الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. مسنَد اَنَسِ بنِ مَالِك رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 13754 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 13754
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17290
حدیث نمبر: 13754
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ خَطِيئَاتٍ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا، اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے دس گناہ معاف فرمائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13754]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 17290
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ بِهَا عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحَطَّ عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَهُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا صَلَّى عَلَيَّ عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي صَادِقًا بِهَا فِي قَلْبِ نَفْسِهِ". وَزَادَ:" وَكَتَبَ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ".
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" مَا صَلَّى عَلَيَّ عَبْدٌ مِنْ أُمَّتِي صَادِقًا بِهَا فِي قَلْبِ نَفْسِهِ". وَزَادَ:" وَكَتَبَ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ".
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی طرف سے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس پر دس رحمتیں نازل کرے گا، اور اس کے دس گناہ دور کر دے گا، اور اس کے دس درجات بلند کر دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میری امت کا جو بھی فرد سچے دل کے ساتھ مجھ پر درود بھیجے گا۔۔۔۔۔۔“۔ اور انہوں نے یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”وہ اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدعية/حدیث: 17290]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3160) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (195/22)، أخرجه مسند البزار برقم: 3799»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح