🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 12126 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 12126
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8976
المعجم الاوسط: 3521
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12126
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَي أَبُو التَّيَّاحِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْمَعُوا وَأَطِيعُوا، وَإِنْ اسْتُعْمِلَ عَلَيْكُمْ حَبَشِيٌّ كَأَنَّ رَأْسَهُ زَبِيبَةٌ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بات سنتے اور مانتے رہو، خواہ تم پر ایک حبشی " جس کا سر کشمش کی طرح ہو " گورنر بنادیا جائے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12126]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح ، خ : 693
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8976
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ: أَبْرَارُهَا أُمَرَاءُ أَبْرَارِهَا، وَفُجَّارُهَا أُمَرَاءُ فُجَّارِهَا، وَلِكُلٍّ حَقٌّ، فَآتُوا كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، وَإِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ [ مُجَدَّعٌ ] فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا مَا لَمْ يُخَيِّرْ أَحَدَكُمْ بَيْنَ إِسْلَامِهِ وَضَرْبِ عُنُقِهِ، فَإِذَا خَيَّرَ [ بَيْنَ إِسْلَامِهِ وَبَيْنَ ضَرْبِ عُنُقِهِ ] فَلْيَمْدُدْ عُنُقَهُ ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ فَلَا دُنْيَا لَهُ وَلَا آخِرَةَ بَعْدَ ذَهَابِ دِينِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيِّ قَالَ الْحَاكِمُ: حَدَّثَ بِغَيْرِ حَدِيثٍ لَمْ يُتَابَعْ عَلَيْهِ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے قریش کے نیک لوگ، لوگوں میں سے نیک لوگوں کے حکمران ہوں گے اور قریش کے برے لوگ لوگوں میں سے برے لوگوں کے حکمران ہوں گے اور ہر فرد کا حق ہوتا ہے، تو تم ہر حق دار کو اس کا حق دو اگر تم پر ایسے حبشی غلام کو امیر بنا دیا جائے جس کے ناک کان کٹے ہوئے ہوں، تو تم اس کی اطاعت و فرمانبرداری کرو! جب تک وہ تم میں سے کسی ایک شخص کو اس چیز کا اختیار نہیں دیتا کہ وہ یا تو اسلام کو باقی رکھے یا پھر قتل ہو جائے، جب وہ کسی شخص کو اسلام باقی رکھنے یا قتل ہو جانے کے درمیان اختیار دے، تو پھر آدمی کو اپنی گردن آگے کر دینی چاہیے اس کی ماں اسے روئے، جب اس کا دین رخصت ہو گیا تو نہ دنیا اس کے لئے فائدہ مند ہو گی نہ آخرت“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد حفص بن عمر بن صباح رقی سے نقل کی ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ کہتے ہیں: اس نے ایک سے زیادہ ایسی احادیث نقل کی ہیں جن میں اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 8976]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (425)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3545»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3521
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ قَالَ: نَا فَيْضُ بْنُ الْفَضْلِ الْبَجَلِيُّ قَالَ: نَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ، أَبْرَارُهَا أُمَرَاءُ أَبْرَارِهَا، وَفُجَّارُهَا أُمَرَاءُ فُجَّارِهَا، وَلِكُلٍّ حَقٌّ، فَآتُوا كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ، وَإِنْ أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ مُجَدَّعٌ فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا، مَا لَمْ يُخَيَّرْ أَحَدُكُمْ بَيْنَ إِسْلَامِهِ وَبَيْنَ ضَرْبِ عُنُقِهِ، فَإِنْ خُيِّرَ بَيْنَ إِسْلَامِهِ وَبَيْنَ ضَرْبِ عُنُقِهِ، فَلْيَمْدُدْ عُنُقَهُ، ثَكِلَتْهُ أُمُّهُ، فَلَا دُنْيَا وَلَا آخِرَةَ بَعْدَ ذَهَابِ إِسْلَامِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ ، إِلَّا فَيْضُ بْنُ الْفَضْلِ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے، ان کے نیکوکار لوگ نیکوکاروں کے حکمران ہوں گے اور ان کے بدکار لوگ بدکاروں کے حکمران ہوں گے، اور ہر ایک کا حق ہے، لہٰذا ہر حق دار کو اس کا حق ادا کرو۔ اور اگر تم پر کوئی کٹے ہوئے اعضاء والا حبشی غلام بھی امیر بنا دیا جائے تو اس کی بات سنو اور اطاعت کرو، جب تک کہ تم میں سے کسی کو اپنے اسلام اور گردن کٹوانے کے درمیان اختیار نہ دیا جائے۔ پھر اگر اسے اپنے اسلام اور گردن کٹوانے کے درمیان اختیار دیا جائے تو وہ اپنی گردن بڑھا دے، اس کی ماں اسے روئے! کیونکہ اسلام کے چلے جانے کے بعد نہ دنیا باقی رہتی ہے اور نہ آخرت۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مسعر سے فیض بن فضل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الحاء/حدیث: 3521]
تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: يرويه مسعر واختلف عنه فرفعه فيض بن الفضل عن مسعر عن سلمة بن كهيل عن أبي صادق عن ربيعة بن ناجد عن علي عن النبي صلى الله عليه وسلم وخالفه داود بن عبد الجبار فرواه عن مسعر عن عثمان بن المغيرة عن أبي صادق ورفعه أيضا وغيرهما يرويه عن مسعر موقوفا وكذلك رواه أبو عوانة عن عثمان بن المغيرة موقوفا والموقوف أشبه بالصواب «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 3، ص 199» »
«قال الدارقطني: رجح في العلل الموقوف «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 4، ص 80» »
«قال الهيثمي: وفيه حفص بن عمر بن الصباح الرقي قال الحاكم حدث بغير حديث لم يتابع عليه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 192» »
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 449، 450، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7054، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 16636، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 564، والبزار فى «مسنده» برقم: 759، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2105، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19903، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33060، 33061، 33064، 34401، 38310، والطبراني فى «الصغير» برقم: 425»

الحكم على الحديث:
الصواب موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں