🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14721 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 14721
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8061
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2889، 2955
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14721
(حديث قدسي) حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَأَلَ جَابِرًا عَنِ الْوُرُودِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" نَحْنُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى كَوْمٍ فَوْقَ النَّاسِ، فَيُدْعَى بِالْأُمَمِ وَبِأَوْثَانِهَا وَمَا كَانَتْ تَعْبُدُ، الْأَوَّلَ فَالْأَوَّلَ، ثُمَّ يَأْتِينَا رَبُّنَا بَعْدَ ذَلِكَ، فَيَقُولُ مَا تَنْتَظِرُونَ؟، فَيَقُولُونَ: نَنْتَظِرُ رَبَّنَا، فَيَقُولُ: أَنَا رَبُّكُمْ، فَيَقُولُونَ: حَتَّى نَنْظُرَ إِلَيْهِ"، قَالَ:" فَيَتَجَلَّى لَهُمْ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ يَضْحَكُ، وَيُعْطِي كُلَّ إِنْسَانٍ مِنْهُمْ، مُنَافِقٍ وَمُؤْمِنٍ، نُورًا، وَتَغْشَاهُ ظُلْمَةٌ، ثُمَّ يَتَّبِعُونَهُ مَعَهُمْ الْمُنَافِقُونَ عَلَى جِسْرِ جَهَنَّمَ، فِيهِ كَلَالِيبُ وَحَسَكٌ، يَأْخُذُونَ مَنْ شَاءَ، ثُمَّ يُطْفَأُ نُورُ الْمُنَافِقِينَ، وَيَنْجُو الْمُؤْمِنُونَ، فَتَنْجُو أَوَّلُ زُمْرَةٍ وُجُوهُهُمْ كَالْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، سَبْعُونَ أَلْفًا لَا يُحَاسَبُونَ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ كَأَضْوَإِ نَجْمٍ فِي السَّمَاءِ، ثُمَّ ذَلِكَ حَتَّى تَحِلَّ الشَّفَاعَةُ، فَيَشْفَعُونَ حَتَّى يُخْرَجَ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، مِمَّنْ فِي قَلْبِهِ مِيزَانُ شَعِيرَةٍ، فَيُجْعَلَ بِفِنَاءِ الْجَنَّةِ، وَيَجْعَلُ أَهْلُ الْجَنَّةِ يُهْرِيقُونَ عَلَيْهِمْ مِنَ الْمَاءِ، حَتَّى يَنْبُتُونَ نَبَاتَ الشَّيْءِ فِي السَّيْلِ، وَيَذْهَبُ حَرَقُهُمْ، ثُمَّ يَسْأَلُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ، حَتَّى يُجْعَلُ لَهُ الدُّنْيَا وَعَشَرَةَ أَمْثَالِهَا".
ابوزبیر نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے ورود کے متعلق سوال کیا انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے قیامت کے دن ہم تمام لوگوں سے اوپر ایک ٹیلے پر ہوں گے درجہ بدرجہ تمام امتوں اور ان کے بتوں کو بلایا جائے گا پھر ہمارا پروردگار ہمارے پاس آ کر پوچھے گا کہ تم کس کا انتظار کر رہے ہو لوگ جواب دیں گے کہ ہم اپنے پروردگار کا انتظار کر رہے ہیں وہ کہے گا کہ میں ہی تمہارا رب ہوں لوگ کہیں گے کہ ہم اسے دیکھنے تک یہیں ہیں چنانچہ پروردگار ان کے سامنے اپنی ایک تجلی ظاہر فرمائے گا جس میں وہ مسکرا رہا ہو گا اور ہر انسان کو خواہ منافق ہو یا پکا مومن، ایک نور دیا جائے گا پھر اس پر اندھیرا چھا جائے گا پھر لوگ اس کے پیچھے چلیں گے اور منافقین بھی ان کے ساتھ جہنم کے پل پر ہوں گے جس میں آنکڑے اور کانٹے ہوں گے جو جسے چاہیں گے پکڑ لیں گے، پھر منافقین کا نور بجھ جائے گا اور مسلمان اس پل صراط سے نجات پاجائیں گے۔ نجات پانے والے مسلمانوں کا پہلا گروہ اپنے چہروں میں چودہو یں رات کے چاند کی طرح ہو گا یہ لوگ ستر ہزار ہوں گے اور ان کا حساب نہ ہو گا دوسرے نمبر پر نجات پانے والے اس ستارے کی مانند ہو گے جو آسمان میں سب سے زیادہ روشن ہوں پھر درجہ بدرجہ یہاں تک کہ شفاعت کی اجازت دے دی جائے گی اور لوگ سفارش کر یں گے جس کی بناء وہ شخص جہنم سے نکال لیا جائے گا جس کے دل میں جو کے دانے کے برابر بھی ایمان ہو گا اور اسے صحن جنت میں لے جایا جائے گا اور اہل جنت اس پر پانی بہانے لگیں گے حتی کہ وہ اس طرح اگ آئیں گے جیسے سیلاب میں خودرو پودے اگ آتے ہیں اور ان کے جسم کی جلن دور ہو جائے گی پھر وہ اللہ سے مانگتا رہے گا یہاں تک کہ اسے دنیا اور اس سے دس گنا مزید عطا کر دیا جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14721]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 191، وهذا إسناد ضعيف من أجل ابن لهيعة ، وهو متابع ، وانظر: 15115
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8061
«يخرج من النار من قال: لا إله إلا الله وكان في قلبه من الخير ما يزن شعيرة ثم يخرج من النار من قال لا إله إلا الله وكان في قلبه من الخير ما يزن برة ثم يخرج من النار من قال لا إله إلا الله وكان في قلبه من الخير ما يزن ذرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”وہ شخص جہنم سے نکالا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں) کہا اور اس کے دل میں جو کے دانے کے برابر بھی بھلائی تھی، پھر وہ شخص نکالا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا اور اس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر بھلائی تھی، پھر وہ شخص نکالا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا اور اس کے دل میں ذرے کے برابر بھلائی تھی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8061]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق ت ن] عن أنس. السنة 849، إيمان ابن أبي شيبة 35: الطيالسي، هـ.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2889
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ شَعِيرَةً، ثُمَّ قَالَ: يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ بُرَّةً، ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ ذَرَّةً.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص آگ سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہا ہو اور اس کے دل میں جو کے دانے کے وزن کے برابر بھی خیر (ایمان) موجود ہو،“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ شخص بھی جہنم سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہا ہو اور اس کے دل میں گندم کے دانے کے وزن کے برابر خیر ہو،“ پھر مزید ارشاد فرمایا: ”وہ شخص بھی آگ سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں“ کہا ہو اور اس کے دل میں ایک ذرہ کے وزن کے برابر بھی خیر موجود ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2889]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6975، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 193، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2593، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4312، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11743، 12060، 12361، 13150، 13178، 13516، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 52، وأخرجه فتح الباري برقم: 22، 328، 1186، 6191، 6197، 6204، 7071، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 242، 4059، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1177، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 842، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18556، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6480، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11236، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5554، وأخرجه شرح السنة برقم: 4334، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2882»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2955
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، وَهِشَامٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ شَعِيرَةً، ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ بُرَّةً، ثُمَّ يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِنَ الْخَيْرِ مَا يَزِنُ ذَرَّةً.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جہنم کی آگ سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں) کا اقرار کیا اور اس کے دل میں جَو کے وزن کے برابر بھی خیر و بھلائی موجود ہوئی، پھر وہ شخص بھی آگ سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا ہو اور اس کے دل میں گندم کے دانے کے برابر خیر ہوئی، پھر وہ شخص بھی جہنم سے نکال لیا جائے گا جس نے «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» کہا ہو اور اس کے دل میں ذرہ برابر بھی خیر موجود ہوئی (یعنی اسے ایمان کی بدولت بالآخر جہنم سے نجات مل جائے گی)۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2955]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى (برقم 2889)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6975، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 193، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2593، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4312، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11743، 12060، 12361، 13150، 13178، 13516، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 52، وأخرجه فتح الباري برقم: 22، 328، 1186، 6191، 6197، 6204، 7071، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 242، 4059، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1177، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 842، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18556، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6480، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11236، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5554، وأخرجه شرح السنة برقم: 4334، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2948»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں