الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
786. بَقِيَّةُ حَدِيثِ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 19372 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 19372
السنن الكبرى للبيهقي: 18883
حدیث نمبر: 19372
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أُرْسِلُ الْكَلْبَ الْمُعَلَّمَ، فَيَأْخُذُ، قَالَ: " إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ الْمُعَلَّمَ، وَذَكَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، فَأَخَذَ، فَكُلْ"، قُلْتُ: وَإِنْ قَتَلَ؟ قَالَ:" وَإِنْ قَتَلَ"، قَالَ: قُلْتُ: أَرْمِي بِالْمِعْرَاضِ، قَالَ:" إِذَا أَصَابَ بِحَدِّهِ، فَكُلْ، وَإِنْ أَصَابَ بِعَرْضِهِ، فَلَا تَأْكُلْ" .
حضرت عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ ہم اپنے سدھائے ہوئے کتے شکار پر چھوڑتے ہیں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم اپنے سدھائے ہوئے کتے کو اللہ کا نام لے کر چھوڑو اور وہ شکار پکڑ لے تو اسے کھالیا کرو میں نے عرض کیا اگرچہ وہ اسے ماردے؟ نبی کریم نے فرمایا ہاں! بشرطیکہ دوسرے کتے اس کے ساتھ شریک نہ ہوئے ہوں میں نے اس شکار کے متعلق پوچھا جو تیر کی چوڑائی سے مرجائے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شکار کو تم نے تیر کی دھار سے ماراہو تو اسے کھاسکتے ہو لیکن جسے تیر کی چوڑائی سے مارا ہو اسے مت کھاؤ۔ [مسند احمد/تتمہ مُسْنَدِ الْكُوفِيِّينَ/حدیث: 19372]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5475، م: 1929
ترقیم عوامۃ: 19918 ترقیم الشثری: -- 20727
«حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن الشعبي قال: قال ابن عباس : إذا ارسلت كلبك فاخذ الصيد فاكل منه فلا تاكل فإنما امسك على نفسه، وإن هو لم ياكل منه فكل، فإنما امسك عليك وإن قتل» .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑ دو اور وہ اس میں سے کھالے تو تم اس کو نہ کھاؤ کیونکہ اس نے شکار کو اپنے لیے دبوچا ہے اور اگر وہ اس میں سے نہ کھائے تو تم کھالو کیونکہ اس نے یہ شکار تمہارے لیے کیا ہے خواہ وہ شکار مرجائے پھر بھی کھالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20727]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2077، والبزار فى «مسنده» برقم: 5070، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8513، 8521، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20730، 20733، ترقيم محمد عوامة: 19918»
ترقیم عوامۃ: 19919 ترقیم الشثری: -- 20728
«حدثنا علي بن هاشم عن ابن ابي ليلى عن الحكم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: إذا ارسلت كلبك فاكل فلا تاكل فإنما امسك على نفسه» .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [س]: (عبد الحكم)، وفي [هـ]: (عبد الحكيم).
(٣) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم اپنے کتے کو شکار پر چھوڑو اور وہ اس میں سے کچھ کھالے تو اس شکار کو مت کھاؤ کیونکہ اس نے اسے اپنے لیے روکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيد/حدیث: 20728]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 2077، والبزار فى «مسنده» برقم: 5070، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8513، 8521، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 20729، 20733، ترقيم محمد عوامة: 19919»
حدیث نمبر: 18883
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ بُسْرِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَيْدِ الْكَلْبِ:" إِذَا أَرْسَلْتَ كَلْبَكَ وَذَكَرْتَ اسْمَ اللهِ فَكُلْ وَإِنْ أَكَلَ مِنْهُ، وَكُلْ مَا رَدَّتْ يَدُكَ" أَوْ قَالَ:" كُلْ مَا رَدَّتْ عَلَيْكَ يَدُكَ".
سیدنا ابو ثعلبہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کے شکار کے بارے میں فرمایا: ”جب تو شکاری کتا اللہ کا نام لے کر چھوڑے تو شکار کھالے، اگرچہ کتے نے اس سے کھا لیا ہو اور جو تیرا ہاتھ تجھے واپس کر دے اسے کھالے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 18883]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن