجہ کی دو پازیبیں لیں اور (فروخت کے لیے) نکلا، یہ وہ سال تھا جس میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ بنائے گئے تھے۔ مجھے راستے میں سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ملے اور پوچھا کہ یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: مجھے گھریلو اخراجات کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے فرمایا: میرے پاس چاندی کے سکے ہیں جن کے عوض میں چاندی (خام) لینا چاہتا ہوں۔ چنانچہ انہوں نے ترازو منگوایا، ایک پلڑے میں دونوں پازیبیں رکھیں اور دوسرے میں چاندی کے سکے، تو پازیبوں کا وزن ایک دانق (درہم کا چھٹا حصہ) کے برابر بڑھ گیا، تو انہوں نے وہ زائد حصہ کاٹ دیا۔ میں نے عرض کیا: اے خلیفۂ رسول اللہ! وہ (زائد حصہ) آپ کے لیے میری طرف سے حلال ہے، تو انہوں نے فرمایا: اے ابورافع! اگر تم اسے حلال قرار دے بھی دو تب بھی اللہ تعالیٰ اسے حلال نہیں کرے گا، یقیناً میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”سونا سونے کے بدلے برابر وزن میں ہو، اور چاندی چاندی کے بدلے برابر وزن میں ہو، زیادتی دینے والا اور زیادتی لینے والا دونوں آگ میں ہوں گے۔““ اس روایت کو امام اسحاق بن راہویہ، ابوبکر بن ابی شیبہ، عبد بن حمید، حارث بن ابی اسامہ اور ابویعلی الموصلی نے نقل کیا ہے، نیز امام بزار نے اسے ایک دوسری سند سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البيوع/حدیث: 2808]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 45، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 5962، 5963»

الحكم على الحديث:
قال أحمد: ا: ثنا الحسين بن الحسن الأشقر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں