الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
663. حَدِيثُ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 18351 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 18351
صحیح مسلم: 2115
سنن نسائی: 1463
المعجم الکبیر للطبرانی: 14647
المعجم الاوسط: 2162
حدیث نمبر: 18351
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، فَذَكَرَ حَدِيثًا، قَالَ: وَحَدَّثَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: كَسَفَتْ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَسْأَلُ، ثُمَّ يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ يَسْأَلُ، حَتَّى انْجَلَتْ الشَّمْسُ، قَالَ: فَقَالَ:" إِنَّ نَاسًا مِنْ أَهْلِ الْجَاهِلِيَّةِ يَقُولُونَ أَوْ يَزْعُمُونَ أَنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ إِذَا انْكَسَفَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا، فَإِنَّمَا يَنْكَسِفُ لِمَوْتِ عَظِيمٍ مِنْ عُظَمَاءِ أَهْلِ الْأَرْضِ، وَإِنَّ ذَاكَ لَيْسَ كَذَاكَ، وَلَكِنَّهُمَا خَلْقَانِ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ، فَإِذَا تَجَلَّى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ، خَشَعَ لَهُ" .
حضرت نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں ایک مرتبہ سورج گرہن ہوگیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعت نماز پڑھتے اور لوگوں سے صورت حال دریافت کرتے، پھر دو رکعت پڑھتے اور صورت حال دریافت کرتے حتیٰ کہ سورج مکمل روشن ہوگیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا زمانہ جاہلیت میں لوگ کہتے ہیں کہ اگر چاند اور سورج میں سے کسی ایک کو گرہن لگ جائے تو وہ اہل زمین میں سے کسی بڑے آدمی کی موت کی وجہ سے ہوتا ہے حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں یہ دونوں تو اللہ کی مخلوق ہیں البتہ جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر اپنی تجلی ظاہر فرماتا ہے تو وہ اس کے سامنے جھک جاتی ہے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18351]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لإبهام الرجل الراوي عن النعمان، وقد اختلف فيه
ترقیم عبدالباقی: 911 ترقیم شاملہ: -- 2115
وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، وَيَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيْسَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَقُومُوا فَصَلُّوا ".
معتمر نے اسماعیل سے، انہوں نے قیس سے اور انہوں نے حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند کو لوگوں میں سے کسی کے مرنے پر گرہن نہیں لگتا بلکہ وہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ لہذا جب تم اس (گرہن) کو دیکھو تو قیام کرو اور نماز پڑھو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2115]
حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند کو لوگوں میں سے کسی کے مرنے پر گہن نہیں لگتا، لیکن وہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، اور جب تم یہ نشانی دیکھو تو اٹھو اور نماز پڑھو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الكسوف/حدیث: 2115]
ترقیم فوادعبدالباقی: 911
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1463
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، قال: حَدَّثَنِي قَيْسٌ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قال: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ , وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَصَلُّوا".
ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج گرہن اور چاند گرہن کسی کے مرنے سے نہیں لگتا، بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، جب تم انہیں دیکھو تو نماز پڑھو“۔ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1463]
حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند کسی کی موت کی بنا پر بے نور نہیں ہوتے بلکہ یہ تو اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں۔ جب تم انہیں (اس حال میں) دیکھو تو نماز پڑھو۔“ [سنن نسائي/كتاب الكسوف/حدیث: 1463]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الکسوف 1 (1041)، 12 (1057)، بدء الخلق 4 (3204)، صحیح مسلم/الکسوف 5 (911)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 152 (1261)، (تحفة الأشراف: 10003)، مسند احمد 4/122، سنن الدارمی/الصلاة 187 (1566) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
ترقیم العلمیہ : 1769 ترقیم الرسالہ : -- 1793
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، ثنا بَكَّارُ بْنُ يُونُسَ أَبُو يُونُسَ الرَّامِي ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ". الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِيهِ:" وَلَكِنَّ اللَّهَ إِذَا تَجَلَّى لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ خَشَعَ لَهُ، فَإِذَا كَسَفَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا فَصَلُّوا وَادْعُوا" .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند یہ دونوں نشانیاں ہیں۔“ اس روایت میں یہ بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے کسی چیز پر تجلی کرتا ہے، تو وہ اس کی بارگاہ میں خشوع و خضوع کے ساتھ (جھک جاتی ہے)، تو جب ان دونوں میں سے کوئی ایک گرہن ہو جائے، تو تم نماز ادا کرو اور دعا مانگو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1793]
ترقیم العلمیہ: 1769
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1040، 1048، 1062، 1063، 5785، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1374، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2833، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1248، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1793، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20717»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم العلمیہ : 1770 ترقیم الرسالہ : -- 1794
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، ثنا عِيسَى بْنُ شَاذَانَ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْبُوبٍ الْبُنَانِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ الطَّاحِيُّ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ إِذَا تَجَلَّى لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ خَشَعَ لَهُ" . تَابَعَهُ نُوحُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے کسی چیز کے لیے تجلی فرماتا ہے، تو وہ اس کی بارگاہ میں جھک جاتی ہے۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1794]
ترقیم العلمیہ: 1770
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1794»
حدیث نمبر: 14647
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، وَوَكِيعٌ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَيْسَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَقُومُوا إِلَى الصَّلَاةِ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند کسی انسان کی موت کی وجہ سے گرہن آلود نہیں ہوتے، بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، پس جب تم یہ دیکھو تو نماز کے لیے کھڑے ہو جاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14647]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 211، حدیث 575»
حدیث نمبر: 2162
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَعَلَيْكُمْ بِالصَّلَاةِ.
سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند کو نہ کسی کی موت کی وجہ سے گرہن لگتا ہے اور نہ کسی کی پیدائش کی وجہ سے، بلکہ یہ دونوں اللہ عزوجل کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، لہٰذا جب تم یہ (گرہن) دیکھو تو نماز کا اہتمام کرو۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2162]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1041، 1057، 3204، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 911، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1370، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1461 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1858، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1566، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1261، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6388، 6389، 6444، 6443، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17376، والحميدي فى «مسنده» برقم: 460، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8383، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 1952، والطبراني فى «الكبير» برقم: 570، 571، 572، 575، 573، 574»