🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 15168 (کل: 18 مقامات، 9 کتب)
مسند احمد: 15168، 11543، 11606، 11627، 11811، 16211، 27157
صحیح مسلم: 5108
الفتح الربانی: 4713، 11929
صحیح ابن حبان: 5927
الجامع الكامل: 7224
السنن الكبرى للبيهقي: 10237، 19217
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4301، 5994
المعجم الکبیر للطبرانی: 16057
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1196
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5927
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاثٍ" قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَقَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الأَضْحَى فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ادَّخِرُوا الثُّلُثَ، وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ"، قَالَتْ عَمْرَةُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ، وَيَحْمِلُونَ مِنْهَا الْوَدَكَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الأَسْقِيَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا ذَاكَ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَهَيْتَ عَنْ إِمْسَاكِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ عَلَيْكُمْ، فَكُلُوا، وَتَصَدَّقُوا، وَادَّخِرُوا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: الدَّافَّةُ الْجَمَاعَةُ يَقْدَمُونَ مُجِدِّينَ فِي السُّؤَالِ.
عبداللہ بن واقد بن عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا۔ عبداللہ بن ابوبکر نامی راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس روایت کا تذکرہ عمرہ بنت عبدالرحمن سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دیہات کے رہنے والے کچھ لوگ آ گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے (یعنی قربانی کے گوشت کو) صرف تین دن تک ذخیرہ کر سکتے ہو، باقی رہ جانے والے کو تم صدقہ کر دو۔“ عمرہ نامی راوی خاتون بیان کرتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پہلے لوگ اپنے قربانی کے جانوروں سے نفع حاصل کیا کرتے تھے، وہ ان کی چربی سنبھال کر رکھ لیا کرتے تھے اور ان کے (چمڑوں کے ذریعے) مشکیزے بنا لیتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اب کیا ہوا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کر دیا تھا (اس لیے لوگ اب ایسا نہیں کرتے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں ان (غریب لوگوں) کی آمد کی وجہ سے منع کیا تھا جو تمہارے ہاں آ گئے تھے، اب تم اسے کھاؤ بھی، صدقہ بھی کرو اور ذخیرہ بھی کرو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لفظ «الدَّافَّةُ» کا مطلب وہ جماعت ہے جو مانگنے کے لیے آئی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأضحية/حدیث: 5927]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5416، 5423، 5438، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1971، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5927، 6371، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7170، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4443، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2812، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1511، 2356، 2357، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2002، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3159، 3344، 3346، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24785» «رقم طبعة با وزير 5897»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2503): م، خ مختصرا. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7224
7224- عن أبي سعيد الخدري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يا أهل المدينة لا تأكلوا لحوم الأضاحي فوق ثلاث فشكوا إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن لهم عيالاً وحَشَماً وخدماً فقال: كلوا وأطْعموا واحبِسوا– أو ادّخِروا-.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الأضاحي (33:1973) عن أبي بكر بن أبي شيبة، حدثنا عبدالأعلى، عن الجريري، عن أبي نضرة، عن أبي سعيد، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10237
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، أنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَهَيْتَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ حَضْرَةَ الْأَضْحَى، فَكُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ.
عمرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتی ہیں کہ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانیوں کے گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع کیا ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں فاقہ کشوں کی قوم کی وجہ سے منع کیا تھا جو قربانی کے وقت حاضر ہوتی تھی“، فرمایا: ”کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ بھی کرو“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10237]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19217
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْبَغَوِيُّ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ سَعِيدُ بْنُ إِيَاسٍ الْجَرِيرِيُّ، ح قَالَ: وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، وَاللَّفْظُ لَهُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى، ثنا سَعِيدٌ يَعْنِي الْجُرَيْرِيَّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ لَا تَأْكُلُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ". فَشَكَوْا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ لَهُمْ عِيَالًا وَحَشَمًا وَخَدَمًا، فَقَالَ:" كُلُوا وَأَطْعِمُوا وَاحْبِسُوا وَادَّخِرُوا". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ والو! اپنی قربانیوں کا گوشت تین دن سے زائد نہ کھاؤ۔“ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شکایت کی کہ ان کے عیال و خدام بھی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کھاؤ، کھلاؤ اور روکو اور ذخیرہ بھی کر سکتے ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19217]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4301
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" [ كُنْتُ ] نَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ فَكُلُّوا وَادَّخِرُوا، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَزُورُوهَا، وَلَا تَقُولُوا مَا يُسْخِطُ الرَّبَّ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَانْتَبِذُوا، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ، رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں قربانی کا گوشت تین سے زیادہ استعمال کرنے سے منع کیا تھا اب تم اسے کھاؤ بھی اور ذخیرہ بھی کرو اور میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا اب تم ان کی زیارت کرو البتہ کوئی ایسی بات نہ کہنا جو پروردگار کو ناراض کر دے اور میں نے تمہیں (مخصوص قسم کے) برتنوں سے منع کیا تھا، تو تم نبیذ تیار کر لو، لیکن ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4301]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام البزار فى المسند (861)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5994
وَعَنْ زُبَيْدٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَتَى أَهْلَهُ فَوَجَدَ قَصْعَةً مِنْ قَدِيدِ الْأَضْحَى فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ فَأَتَى قَتَادَةَ بْنَ النُّعْمَانِ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَامَ فَقَالَ:" إِنِّي كُنْتُ أَمَرْتُكُمْ أَنْ لَا تَأْكُلُوا الْأَضَاحِيَّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ لِتَسَعَكُمْ، وَإِنِّي أُحِلُّهُ لَكُمْ فَكُلُوا مِنْهُ مَا شِئْتُمْ، وَلَا تَبِيعُوا لُحُومَ الْهَدْيِ وَالْأَضَاحِيِّ، [ وَكُلُوا ] وَتَصَدَّقُوا، وَتَمَتَّعُوا بِجُلُودِهَا، وَلَا تَبِيعُوهَا، وَإِنْ أُطْعِمْتُمْ مِنْ لَحْمِهَا فَكُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ".
وَقَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ: عَنْ أَبِي سَعِيدٍ [ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَالْآنَ ] فَكُلُوا وَاتَّجِرُوا وَادَّخِرُوا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ يَسِيرٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
زبید بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اپنے اہل خانہ کے پاس آئے۔ انہوں نے قربانی کے گوشت کا بنا ہوا قدید کا پیالہ پایا تو اسے کھانے سے انکار کر دیا پھر وہ سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا قتادہ رضی اللہ عنہ نے انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ نے ارشاد فرمایا: میں نے پہلے تمہیں یہ ہدایت کی تھی کہ تم تین دن سے زیادہ (قربانی کا) گوشت نہ رکھنا اس کی وجہ یہ تھی کہ تاکہ تمہارے لئے گنجائش ہو جائے (یعنی زیادہ لوگوں کو گوشت مل جائے) اب میں اسے تمہارے لئے حلال قرار دیتا ہوں جتنا چاہو اس میں سے کھا لو البتہ ہدی اور قربانی کے گوشت کو فروخت نہ کرنا تم کھا لو صدقہ کرو اس کی کھال استعمال کرو لیکن اسے فروخت نہ کرنا اور اگر تمہیں اس کے گوشت میں سے کھلایا جاتا ہے، تو اگر تم چاہو تو اس کو کھا لو“ انہوں نے اس حدیث کے بارے میں یہ کہا: ہے کہ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے۔ ”اب تم اسے کھاؤ تجارت کرو اور زخیرہ کرو“۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا معمولی سا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے
یہ روایت ”مرسل“ ہے لیکن سند کے اعتبار سے صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5994]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (15/4)»

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16057
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ زُبَيْدٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ أَتَى أَهْلَهُ مِنْ سَفَرٍ فَوَجَدَ عِنْدَهُمْ قَصْعَةً مِنْ ثَرِيدٍ مِنْ لَحْمِ الْأَضَاحِيِّ، فَأَبَى أَنْ يَأْكُلَهُ، فَأَتَى قَتَادَةَ بْنَ النُّعْمَانِ فَأَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِلنَّاسِ زَمَنَ الْحَجِّ: إِنِّي كُنْتُ أَمَرْتُكُمْ أَنْ لَا تَأْكُلُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ لِيَشْبَعَ النَّاسُ، وَإِنِّي أُحِلُّهُ لَكُمْ فَكُلُوا مَا شِئْتُمْ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ ایک سفر سے اپنے گھر والوں کے پاس آئے تو ان کے پاس قربانی کے گوشت کے ثرید کا ایک پیالہ پایا، تو انہوں نے اسے کھانے سے انکار کر دیا، پھر وہ سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو انہوں نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج کے موقع پر لوگوں سے فرمایا تھا: ”میں نے تمہیں حکم دیا تھا کہ قربانی کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھاؤ تاکہ لوگ سیر ہو جائیں، اور اب میں تمہارے لیے اسے حلال کرتا ہوں، لہٰذا جو چاہو کھاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16057]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 5، حدیث 7»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3997، 5568، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1973، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1767 / 475، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5926، 5928، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7664، 7663، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 4439 / 2، 4440 / 3، 4446 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 4501، 4502، 4508، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7298، 19282، 19281، 19283، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11346، 11625، 11721، 11990، 16462، 16464، 16465، 16460، 16461، 27800، 27801، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 997، 1078، 1196، 1235، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6265، 6277، 6281، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1196
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «‏‏‏‏يَا أَهْلَ الْمَدِينَةِ لَا تَأْكُلُوا لُحُومَ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ» ‏‏‏‏. قَالَ: فَشَكَا إِلَيْهِ أَهْلُ الْمَدِينَةِ أَنَّ لَهُمْ عِيَالًا، قَالَ: «‏‏‏‏فَكُلُوا وَأَطْعِمُوا وَاحْبِسُوا» ‏‏‏‏.
وَقَالَ الْجُرَيْرِيُّ : فَلَا أَدْرِي فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَمْ فِي غَيْرِهِ قَالَ: «‏‏‏‏وَادَّخِرُوا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے مدینہ والو! تم قربانیوں کا گوشت تین دن سے زیادہ نہ کھاؤ۔“ راوی کا بیان ہے کہ پھر اہل مدینہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی کہ وہ عیال دار لوگ ہیں (یعنی ان کی ضرورت زیادہ ہے)، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اب تم خود بھی کھاؤ، دوسروں کو بھی کھلاؤ اور اپنے پاس روک کر بھی رکھو۔“ اور امام جریری رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ مجھے یقینی طور پر معلوم نہیں کہ اسی حدیث میں ہے یا کسی اور روایت میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا: ”اور (گوشت کو) ذخیرہ بھی کر لو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1196]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى (برقم 1078)، وإسناده هنا صحيح»
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1973، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5928، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11833، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1191»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں