الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13585 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 13585
صحیح بخاری: 5985
بلوغ المرام: 1252
الادب المفرد: 57
صحیح الادب المفرد: 42
حدیث نمبر: 13585
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ أَحَبَّ أَنْ يُوَسِّعَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِي رِزْقِهِ، وَيَنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ، فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ اس کی عمر میں برکت اور رزق میں اضافہ ہوجائے، اسے چاہئے کہ صلہ رحمی کیا کرے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13585]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 6067، م: 2557، وهذا إسناد ضعيف لضعف رشدين بن سعد
حدیث نمبر: 5985
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُبْسَطَ لَهُ فِي رِزْقِهِ وَأَنْ يُنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ".
مجھ سے ابراہیم بن المنذر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے محمد بن معن نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سعید بن ابی سعید نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جسے پسند ہے کہ اس کی روزی میں فراخی ہو اور اس کی عمردراز کی جائے تو وہ صلہ رحمی کیا کرے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 5985]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جسے پسند ہے کہ اس کے رزق میں وسعت ہو اور اس کی عمر دراز ہو تو وہ صلہ رحمی کرے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: 5985]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1252
عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من أحب أن يبسط له في رزقه وأن ينسأ في أثره فليصل رحمه» أخرجه البخاري.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کسی کو یہ پسند ہے کہ اس کے رزق میں کشادگی و کشائش ہو اور عمردراز ملے تو اسے صلہ رحمی کرنی چاہیئے۔“ (بخاری) [بلوغ المرام/حدیث: 1252]
«عَنْ» سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ أَحَبَّ» جو پسند کرے – «أَنْ يُبْسَطَ لَهُ» کہ اس کے لیے کشادہ کیا جائے – «فِي رِزْقِهِ» اس کے رزق میں – «وَأَنْ يُنْسَأَ» اور یہ کہ مؤخر (دراز) کیا جائے – «فِي أَثَرِهِ» اس کی عمر (کے نشان) میں – «فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ» تو وہ صلہ رحمی کرے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو پسند کرے کہ اس کے رزق میں کشادگی کی جائے اور اس کی عمر دراز کی جائے تو وہ صلہ رحمی کرے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1252]
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو پسند کرے کہ اس کے رزق میں کشادگی کی جائے اور اس کی عمر دراز کی جائے تو وہ صلہ رحمی کرے۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1252]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الأدب، باب من بسط له في الرزق لصلة الرحم، حديث:5985.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 57
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْنٍ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”مَنْ سَرَّهُ أَنْ يُبْسَطَ لَهُ فِي رِزْقِهِ، وَأَنْ يُنْسَأَ لَهُ فِي أَثَرِهِ، فَلْيَصِلْ رَحِمَهُ.“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جسے یہ پسند ہو کہ اس کے رزق میں فراوانی کی جائے اور اس کے آثار قدم میں تاخیر ہو، یعنی عمر دراز ہو اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کرے۔“ [الادب المفرد/كتاب صلة الرحم/حدیث: 57]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» البخاري، كتاب الأدب، باب من بسط له فى الرزق لصلة الرحم: 5985، صحيح أبى داؤد: 1486
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 42
42/57 عن أبى هريرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:" من سره أن يبسط له في رزقه، وأن ينسأ له في أثره، فليصل رحمه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جسے یہ بات پسند ہو کہ اس کے لیے اس کے رزق میں وسعت کر دی جائے اور اس کی عمر بڑھا دی جائے اسے چاہیے کہ صلہ رحمی کیا کرے۔ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .» البخاري، كتاب الأدب، باب من بسط له فى الرزق لصلة الرحم: 5985، صحيح أبى داؤد: 1486
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 13300
13300- عن أبي هريرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من سَرَّه أن يبسط له في رزقه، وأن ينسأ له في إثره فليصل رحمه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأدب (5985) عن إبراهيم بن المنذر، حدثنا محمد بن معن، قال: حدثني أبي، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14063
14063- عن أبي هريرة قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: من سرّه أن يُبسط له في رزقه، وأن يُنسأ له في أثره، فليصل رحمه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البخاري في الأدب (5985) عن إبراهيم بن المنذر، حدثنا محمد بن معن، قال: حدثني أبي، عن سعيد بن أبي سعيد، عن أبي هريرة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح