الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
919. حَدِيثُ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21021 (کل: 9 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 12978
سنن سعید بن منصور: 2028
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4510
حدیث نمبر: 21021
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابُونَ" .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت سے پہلے کچھ کذاب آکر رہیں گے تم ان سے بچنا۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 21021]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 2923، وهذا إسناد صحيح
حدیث نمبر: 5694
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، حَدَّثَنَا إِيَادٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نُعْمٍ أَوْ نُعَيْمٍ الْأَعْرَجِيِّ شَكَّ أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ عَنِ الْمُتْعَةِ وَأَنَا عِنْدَهُ مُتْعَةِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَانِينَ وَلَا مُسَافِحِينَ!! ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَيَكُونَنَّ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ: الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ، وَكَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ".
عبدالرحمن اعرجی سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے میری موجودگی میں عورتوں سے متعہ کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں کوئی بدکاری یا شہوت رانی نہیں کیا کرتے تھے، پھر فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے قیامت سے پہلے مسیح دجال اور تیس یا زیادہ کذاب ضرور آئیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5694]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، عبد الرحمن بن نعيم الأعرجي مجهول.
حدیث نمبر: 5808
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِيَادٌ يَعْنِي ابْنَ لَقِيطٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نُعَيْمٍ الْأَعْرَجِيِّ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ ، وَأَنَا عِنْدَهُ، عَنِ الْمُتْعَةِ , مُتْعَةِ النِّسَاءِ، فَغَضِبَ، وَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَنَّائِينَ وَلَا مُسَافِحِينَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" لَيَكُونَنَّ قَبْلَ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ" , قَالَ عَبْدُ اللهُ بْنِ أَحْمَّد: قَالَ أَبِي: وقَالَ أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ:" قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
عبدالرحمن اعرجی سے منقول ہے کہ ایک آدمی نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے میری موجودگی میں عورتوں سے متعہ کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں کوئی بدکاری یا شہوت رانی نہیں کیا کرتے تھے، پھر فرمایا کہ بخدا! میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: مسیح دجال سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ کذاب ضرور آئیں گے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5808]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لعبدالرحمن بن نعيم الأعرجي.
حدیث نمبر: 9548
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَوْفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خِلَاسٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ قَرِيبٌ مِنْ ثَلَاثِينَ دَجَّالِينَ كَذَّابِينَ، كُلُّهُمْ يَقُولُ: أَنَا نَبِيٌّ، أَنَا نَبِيٌّ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا قیامت سے پہلے تیس کے قریب دجال و کذاب لوگ آئیں گے جن میں سے ہر ایک یہی کہے گا کہ وہ اللہ کا پیغمبر ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9548]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، خ : 3609 ، م : 157 ، وھذا إسناد منقطع ، خلاس لم یسمع من أبي ھریرۃ
حدیث نمبر: 12978
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ”لَيَكُونَنَّ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ وَكَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ“
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قیامت سے قبل مسیح دجال کا ظہور ہو گا اور اس کے علاوہ تیس یا اس سے زیادہ کذاب بھی آئیں گے۔ [الفتح الربانی/بيان العلامات الكبرى التى تظهر قبل قيام الساعة/حدیث: 12978]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه أبو يعلي: 5706، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5694 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5694»
وضاحت: فوائد: … دجال سے پہلے آنے والے جھوٹوں سے مراد جھوٹے مدعیانِ نبوت ہیں، ملاحظہ ہو حدیث نمبر(۱۲۸۳۲)
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
ترقیم دار السلفیہ: 851 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2028
نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ إِيَادِ بْنِ لَقِيطٍ ، قَالَ: نا إِيَادُ بْنُ لَقِيطٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نُعَيْمٍ الأَعْرَجِ ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ مُتْعَةِ النِّسَاءِ، فَغَضِبَ , وَقَالَ:" مَا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَانِينَ وَلا مُسَافِحِينَ. ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَيَكُونَنَّ قَبْلَ الْقِيَامَةِ الْمَسِيحُ الدَّجَّالُ، وَكَذَّابُونَ ثَلاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ" .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ متعہ کیسا ہے؟ تو وہ غضبناک ہو گئے اور فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں زانی اور بدکار نہیں تھے۔“ پھر فرمایا: ”میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا کہ: ’قیامت سے پہلے دجال اور تیس یا اس سے زیادہ جھوٹے پیدا ہوں گے‘۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2028]
تخریج الحدیث: «إسناد حسن لغیرہ، وأخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 851، وأحمد فى «مسنده» برقم: 5798، 5912، 6093، وعبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على "مسند أحمد"، 5799، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5706، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13904، 14075»
نا عبد الرحمن، قال: سئل أبو زرعة عنه، فقال: كوفي، لا أعرفه إلا في حديث ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم: ليكونن قبل يوم القيامة الدجال، وثلاثون كذابا، الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: (5 / 293)
عبد الرحمن بن نعيم مجهول العين ہیں، اور عبيد الله صدوق ہیں۔
نا عبد الرحمن، قال: سئل أبو زرعة عنه، فقال: كوفي، لا أعرفه إلا في حديث ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم: ليكونن قبل يوم القيامة الدجال، وثلاثون كذابا، الجرح والتعديل لابن أبي حاتم: (5 / 293)
عبد الرحمن بن نعيم مجهول العين ہیں، اور عبيد الله صدوق ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناد حسن لغیرہ
حدیث نمبر: 12485
وَفِي رِوَايَةٍ: عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نَعِمٍ أَوْ نُعَيْمٍ الْأَعْرَجِيِّ - شَكَّ أَبُو الْوَلِيدِ - قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عُمَرَ - وَأَنَا عِنْدَهُ - عَنِ الْمُتْعَةِ مُتْعَةِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ مَا كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَانِينَ وَلَا مُسَافِحِينَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَيَكُونَنَّ قَبْلَ يَوْمِ الْقِيَامَةِ الدَّجَّالُ وَكَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى بِقِصَّةِ الْمُتْعَةِ وَمَا بَعْدَهَا، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ الدَّجَّالُ، وَبَيْنَ يَدَيِ الدَّجَّالِ كَذَّابُونَ ثَلَاثُونَ أَوْ أَكْثَرُ". قُلْنَا: مَا آيَتُهُمْ؟ قَالَ:" أَنْ يَأْتُوكُمْ بِسُنَّةٍ لَمْ تَكُونُوا عَلَيْهَا يُغَيِّرُوا بِهَا سُنَّتَكُمْ وَدِينَكُمْ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمْ فَاجْتَنِبُوهُمْ وَعَادُوهُمْ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: عبدالرحمن بن ابونعم، یہاں ابوولید نامی راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: عبدالرحمن بن ابونعیم اعرجی بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے خواتین کے ساتھ متعہ کے بارے میں سوال کیا، میں اس وقت ان کے پاس موجود تھا۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اللہ کی قسم! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نہ تو ہم زنا کرنے والے تھے اور نہ ہی خفیہ دوستیاں رکھنے والے تھے، پھر انہوں نے بتایا: اللہ کی قسم! میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب قیامت سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ دجال اور کذاب ہوں گے۔“ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام ابویعلیٰ نے متعہ والا حصہ اور اس کے بعد والا حصہ نقل کیا ہے، امام طبرانی نے بھی
یہ روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”قیامت سے پہلے دجال آئے گا، اور دجال سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ کذاب آئیں گے، ہم نے عرض کی: اس کی نشانی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ وہ تمہارے پاس ایسے طریقے لے کے آئیں گے، جن پر تم پہلے گامزن نہیں تھے اور وہ ان کے ذریعے تمہاری سنت اور تمہارے دین کو تبدیل کر دیں گے، جب تم انہیں دیکھو تو ان سے اجتناب کرنا اور ان سے دشمنی رکھنا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12485]
یہ روایت نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”قیامت سے پہلے دجال آئے گا، اور دجال سے پہلے تیس یا اس سے زیادہ کذاب آئیں گے، ہم نے عرض کی: اس کی نشانی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ کہ وہ تمہارے پاس ایسے طریقے لے کے آئیں گے، جن پر تم پہلے گامزن نہیں تھے اور وہ ان کے ذریعے تمہاری سنت اور تمہارے دین کو تبدیل کر دیں گے، جب تم انہیں دیکھو تو ان سے اجتناب کرنا اور ان سے دشمنی رکھنا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12485]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5694 و 5695)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12493
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةَ كَذَّابِينَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ جَنْدَلِ بْنِ وَالِقٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا نعمان بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے کذاب ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جندل بن والق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12493]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف جندل بن والق کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12493]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي الْجُلَاسِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، يَقُولُ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ سَبَأٍ السَّبَئِيِّ : وَيْلَكَ! وَاللهِ مَا أَفْضَى إِلَيَّ بِشَيْءٍ كَتَمَهُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ، وَاللهِ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ كَذَّابِينَ ثَلَاثِينَ، وَإِنَّكَ أَحَدُهُمْ.
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، بِهَذَا.
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، بِهِ.
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، بِهَذَا.
وَحَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْأَسَدِيُّ ، بِهِ.
ابو الجلاس بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو عبداللہ بن سبأ سبئی کو (تنبیہ کرتے ہوئے) یہ فرماتے ہوئے سنا: ”تیرا ناس ہو! اللہ کی قسم، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ ایسی کوئی بات مخصوص نہیں فرمائی تھی جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیگر لوگوں سے چھپا کر رکھا ہو، اور بخدا! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ: ”قیامت کے برپا ہونے سے پہلے تیس کذاب (پرلے درجے کے جھوٹے فتنہ پرور) ظاہر ہوں گے۔“ اور تو یقیناً انھی میں سے ایک ہے۔“
امام ابو یعلیٰ موصلی نے کہا کہ ہم سے ابوبکر نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی ہے۔
اور ہمیں ابو کریب نے محمد بن حسن اسدی کے واسطے سے یہی حدیث بیان کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4510]
امام ابو یعلیٰ موصلی نے کہا کہ ہم سے ابوبکر نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی ہے۔
اور ہمیں ابو کریب نے محمد بن حسن اسدی کے واسطے سے یہی حدیث بیان کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4510]
تخریج الحدیث: «0»