🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. مُسْنَدُ أَبِي إِسْحَاقَ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 1545 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 1545
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9165
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1545
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ , يبَلَغَ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَعْظَمُ الْمُسْلِمِينَ فِي الْمُسْلِمِينَ جُرْمًا، مَنْ سَأَلَ عَنْ أَمْرٍ لَمْ يُحَرَّمْ، فَحُرِّمَ عَلَى النَّاسِ مِنْ أَجْلِ مَسْأَلَتِهِ".
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمانوں میں سب سے بڑا جرم اس شخص کا ہے جس نے کسی چیز کے متعلق سوال کیا جو حرام نہ تھی لیکن اس کے سوال کے نتیجے میں اس چیز کی حرمت کا حکم نازل ہو گیا۔“ [مسند احمد/مسند باقي العشرة المبشرين بالجنة/حدیث: 1545]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7289، م: 2358 .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9165
وَعَنْ عُمَرَ اللَّيْثِيِّ قَالَ: كَانَ فِي نَفْسِي مَسْأَلَةٌ قَدْ أَحْزَنَتْنِي لَمْ أَسْأَلْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا، وَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا يَسْأَلُهُ عَنْهَا، فَكُنْتُ أَتَحَيَّنُهُ، فَدَخَلْتُ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَوَافَقْتُهُ عَلَى حَالَتَيْنِ كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أُوَافِقَهُ عَلَيْهِمَا، وَجَدْتُهُ فَارِغًا طَيِّبَ النَّفْسِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ائْذَنْ لِي أَنْ أَسْأَلَكَ؟ قَالَ:" سَلْ عَمَّا بَدَا لَكَ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْإِيمَانُ؟ قَالَ:" الصَّبْرُ وَالسَّمَاحَةُ" قُلْتُ: فَأَيُّ الْمُؤْمِنِينَ أَفْضَلُهُمْ إِيمَانًا؟ قَالَ:" أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا". قُلْتُ: فَأَيُّ الْمُسْلِمِينَ أَفْضَلُهُمْ إِسْلَامًا؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ يَدِهِ وَلِسَانِهِ". قُلْتُ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ فَطَأْطَأَ رَأْسَهُ فَصَمَتَ طَوِيلًا حَتَّى خِفْتُ أَنْ أَكُونَ قَدْ شَقَقْتُ عَلَيْهِ، وَتَمَنَّيْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ سَأَلْتُهُ وَقَدْ سَمِعْتُهُ يَقُولُ بِالْأَمْسِ:" إِنَّ أَعْظَمَ النَّاسِ فِي الْمُسْلِمِينَ جُرْمًا لَمَنْ سَأَلَ عَنْ شَيْءٍ لَمْ يُحَرَّمْ عَلَيْهِمْ فَحُرِّمَ مِنْ أَجْلِ مَسْأَلَتِهِ". فَقُلْتُ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَغَضَبِ رَسُولِهِ فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ:" كَيْفَ قُلْتَ؟". قُلْتُ: أَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" كَلِمَةُ عَدْلٍ عِنْدَ إِمَامٍ جَائِرٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ نَحْوِ هَذَا فِي إِنْكَارِ الْمُنْكَرِ فِي الْفِتَنِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا عمر لیثی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے ذہن میں ایک مسئلہ تھا، جس نے مجھے غمگین کیا ہوا تھا کہ میں نے اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیوں دریافت نہیں کیا، اور میں نے کسی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے سنا بھی نہیں، میں کسی مناسب موقع کی تلاش میں تھا، ایک مرتبہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ اس وقت وضو کر رہے تھے، میں نے آپ کو دو حوالوں سے ایسی صورتحال میں پایا کہ میری خواہش تھی کہ مجھے وہ صورتحال نصیب ہو جاتی، میں نے آپ کو پایا کہ آپ کو فراغت حاصل تھی، اور آپ کا مزاج خوشگوار تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے اجازت دیجئے کہ میں آپ سے ایک سوال کروں، نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہیں جو مناسب لگتا ہے تم پوچھ لو! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ایمان کیا ہے؟ نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: صبر اور نرمی، میں نے دریافت کیا: اہل ایمان میں، ایمان کے حوالے سے کون زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے اخلاق زیادہ اچھے ہوں، میں نے دریافت کیا: مسلمانوں میں کون، اسلام کے حوالے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کے ہاتھ اور زبان سے لوگ محفوظ ہوں، میں نے دریافت کیا: کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ آپ نے اپنا سر جھکا لیا اور خاصی دیر خاموش رہے، یہاں تک کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ شاید میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ناگواری کا شکار کر دیا ہے، میری یہ آرزو ہوئی کہ میں نے آپ سے سوال نہ کیا ہوتا، کیونکہ اُس سے پہلے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سن چکا تھا: ”مسلمانوں میں سب سے زیادہ گناہ، اس شخص کو ہوتا ہے جو کسی ایسی چیز کے بارے میں دریافت کرے، جو ان لوگوں پر حرام نہ تھی اور اُس شخص کے دریافت کرنے کی وجہ سے، وہ چیز حرام ہو جائے“ تو میں نے یہ کہا: میں اللہ تعالیٰ کے غضب اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے غضب سے، اللہ کی پناہ مانگتا ہوں، پھر نبی اکرم نے اپنا سر اٹھایا اور ارشاد فرمایا: تم نے کیا کہا: تھا؟ میں نے عرض کی: کون سا جہاد زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم نے ارشاد فرمایا: ”ظالم حکمران کے سامنے، عدل (یعنی حق) کی بات کہنا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکر بن خنیس ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی کچھ احادیث، فتنوں سے متعلق باب میں، منکر کا انکار کرنے سے متعلق باب میں آئیں گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9165]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (47/17)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6687»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں