🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13447 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 13447، 14547
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 557
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13447
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" دَخَلَ نَخْلًا لِبَنِي النَّجَّارِ، فَسَمِعَ صَوْتًا، فَفَزِعَ، فَقَالَ: مَنْ أَصْحَابُ هَذِهِ الْقُبُورِ؟ قَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، نَاسٌ مَاتُوا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، قَالَ:" تَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَعَذَابِ النَّارِ، وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ"، قَالُوا: وَمَا ذَاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْأُمَّةَ تُبْتَلَى فِي قُبُورِهَا، فَإِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ، أَتَاهُ مَلَكٌ، فَسَأَلَهُ: مَا كُنْتَ تَعْبُدُ؟ فَإِنِ اللَّهُ هَدَاهُ، قَالَ: كُنْتُ أَعْبُدُ اللَّهَ، فَيُقَالُ لَهُ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: هُوَ عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ، قَالَ: فَمَا يُسْأَلُ عَنْ شَيْءٍ غَيْرَهَا، قَالَ: فَيُنْطَلَقُ بِهِ إِلَى بَيْتٍ كَانَ لَهُ فِي النَّارِ، فَيُقَالُ لَهُ: هَذَا بَيْتُكَ كَانَ فِي النَّارِ، وَلَكِنَّ اللَّهَ عَصَمَكَ وَرَحِمَكَ، فَأَبْدَلَكَ بِهِ بَيْتًا فِي الْجَنَّةِ، فَيَقُولُ: دَعُونِي حَتَّى أَذْهَبَ فَأُبَشِّرَ أَهْلِي، فَيُقَالُ لَهُ: اسْكُنْ، وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا وُضِعَ فِي قَبْرِهِ، أَتَاهُ مَلَكٌ، فَيَقُولُ لَهُ: مَا كُنْتَ تَقُولُ فِي هَذَا الرَّجُلِ؟ فَيَقُولُ: كُنْتُ أَقُولُ مَا يَقُولُ النَّاسُ. فَيَضْرِبُهُ بِمِطْرَاقٍ مِنْ حَدِيدٍ بَيْنَ أُذُنَيْهِ، فَيَصِيحُ صَيْحَةً فَيَسْمَعُهَا الْخَلْقُ غَيْرَ الثَّقَلَيْنِ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بنو نجار کے کھجوروں کے ایک باغ میں داخل ہوئے تو ایک آواز سن کر گھبرا گئے اور پوچھا: ”ان قبروں والے کون ہیں؟“ لوگوں نے عرض کیا: اے اللہ کے نبی! یہ کچھ لوگ ہیں جو زمانہ جاہلیت میں مر گئے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عذاب قبر، عذاب جہنم اور فتنہ دجال سے اللہ کی پناہ مانگا کرو“، صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ! اس کی کیا وجہ ہے؟ فرمایا: ”اس امت کو اس کی قبروں میں آزمایا جاتا ہے، چنانچہ مؤمن کو جب اس کی قبر میں رکھا جاتا ہے تو اس کے پاس ایک فرشتہ آ کر پوچھتا ہے: تم کس کی عبادت کرتے تھے؟ اگر اللہ نے اسے ہدایت دی ہو تو وہ کہتا ہے: میں اللہ کی عبادت کرتا تھا، پھر اس سے پوچھا جاتا ہے: تم اس آدمی کے بارے میں کیا کہتے تھے؟ وہ کہتا ہے: وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، پھر اس سے اس کے علاوہ کسی چیز کے بارے میں نہیں پوچھا جاتا، پھر اسے جہنم میں اس کے ایک گھر کی طرف لے جایا جاتا ہے اور اس سے کہا جاتا ہے: یہ جہنم میں تمہارا گھر تھا، لیکن اللہ نے تمہیں بچا لیا اور تم پر رحم فرمایا اور اس کے بدلے تمہیں جنت میں ایک گھر دے دیا، وہ کہتا ہے: مجھے چھوڑ دو تاکہ میں جا کر اپنے گھر والوں کو خوشخبری سنا دوں، اس سے کہا جاتا ہے: یہیں ٹھہرے رہو۔ اور کافر کو جب اس کی قبر میں رکھا جاتا ہے تو اس کے پاس ایک فرشتہ آ کر کہتا ہے: تم اس آدمی کے بارے میں کیا کہتے تھے؟ وہ کہتا ہے: میں وہی کہتا تھا جو لوگ کہتے تھے، تو وہ فرشتہ لوہے کے ایک ہتھوڑے سے اس کے دونوں کانوں کے درمیان ضرب لگاتا ہے جس سے وہ اتنی زور سے چیختا ہے کہ جن و انس کے علاوہ ساری مخلوق اس کی آواز سنتی ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13447]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد قوي كسابقه، وانظر ما قبله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14547
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا شَاذَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا رَأَى مَا فُسِحَ لَهُ فِي قَبْرِهِ يَقُولُ: دَعُونِي أُبَشِّرُ أَهْلِي، فَيُقَالُ لَهُ: اسْكُنْ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب مردہ یہ دیکھتا ہے کہ اس کی قبر کتنی کشادہ کر دی گئی ہے تو وہ فرشتوں سے کہتا ہے کہ مجھے چھوڑ دو تاکہ میں اپنے گھر والوں کو خوشخبری سنا کر آؤں لیکن اس سے کہا جاتا ہے کہ تم یہیں ٹھہر کر سکون حاصل کر و۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14547]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبى بكر بن عياش
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 557
«إذا رأى المؤمن ما فسح له في قبره فيقول: دعوني أبشر أهلي فيقال له: اسكن»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جب مومن اپنی قبر کی کشادگی (اور نعمتوں) کو دیکھتا ہے تو وہ کہتا ہے: مجھے چھوڑ دو تاکہ میں جا کر اپنے گھر والوں کو یہ خوشخبری سناؤں، تو اسے کہا جاتا ہے: (اب) تم یہیں سکون سے رہو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أد/حدیث: 557]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم الضياء] عن جابر. الصحيحة 1344.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں