🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
950. حَدِيثُ أَبِي ذَرٍّ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 21568 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مسند احمد: 21568
بلوغ المرام: 112
الجامع الكامل: 1716
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1408
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3861
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21568
حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عَمْرُو بْنِ بُجْدَانَ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ، وَإِنْ لَمْ يَجِدْ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ، فَإِذَا وَجَدَهُ فَلْيُمِسَّهُ بَشَرَهُ فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (ایک مرتبہ ان پر غسل واجب ہوگیا وہ اسی حال میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے پانی منگوایا انہوں نے پردے کے پیچھے غسل کیا پھر) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا پاک مٹی مسلمان کے لئے وضو ہے اگرچہ اسے دس سال تک پانی نہ ملے جب پانی مل جائے تو اسے جسم پر بہا لے کہ یہ اس کے حق میں بہتر ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21568]

الحكم على الحديث:
صحيح الغيره، وهذا إسناد حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 112
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله: «‏‏‏‏الصعيد وضوء المسلم وإن لم يجد الماء عشر سنين. فإذا وجد الماء فليتق الله وليمسه بشرته» ‏‏‏‏. رواه البزار وصححه ابن القطان لكن صوب الدارقطني إرساله،‏‏‏‏ وللترمذي عن أبي ذر نحوه وصححه والحاکم أيضا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”مٹی مومن مسلمان کا وضو ہے خواہ دس برس تک اسے پانی نہ ملے۔ مگر جب پانی دستیاب ہو جائے تو پھر اللہ سے ڈرنا چاہیئے اور اسے اپنے جسم پر پانی پہنچانا چاہیئے۔“
اسے بزار نے روایت کیا ہے اور ابن قطان نے صحیح قرار دیا ہے، تاہم دارقطنی نے اس کے مرسل ہونے کو درست اور قرین صواب کہا ہے۔ ترمذی میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے، اسے ترمذی نے صحیح قرار دیا ہے اور حاکم نے بھی صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 112]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابوہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «الصَّعِيدُ» پاک مٹی – «وُضُوءُ» وضو (پاک کرنے والی) ہے – «الْمُسْلِمِ» مسلمان کا – «وَإِنْ» اور اگرچہ – «لَمْ يَجِدِ» وہ نہ پائے – «الْمَاءَ» پانی – «عَشْرَ» دس – «سِنِينَ» سال۔ – «فَإِذَا» پس جب – «وَجَدَ» وہ پا لے – «الْمَاءَ» پانی – «فَلْيَتَّقِ» تو اسے چاہیے کہ ڈرے – «اللَّهَ» اللہ سے – «وَلْيُمِسَّهُ» اور اسے چاہیے کہ وہ اسے چھوائے (لگائے) – «بَشَرَتَهُ» اپنی جلد کو۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «الْبَزَّارُ» بزار نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے – «ابْنُ الْقَطَّانِ» ابن القطان نے – «لَكِنْ» لیکن – «صَوَّبَ» درست قرار دیا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «إِرْسَالَهُ» اس کے مرسل ہونے کو، – «وَلِلتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کے لیے (کی روایت میں) ہے – «عَنْ» سے – «أَبِي ذَرٍّ» ابوذر – «نَحْوَهُ» اسی طرح – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے انہوں (ترمذی) نے – «وَالْحَاكِمُ» اور حاکم نے – «أَيْضًا» بھی۔
اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پاک مٹی مسلمان کا وضو (طہارت کا ذریعہ) ہے اگرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے۔ پس جب وہ پانی پا لے تو اسے چاہیے کہ اللہ سے ڈرے اور اسے (پانی کو) اپنی جلد کو لگائے (غسل یا وضو کرے)۔“ اسے بزار نے روایت کیا ہے اور ابن القطان نے اسے صحیح قرار دیا ہے لیکن دارقطنی نے اس کے مرسل ہونے کو درست قرار دیا ہے، اور ترمذی میں سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے اور انہوں نے اور حاکم نے بھی اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 112]
تخریج الحدیث: «أخرجه البزار، في كش الأستار: 1 / 157، حديث: 310 وهو حديث حسن بالشواهد، والترمذي، الطهارة، حديث:124، من أبي ذر رضي الله عنه، وأبوداود، الطهارة، حديث: 332 وسنده حسن.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1716
1716. عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الصعيد وُضوءُ المسلم وإن لم يجدِ الماءَ عشرَ سنين، فإذا وجدَ الماء فليتقِّ الله، وليمسّه بشره؛ فإنَّ ذلك خير.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه البزار - (كشف الاستار 1/ رقم 310) قال: حدَّثنا مُقدَّم بن محمد بن علي بن مُقدَّم المقدمي، حدثني عمي القاسم بن يحيى بن عطاء بن مُقدَّم، ثنا هشام بن حسَّان، عن محمد بن سيرين، عن أبي هريرة، فذكر الحديث.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1408
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الصَّعِيدُ وَضُوءُ الْمُسْلِمِ وَإِنْ لَمْ يَجِدِ الْمَاءَ عَشْرَ سِنِينَ، فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيَتَّقِ اللَّهَ وَلْيُمِسَّهُ بَشَرَهُ، فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ يُرْوَى عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
قُلْتُ: وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”مٹی مسلمان کے وضو کا ذریعہ ہے، خواہ اُسے دس سال تک پانی نہ ملے، جب اُسے پانی مل جائے، تو وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرے اور اس کو اپنے جسم پر استعمال کر لے، یہ زیادہ بہتر ہو گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اس روایت کے بارے میں ہمارے علم کے مطابق،
یہ روایت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ علامہ ہیثمی فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں: اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1408]
تخریج الحدیث: «صحيح ابن حبان كتاب الطهارة باب التيمم ذكر الخبر المدحض 1329 مصنف عبد الرزاق الصنعاني باب الرجل يعزب عن الماء حديث 879 السنن الكبرى للنسائي بدء التيمم الصلوات بتيمم واحد 302 سنن الدارقطنى كتاب الطهارة، باب فى جواز التيمم لمن لم يجد الماء سنين كثيرة 627 السنن الكبرى للبيهقى كتاب الطهارة جماع ابواب التيمم باب التيمم بالصعيد الطيب 959، مسند احمد بن حنبل مسند الانصار، حديث ابي ذر الغفاري 20848 البحر الزخار مسند البزار عمرو بن بجدان 3364، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 10068»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ونقله ثقات۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3861
«الصعيد وضوء المسلم وإن لم يجد الماء عشر سنين فإذا وجد الماء فليتق الله وليمسه بشرته فإن ذلك خير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مٹی مسلمان کا وضو ہے، اگرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے، پس جب وہ پانی پا لے تو اسے اللہ سے ڈرنا چاہیے اور اسے اپنی جلد پر لگانا چاہیے، کیونکہ یہ بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3861]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [البزار] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 357 - أبي ذر»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں