🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2287 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 2287، 14440، 26094
صحیح بخاری: 7229
المنتقى ابن الجارود: 465
الجامع الكامل: 14644
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5255
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2126
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2287
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَدِمْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُجَّاجًا، فَأَمَرَهُمْ فَجَعَلُوهَا عُمْرَةً، ثُمَّ قَالَ:" لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ، لَفَعَلْتُ كَمَا فَعَلُوا، وَلَكِنْ دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" , ثُمَّ أَنْشَبَ أَصَابِعَهُ بَعْضَهَا فِي بَعْضٍ، فَحَلَّ النَّاسُ إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ، وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بِمَ أَهْلَلْتَ؟" , قَالَ: أَهْلَلْتُ بِمَا أَهْلَلْتَ بِهِ , قَالَ:" فَهَلْ مَعَكَ هَدْيٌ؟" , قَالَ: لَا , قَالَ:" فَأَقِمْ كَمَا أَنْتَ، وَلَكَ ثُلُثُ هَدْيِي" , قَالَ: فكَانَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةُ بَدَنَةٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کا احرام باندھ کر آئے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر صحابہ رضی اللہ عنہم نے اسے عمرہ کا احرام بنا لیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”بعد میں جو بات میرے سامنے آئی، اگر پہلے آجاتی تو میں بھی ویسے ہی کرتا جیسے لوگوں نے کیا ہے، لیکن قیامت تک کے لئے عمرہ حج میں داخل ہو گیا ہے“، یہ کہہ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کر کے دکھایا۔ الغرض تمام لوگوں نے احرام کھول لیا، سوائے ان لوگوں کے جن کے پاس ہدی کا جانور تھا، ادھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے آ گئے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ ”تم نے کس نیت سے احرام باندھا؟“ انہوں نے عرض کیا کہ آپ کے احرام کی نیت سے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ ”کیا تمہارے پاس ہدی کا جانور ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: نہیں، فرمایا: ”جس حالت پر ہو، اسی پر ٹھہرے رہو، میں اپنی ہدی کے ایک ثلث جانور تمہیں دیتا ہوں“، اس وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہدی کے سو اونٹ تھے۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2287]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، لضعف يزيد بن أبى زياد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7229
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْهَدْيَ وَلَحَلَلْتُ مَعَ النَّاسِ حِينَ حَلُّوا".
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عروہ رحمہ اللہ نے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (حجتہ الوداع کے موقع پر) فرمایا ”اگر مجھ کو اپنا حال پہلے سے معلوم ہوتا جو بعد کو معلوم ہوا تو میں اپنے ساتھ قربانی کا جانور نہ لاتا اور عمرہ کر کے دوسرے لوگوں کی طرح بھی احرام کھول ڈالتا۔“ [صحيح البخاري/كتاب التمني/حدیث: 7229]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مجھے پہلے معلوم ہو جاتا جو بعد میں معلوم ہوا تو اپنے ساتھ قربانی کا جانور نہ لاتا اور جس وقت لوگوں نے احرام کھولا میں بھی ان کے ساتھ ضرور احرام کھول دیتا۔“ [صحيح البخاري/كتاب التمني/حدیث: 7229]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14440
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ فِي بَنِي سَلِمَةَ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَثَ بِالْمَدِينَةِ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ ثُمَّ أُذِّنَ فِي النَّاسِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجٌّ هَذَا الْعَامَ، قَالَ: فَنَزَلَ الْمَدِينَةَ بَشَرٌ كَثِيرٌ، كُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيَفْعَلَ مِثْلَ مَا يَفْعَلُ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَشْرٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ، وَخَرَجْنَا مَعَهُ، حَتَّى أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ نُفِسَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ:" اغْتَسِلِي، ثُمَّ اسْتَذْفِرِي بِثَوْبٍ، ثُمَّ أَهِلِّي"، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالتَّوْحِيدِ" لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ" وَلَبَّى النَّاسُ، وَالنَّاسُ يَزِيدُونَ ذَا الْمَعَارِجِ، وَنَحْوَهُ مِنَ الْكَلَامِ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ، فَلَمْ يَقُلْ لَهُمْ شَيْئًا، فَنَظَرْتُ مَدَّ بَصَرِي، وَبَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ رَاكِبٍ وَمَاشٍ، وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ شِمَالِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، قَالَ جَابِرٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا عَلَيْهِ يَنْزِلُ الْقُرْآنُ وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ، وَمَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْءٍ عَمِلْنَا بِهِ، فَخَرَجْنَا لَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ، حَتَّى أَتَيْنَا الْكَعْبَةَ، فَاسْتَلَمَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، ثُمَّ رَمَلَ ثَلَاثَةً، وَمَشَى أَرْبَعَةً، حَتَّى إِذَا فَرَغَ عَمَدَ إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَرَأَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي جَعْفَرًا فَقَرَأَ فِيهَا بِالتَّوْحِيدِ وَ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ، ثُمَّ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، وَخَرَجَ إِلَى الصَّفَا، ثُمَّ قَرَأَ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158، ثُمَّ قَالَ:" نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ" فَرَقِيَ عَلَى الصَّفَا، حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ كَبَّرَ، قَالَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَصَدَقَ عَبْدَهُ، وَغَلَبَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ"، ثُمَّ دَعَا، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى هَذَا الْكَلَامِ، ثُمَّ نَزَلَ، حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي الْوَادِي رَمَلَ، حَتَّى إِذَا صَعِدَ مَشَى، حَتَّى أَتَى الْمَرْوَةَ، فَرَقِيَ عَلَيْهَا، حَتَّى نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ، فَقَالَ عَلَيْهَا كَمَا قَالَ عَلَى الصَّفَا، فَلَمَّا كَانَ السَّابِعُ عِنْدَ الْمَرْوَةِ، قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ، لَمْ أَسُقْ الْهَدْيَ وَلَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحْلِلْ، وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً" فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ فَقَالَ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ، وَهُوَ فِي أَسْفَلِ الْمَرْوَةِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ، فَشَبَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ، فَقَالَ:" لِلْأَبَدِ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ:" دَخَلَتْ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"، قَالَ وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَدِمَ بِهَدْيٍ، وَسَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ مِنَ الْمَدِينَةِ هَدْيًا، فَإِذَا فَاطِمَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَدْ حَلَّتْ وَلَبِسَتْ ثِيَابَهَا صَبِيغًا، وَاكْتَحَلَتْ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَمَرَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ بِالْكُوفَةِ، قَالَ جَعْفَرٌ، قَالَ أَبِي: هَذَا الْحَرْفُ لَمْ يَذْكُرْهُ جَابِرٌ فَذَهَبْتُ مُحَرِّشًا أَسْتَفْتِي بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي ذَكَرَتْ فَاطِمَةُ، قُلْتُ: إِنَّ فَاطِمَةَ لَبِسَتْ ثِيَابَهَا صَبِيغًا وَاكْتَحَلَتْ، وَقَالَتْ: أَمَرَنِي بِهِ أَبِي! قَالَ:" صَدَقَتْ، صَدَقَتْ، صَدَقَتْ، أَنَا أَمَرْتُهَا بِهِ"، قَالَ جَابِرٌ، وَقَالَ لِعَلِيٍّ:" بِمَ أَهْلَلْتَ؟" قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ، إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُكَ، قَالَ: وَمَعِي الْهَدْيُ، قَالَ:" فَلَا تَحِلَّ"، قَالَ: فَكَانَتْ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي أَتَى بِهِ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ مِنَ الْيَمَنِ، وَالَّذِي أَتَى بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِئَةً، فَنَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثَلَاثَةً وَسِتِّينَ، ثُمَّ أَعْطَى عَلِيًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، ثُمَّ أَمَرَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ، فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا، ثُمَّ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَدْ نَحَرْتُ هَاهُنَا، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ" وَوَقَفَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ:" وَقَفْتُ هَاهُنَا، وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ" وَوَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَقَالَ:" قَدْ وَقَفْتُ هَاهُنَا، وَالْمُزْدَلِفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ".
امام باقر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ بنو سلمہ میں تھے، ہم نے ان سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے متعلق پوچھا: انہوں نے فرمایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نو برس مدینہ میں رہے حج نہیں کیا (ہجرت کے بعد) دسویں سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں میں اعلان کرا دیا کہ اللہ کے رسول حج کرنے والے ہیں تو مدینہ میں بہت لوگ آئے، ہر ایک کی یہی خواہش تھی کہ اللہ کے رسول کی پیروی کریں اور تمام اعمال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مانند کریں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیس ذیقعدہ کو نکلے تو ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے، ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو وہاں اسماء بنت عمیس کے ہاں محمد بن ابی بکر کی ولادت ہوئی، تو انہوں نے کسی کو بھیج کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ کیا کروں؟ فرمایا: ”نہا لو اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ کر احرام باندھ لو۔“ خیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصواء اونٹنی پر سوار ہوئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی مقام بیداء میں سیدھی ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کلمہ توحید پکارا اور یہ کہا: «لبيك اللهم لبيك . . . . . . . . .» اور لوگوں نے بھی یہی تلبیہ کیا جو آپ نے کیا، کچھ لوگوں نے اس میں ”ذاالمعارج“ وغیرہ کا بھی اضافہ کیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے سنتے بھی رہے لیکن انہیں کچھ کہا نہیں، میں نے تاحد نگاہ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں بائیں پیدل اور سوار دیکھے، یہی حال پیچھے کا، دائیں اور بائیں کا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان تھے، ان پر قرآن نازل ہوتا تھا وہ اس کا مطلب جانتے تھے، لہٰذا وہ جو بھی کرتے ہم بھی اس طرح کرتے تھے، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہماری نیت صرف حج کی تھی، جب ہم بیت اللہ پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کو بوسہ دیا اور تین چکروں میں رمل کیا اور چار چکروں میں معمول کے مطابق چلے، پھر مقام ابراہیم پر آئے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں پڑھ کر فرمایا: «واتخذو من مقام ابراهيم مصلي» اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو رکعتوں میں «قل ياايها الكافرون» اور «قل هو الله احد» پڑھی، پھر بیت اللہ کے قریب واپس آئے اور حجر اسود کو بوسہ دیا اور دروازے سے صفا کی طرف نکلے، جب آپ صفا کے قریب پہنچے تو یہ آیت پڑھی «ان الصفا والمروة من شعائر الله» ہم بھی اسی سے ابتداء کریں گے جسے اللہ نے پہلے ذکر فرمایا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صفا سے ابتداء کی صفا پر چڑھے جب بیت اللہ پر نظر پڑی تو تکبیر کہہ کر فرمایا: «لا اله الله وحده لاشريك . . . . . . . . الخ» ‏‏‏‏ پھر اس کے درمیان یہ دعا کی اور یہی کلمات تین بار دہرائے پھر وہ مروہ کی طرف اترے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاؤں وادی کے نشیب میں اترنے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نشیب میں رمل کیا (کندھے ہلا کر تیز چلے) جب اوپر چڑھنے لگے تو پھر معمول کی رفتار سے چلنے لگے اور مروہ پر بھی وہی کیا جو صفا پر کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مروہ پر ساتواں چکر لگا لیا، تو فرمایا: ”اگر مجھے پہلے معلوم ہوتا جو بعد میں معلوم ہوا تو میں ہدی اپنے ساتھ نہ لاتا اور حج کو عمرہ کر دیتا، تو تم میں سے جس کے پاس ہدی نہ ہو وہ حلال ہو جائے اور اس حج کو عمرہ بنا لے۔“ تو سب لوگ حلال ہو گئے۔ پھر سراقہ بن مالک بن جعشم کھڑے ہوئے اور عرض کی یہ حکم ہمیں اس سال کے لئے ہے یا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں ایک دوسرے میں ڈال کر فرمایا: ”عمرہ حج میں اس طرح داخل ہو گیا ہے۔“ پھر تین مرتبہ فرمایا: ”ہمیشہ ہمیشہ کے لئے یہی حکم ہے“ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانیاں لے کر پہنچے تو دیکھا کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا حلال ہو کر رنگین کپڑے پہنے ہوئے سرمہ لگائے ہوئے ہیں، تو انہیں اس پر تعجب ہوا، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میرے والد نے مجھے یہی حکم دیا ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کوفہ میں فرمایا کرتے تھے کہ اس کے بعد میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، فاطمہ عنہا کے اس عمل پر غصہ کی حالت میں اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے وہ بات پوچھنے کے لئے جو فاطمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے حوالہ سے ذکر کی کہ ایام حج میں حلال ہو کر رنگین کپڑے پہنیں اور سرمہ لگائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا میں نے ہی اسے یہ حکم دیا تھا“، پھر فرمایا: ”اس نے سچ کہا ہے جب تم نے حج کی نیت کی تھی تو کیا کہا تھا“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے کہا: اے اللہ میں بھی وہی احرام باندھتا ہوں جو آپ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے ساتھ تو ہدی ہے، تو تم بھی حلال مت ہونا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ سے جو اونٹ لائے تھے سب ملا کر سو ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تریسٹھ اونٹ اپنے ہاتھ سے ذبح کئے اور باقی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیئے جو انہوں نے نحر کیے اور ان کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ہدی میں شریک کر لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق ہر اونٹ سے گوشت کا ایک پارچہ لے کر ایک دیگ میں ڈال کر پکایا گیا، پھر آپ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اس گوشت میں سے کچھ کھایا اور اس کا شوربہ پیا۔ پھر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے قربانی یہاں کی ہے اور منیٰ پورا ہی قربان گاہ ہے“ اور عرفات میں وقوف کر کے فرمایا: ”میں نے یہاں وقوف کیا ہے اور پورا عرفات ہی وقوف کی جگہ ہے“ اور مزدلفہ میں وقوف کر کے فرمایا: ”میں نے یہاں وقوف کیا ہے اور پورا مزدلفہ ہی وقوف کی جگہ ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14440]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1218، وأخرجه مختصرا بقصة الإهلال من ذي الحليفة، عند البخاري: 1515
حدیث نمبر: 26094
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ , قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ , عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَوْ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ مَا سُقْتُ الْهَدْيَ , وَلَأَحْلَلْتُ مَعَ الَّذِينَ حَلُّوا مِنَ الْعُمْرَةِ" .
ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر مجھے اس معاملے کا پہلے پتہ چل جاتا جس کا علم بعد میں ہوا تو میں اپنے ساتھ ہدی کا جانور کبھی نہ لاتا اور ان لوگوں کے ساتھ ہی احرام کھول دیتا جنہوں نے عمرہ کر کے احرام کھول دیا ہے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26094]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 7229
حدیث نمبر: 465
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ ، قَالَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: ثَنَا جَعْفَرٌ ، قَالَ: ثَنِي أَبِي ، قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَهُوَ فِي بَنِي سَلَمَةَ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَكَثَ بِالْمَدِينَةِ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ ثُمَّ أُذِّنَ فِي النَّاسِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجٌّ هَذَا الْعَامَ، فَنَزَلَ بِالْمَدِينَةِ بَشَرٌ كَثِيرٌ كُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيَفْعَلَ مَا يَفْعَلُ، فَخَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ وَخَرَجْنَا مَعَهُ حَتَّى إِذَا أَتَى ذَا الْحُلَيْفَةِ نَفِسَتْ أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ، كَيْفَ أَصْنَعُ؟ قَالَ: اغْتَسِلِي ثُمَّ اسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ ثُمَّ أَهِلِّي، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالتَّوْحِيدِ: " لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ، وَالنِّعْمَةَ لَكَ، وَالْمُلْكَ، لا شَرِيكَ لَكَ" وَلَبَّى النَّاسُ وَالنَّاسُ يَزِيدُونَ ذَا الْمَعَارِجِ وَنَحْوَهُ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ فَلا يَقُولُ لَهُمْ شَيْئًا، فَنَظَرْتُ مَدَّ بَصَرِي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمِنْ رَاكِبٍ وَمَاشٍ وَمِنْ خَلْفِهِ مثل ذَلِكَ وَعَنْ يَمِينِهِ مثل ذَلِكَ وَعَنْ شِمَالِهِ مثل ذَلِكَ، قَالَ جَابِرٌ: وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا عَلَيْهِ يَنْزِلُ الْقُرْآنُ وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ فَمَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْءٍ عَمِلْنَا، فَخَرَجْنَا لا نَنْوِي إِلا الْحَجَّ حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا الْكَعْبَةَ اسْتَلَمَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَجَرَ الأَسْوَدَ ثُمَّ رَمَلَ ثَلاثَةً وَمَشَى أَرْبَعَةً حَتَّى إِذَا فَرَغَ عَمَدَ إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ قَرَأَ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى سورة البقرة آية 125 قَالَ أَبِي: فَقَرَأَ فِيهِ بِالتَّوْحِيدِ، وَ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ ثُمَّ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ وَخَرَجَ إِلَى الصَّفَا، ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ سورة البقرة آية 158، ثُمَّ قَالَ: نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللَّهُ بِهِ، فَرَقَى عَلَى الصَّفَا حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ كَبَّرَ، ثُمَّ قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ أَوْ غَلَبَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، ثُمَّ دَعَا ثُمَّ رَجَعَ إِلَى هَذَا الْكَلامِ ثُمَّ نزل حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي الْوَادِي رَمَلَ حَتَّى إِذَا صَعِدَ مَشَى حَتَّى إِذَا أَتَى الْمَرْوَةَ فَرَقِيَ عَلَيْهَا حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ، فَقَالَ عَلَيْهَا كَمَا قَالَ عَلَى الصَّفَا، فَلَمَّا كَانَ السَّابِعُ عِنْدَ الْمَرْوَةِ، قَالَ: يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَمْ أَسُقِ الْهَدْيَ وَلَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً فَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحِلَّ وَلْيَجْعَلْهَا عَمْرَةً، قَالَ: فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ، فَقَالَ سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ وَهُوَ فِي أَسْفَلِ الْمَرْوَةِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلأَبَدِ؟ قَالَ: فَشَبَّكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَابِعَهُ، قَالَ: لِلأَبَدِ، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ، قَالَ: وَقَدِمَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنَ الْيَمَنِ فَقَدِمَ بِهَدْيٍ وَسَاقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَهُ مِنَ الْمَدِينَةِ هَدْيًا، فَإِذَا فَاطِمَةُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَدْ حَلَّتْ وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا وَاكْتَحَلَتْ فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَيْهَا، فَقَالَتْ: أَمَرَنِي بِهِ أَبِي، قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِالْكُوفَةِ، قَالَ أَبِي: هَذَا الْحَرْفُ لَمْ يَذْكُرْهُ جَابِرٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَذَهَبْتُ مُحَرِّشًا أَسْتَفْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي ذَكَرَتْ فَاطِمَةُ، قُلْتُ: إِنَّ فَاطِمَةَ لَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا وَاكْتَحَلَتْ، وَقَالَتْ: أَمَرَنِي بِهِ أَبِي، فَقَالَ: صَدَقَتْ صَدَقَتْ صَدَقَتْ، أَنَا أَمَرْتُهَا بِهِ، قَالَ جَابِرٌ: وَقَالَ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: بِمَ أَهْلَلْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: وَمَعِيَ الْهَدْيُ، قَالَ: فَلا تَحِلَّ، قَالَ: وَكَانَ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي أَتَى بِهِ عَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنَ الْيَمَنِ وَالَّذِي أَتَى بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِائَةً، فَنَحَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ ثَلاثًا وَسِتِّينَ وَأَعْطَى عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَنَحَرَ مَا غَبَرَ وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، ثُمَّ أَمَرَ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ فَأَكَلا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا، ثُمَّ قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ نَحَرْتُ هَهُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، وَوَقَفَ بِعَرَفَةَ، وَقَالَ: قَدْ وَقَفْتُ هَهُنَا وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَوَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ، فَقَالَ: قَدْ وَقَفْتُ هَهُنَا وَالْمُزْدَلِفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ" .
جعفر (بن محمد) اپنے والد سے بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کے پاس آئے، وہ اس وقت بنو سلمہ میں تھے، ہم نے ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں نو سال رہے اور حج نہیں کیا، پھر لوگوں میں اعلان کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سال حج کرنے والے ہیں، چنانچہ مدینہ میں بہت سے لوگ آ گئے، ہر ایک یہ چاہتا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرے اور وہی کرے جو آپ کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ذوالقعدہ کے پانچ دن باقی تھے کہ روانہ ہوئے اور ہم بھی آپ کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب آپ ذوالحلیفہ پہنچے تو سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے ہاں محمد بن ابی بکر کی ولادت ہوئی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغام بھیج کر پوچھا: میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: «غسل کرو، پھر کپڑے کا لنگوٹ باندھ لو، پھر احرام باندھ لو۔» پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، یہاں تک کہ جب آپ کی اونٹنی آپ کو لے کر بیداء پر سیدھی کھڑی ہوئی تو آپ نے توحید والا تلبیہ پکارا: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» (میں حاضر ہوں، اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، بے شک تمام تعریف اور نعمت تیرے ہی لیے ہے اور بادشاہی بھی، تیرا کوئی شریک نہیں)۔ لوگوں نے بھی تلبیہ کہا، اور لوگ اس میں «ذَا الْمَعَارِجِ» وغیرہ الفاظ کا اضافہ کرتے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سنتے تھے مگر انہیں کچھ نہیں کہتے تھے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حد نگاہ تک دیکھا تو سوار اور پیدل ہی (نظر آئے)، اور آپ کے پیچھے بھی اسی طرح، دائیں بھی اسی طرح اور بائیں بھی اسی طرح۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان تھے، آپ پر قرآن نازل ہوتا تھا اور آپ ہی اس کی تفسیر جانتے تھے، چنانچہ آپ جو عمل بھی کرتے ہم بھی وہی کرتے۔ ہم صرف حج کی نیت سے نکلے تھے، یہاں تک کہ جب ہم کعبہ پہنچے تو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کا استلام کیا، پھر تین چکروں میں رمل کیا اور چار میں عام چال چلے، جب فارغ ہوئے تو مقام ابراہیم علیہ السلام کی طرف گئے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں پڑھیں، پھر یہ آیت پڑھی: «وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى» (اور مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لو) [البقرة: 125] ۔ (جعفر کہتے ہیں:) میرے والد نے کہا: آپ نے ان دو رکعتوں میں سورۂ اخلاص اور «قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» پڑھیں۔ پھر آپ نے حجر اسود کا استلام کیا اور صفا کی طرف نکلے، پھر یہ آیت پڑھی: «إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ» (بے شک صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں) [البقرة: 158] ، پھر فرمایا: «ہم اسی سے شروع کرتے ہیں جس سے اللہ نے شروع کیا۔» چنانچہ آپ صفا پر چڑھے، یہاں تک کہ جب بیت اللہ کو دیکھا تو تکبیر کہی، پھر فرمایا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کی مدد کی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکست دی)، (راوی کو شک ہے کہ «هَزَمَ» کہا یا «غَلَبَ»)، پھر دعا کی، پھر دوبارہ یہی کلمات کہے، پھر نیچے اترے، یہاں تک کہ جب آپ کے قدم وادی کے نشیب میں پہنچے تو رمل کیا (دوڑے)، یہاں تک کہ جب چڑھائی آئی تو عام چال چلے، یہاں تک کہ مروہ پر پہنچے اور اس پر چڑھے، یہاں تک کہ جب بیت اللہ کو دیکھا تو اس پر بھی وہی کہا جو صفا پر کہا تھا۔ جب ساتواں چکر مروہ پر ختم ہوا تو فرمایا: «لوگو! اگر مجھے اپنے معاملے کا پہلے وہ علم ہوتا جو بعد میں ہوا تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا اور اسے عمرہ بنا دیتا، لہٰذا جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں، وہ احرام کھول دے اور اسے عمرہ بنا لے۔» چنانچہ سب لوگوں نے احرام کھول دیا۔ سیدنا سراقہ بن جعشم رضی اللہ عنہ نے، جو مروہ کے نیچے تھے، عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ (حکم) صرف ہمارے اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسری میں ڈالیں اور تین مرتبہ فرمایا: «ہمیشہ کے لیے۔» پھر فرمایا: «قیامت کے دن تک عمرہ حج میں داخل ہو گیا۔» سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے قربانی کے جانور لے کر آئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مدینہ سے اپنے ساتھ قربانی کے جانور لائے تھے۔ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے) دیکھا کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا احرام کھول چکی ہیں، رنگین کپڑے پہن رکھے ہیں اور سرمہ لگایا ہوا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ان پر اعتراض کیا تو انہوں نے کہا: مجھے میرے ابا جان نے اس کا حکم دیا ہے۔ (جعفر کہتے ہیں:) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں فرمایا (میرے والد نے کہا: یہ بات سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے ذکر نہیں کی): میں فاطمہ (کے اس عمل) پر ناراض ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا فتویٰ پوچھنے گیا جو فاطمہ نے ذکر کی تھی، میں نے عرض کیا: فاطمہ نے رنگین کپڑے پہن لیے ہیں اور سرمہ لگا لیا ہے اور کہتی ہیں کہ مجھے میرے ابا جان نے اس کا حکم دیا ہے، تو آپ نے فرمایا: «اس نے سچ کہا، اس نے سچ کہا، اس نے سچ کہا، میں نے ہی اسے اس کا حکم دیا ہے۔» سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: آپ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: «تم نے کس چیز کا احرام باندھا تھا؟» انہوں نے کہا: میں نے کہا تھا: اے اللہ! میں اسی کا احرام باندھتا ہوں جس کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے۔ آپ نے فرمایا: «میرے ساتھ قربانی کا جانور ہے، لہٰذا تم احرام نہ کھولو۔» سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ جو قربانی کے جانور یمن سے لائے تھے اور جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لائے تھے، ان کی مجموعی تعداد سو تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے تریسٹھ اونٹ نحر کیے اور (باقی) سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دے دیے تو انہوں نے باقی ماندہ نحر کیے، اور آپ نے انہیں اپنی قربانی میں شریک کیا، پھر آپ نے حکم دیا کہ ہر اونٹ سے گوشت کا ایک ٹکڑا لیا جائے، چنانچہ اسے ایک ہانڈی میں ڈالا گیا، پھر دونوں نے اس کا گوشت کھایا اور اس کا شوربا پیا۔ پھر اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «میں نے یہاں نحر کیا ہے اور سارا منیٰ نحر کی جگہ ہے۔» آپ نے عرفہ میں وقوف کیا اور فرمایا: «میں نے یہاں وقوف کیا ہے اور سارا عرفہ وقوف کی جگہ ہے۔» اور مزدلفہ میں وقوف کیا اور فرمایا: «میں نے یہاں وقوف کیا ہے اور سارا مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے۔» [المنتقى ابن الجارود/كتاب المناسك/حدیث: 465]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح مسلم: 1218»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
حدیث نمبر: 14644
14644- عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لو استقبلت من أمري ما استدبرت ما سقت الهدي، ولحللت مع الناس حين حلوا.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التمني (7229) عن يحيى بن بكير، حدثنا الليث، عن عقيل، عن ابن شهاب، حدثني عروة، أن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5255
«لو أني استقبلت من أمري ما استدبرت لم أسق الهدي ولجعلتها عمرة فمن كان منكم ليس معه هدي فليحل وليجعلها عمرة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اگر مجھے پہلے سے وہ بات معلوم ہوتی جو اب مجھے بعد میں معلوم ہوئی ہے تو میں قربانی کا جانور ساتھ نہ لاتا اور اسے عمرہ بنا لیتا، پس تم میں سے جس کے ساتھ قربانی کا جانور نہیں ہے وہ احرام کھول دے اور اسے عمرہ بنا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5255]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [م د] عن جابر. مختصر مسلم 707، حجة النبي صلى الله عليه وسلم ص 61.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

حدیث نمبر: 2126
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَتَيْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ وَهُوَ بِبَنِي سَلِمَةَ، فَسَأَلْنَاهُ عَنْ حَجَّةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَدَّثَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقَامَ بِالْمَدِينَةِ تِسْعَ سِنِينَ لَمْ يَحُجَّ، ثُمَّ أُذِّنَ فِي النَّاسِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَاجٌّ فِي هَذَا الْعَامِ، فَنَزَلَ الْمَدِينَةَ بَشَرٌ كَثِيرٌ كُلُّهُمْ يَلْتَمِسُ أَنْ يَأْتَمَّ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَفْعَلَ مَا يَفْعَلُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقِعْدَةِ، وَخَرَجْنَا حَتَّى أَتَيْنَا ذَا الْحُلَيْفَةِ نَفِسَتْ أَسْمَاءُ بِمُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ: اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي بِثَوْبٍ، ثُمَّ أَهِلِّي، فَخَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى إِذَا اسْتَوَتْ بِهِ نَاقَتُهُ عَلَى الْبَيْدَاءِ أَهَلَّ بِالتَّوْحِيدِ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ، وَلَبَّى النَّاسُ، وَالنَّاسُ يَزِيدُونَ ذَا الْمَعَارِجِ وَنَحْوَهُ مِنَ الْكَلَامِ، وَالنَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْمَعُ فَلَا يَقُولُ لَهُمْ شَيْئًا، فَنَظَرْتُ مَدَّ بَصَرِي بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ رَاكِبٍ وَمَاشٍ، وَمِنْ خَلْفِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَمِينِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، وَعَنْ يَسَارِهِ مِثْلُ ذَلِكَ، قَالَ جَابِرٌ : وَرَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَظْهُرِنَا يَنْزِلُ الْقُرْآنُ وَهُوَ يَعْرِفُ تَأْوِيلَهُ، وَمَا عَمِلَ بِهِ مِنْ شَيْءٍ عَمِلْنَاهُ، قَالَ: فَخَرَجْنَا لَا نَنْوِي إِلَّا الْحَجَّ، حَتَّى إِذَا أَتَيْنَا الْكَعْبَةَ اسْتَلَمَ نَبِيُّ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْحَجَرَ الْأَسْوَدَ، ثُمَّ رَمَلَ ثَلَاثَةً، وَمَشَى أَرْبَعَةً، حَتَّى إِذَا فَرَغَ عَمَدَ إِلَى مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ، فَصَلَّى خَلْفَهُ رَكْعَتَيْنِ، وَقَرَأَ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى قَالَ: أَيْ فَقَرَأَ فِيهِمَا بِالتَّوْحِيدِ وَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، ثُمَّ اسْتَلَمَ الْحَجَرَ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا، ثُمَّ قَالَ: نَبْدَأُ بِمَا بَدَأَ اللهُ بِهِ وَقَرَأَ: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللهِ، فَرَقَى عَلَى الصَّفَا، حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ كَبَّرَ، ثُمَّ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ، أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَصَدَقَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ أَوْ غَلَبَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ، ثُمَّ دَعَا وَرَجَعَ إِلَى هَذَا الْكَلَامِ، ثُمَّ نَزَلَ حَتَّى إِذَا انْصَبَّتْ قَدَمَاهُ فِي الْوَادِي رَمَلَ، حَتَّى إِذَا صَعِدَ مَشَى، حَتَّى إِذَا أَتَى الْمَرْوَةَ فَرَقَى عَلَيْهَا، حَتَّى إِذَا نَظَرَ إِلَى الْبَيْتِ قَالَ عَلَيْهَا كَمَا قَالَ عَلَى الصَّفَا، وَلَمَّا كَانَ السَّابِعُ بِالْمَرْوَةِ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي لَوِ اسْتَقْبَلْتُ مِنْ أَمْرِي مَا اسْتَدْبَرْتُ لَمْ أَسُقِ الْهَدْيَ وَجَعَلْتُهَا عُمْرَةً، فَمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَحْلِلْ، وَلْيَجْعَلْهَا عُمْرَةً، فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ، فَقَالَ سُرَاقَةُ بْنُ جُعْشُمٍ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَلِعَامِنَا هَذَا أَمْ لِلْأَبَدِ؟ قَالَ: فَشَبَّكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَصَابِعِهِ قَالَ: بَلْ لِلْأَبَدِ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، دَخَلَتِ الْعُمْرَةُ فِي الْحَجِّ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ.
وَقَدِمَ عَلِيٌّ مِنَ الْيَمَنِ، فَقَدِمَ مَعَهُ بِهَدْيٍ، وَسَاقَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُ هَدْيًا مِنَ الْمَدِينَةِ، فَإِذَا فَاطِمَةُ قَدْ حَلَّتْ وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا، وَاكْتَحَلَتْ، وَقَالَتْ: أَمَرَنِي أَبِي، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلِيٌّ عَلَيْهَا.
قَالَ: قَالَ جَعْفَرٌ : هَذَا الْحَرْفُ لَمْ يَذْكُرْهُ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ قَالَ عَلِيٌّ بِالْكُوفَةِ: فَانْطَلَقْتُ مُحَرِّشًا أَسْتَثْبِتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الَّذِي ذَكَرَتْ فَاطِمَةُ ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فَاطِمَةَ قَدْ حَلَّتْ وَلَبِسَتْ ثِيَابًا صَبِيغًا، وَاكْتَحَلَتْ، وَقَالَتْ: أَمَرَنِي بِهِ أَبِي، قَالَ: صَدَقَتْ صَدَقَتْ صَدَقَتْ، أَنَا أَمَرْتُهَا بِهِ.
ثُمَّ رَجَعَ إِلَى حَدِيثِ جَابِرٍ ، فَقَالَ لِعَلِيٍّ : بِمَ أَهْلَلْتَ؟ قَالَ: قُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُهِلُّ بِمَا أَهَلَّ بِهِ رَسُولُكَ، وَمَعِيَ الْهَدْيُ، قَالَ: فَلَا تَحِلَّ، قَالَ: وَكَانَ جَمَاعَةُ الْهَدْيِ الَّذِي أَتَى بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالَّذِي أَتَى بِهِ عَلِيٌّ مِائَةً، فَنَحَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِهِ ثَلَاثَةً وَسِتِّينَ، وَأَعْطَى عَلِيًّا ، فَنَحَرَ مَا غَبَرَ، وَأَشْرَكَهُ فِي هَدْيِهِ، وَأَمَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ، فَجُعِلَتْ فِي قِدْرٍ، فَأَكَلَا مِنْ لَحْمِهَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِهَا.
قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: قَدْ نَحَرْتُ هَاهُنَا، وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، وَوَقَفَ ثُمَّ قَالَ: قَدْ وَقَفْتُ هَاهُنَا، وَعَرَفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ، وَوَقَفَ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَالَ: قَدْ وَقَفْتُ هَاهُنَا، وَالْمُزْدَلِفَةُ كُلُّهَا مَوْقِفٌ.
امام محمد باقر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے جبکہ وہ بنو سلمہ میں مقیم تھے، ہم نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حج کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ میں نو سال تک مقیم رہے اور حج نہیں کیا، پھر لوگوں میں اعلان کیا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس سال حج فرمانے والے ہیں، چنانچہ مدینہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی اور ہر ایک کی یہی خواہش تھی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرے اور ویسا ہی عمل کرے جیسا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالقعدہ کی پچیس تاریخ کو روانہ ہوئے اور جب ہم ذوالحلیفہ پہنچے تو سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا کے ہاں سیدنا محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا کہ اب میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غسل کر لو اور کپڑے کا لنگوٹ باندھ کر احرام باندھ لو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی مقامِ بیداء پر سیدھی کھڑی ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید کے ان کلمات کے ساتھ تلبیہ پکارا: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ» ”میں حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں، میں حاضر ہوں تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں، بے شک تمام تعریفیں، نعمتیں اور بادشاہی تیرے ہی لیے ہے، تیرا کوئی شریک نہیں۔“ لوگوں نے بھی تلبیہ پکارنا شروع کیا اور وہ ”ذو المعارج“ جیسے کلمات کا اضافہ کر رہے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سن کر بھی کچھ نہ کہا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے جہاں تک نگاہ کام کرتی تھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے، پیچھے، دائیں اور بائیں سواروں اور پیادوں کا ایک عظیم ہجوم دیکھا۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن نازل ہو رہا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی مراد سے بخوبی واقف تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو عمل کیا ہم نے بھی وہی کیا۔ ہم صرف حج کی نیت کر کے نکلے تھے یہاں تک کہ جب ہم کعبہ پہنچے تو نبی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کا استلام کیا، پھر پہلے تین چکروں میں رمل کیا اور بقیہ چار میں معمول کے مطابق چلے، جب فارغ ہوئے تو مقامِ ابراہیم کی طرف بڑھے اور اس کے پیچھے دو رکعتیں ادا کیں اور یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ان دو رکعتوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت التوحید اور ”قل یا ایھا الکافرون“ تلاوت کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کا استلام کیا اور صفا کی جانب نکلے اور فرمایا: ”ہم وہیں سے آغاز کرتے ہیں جہاں سے اللہ نے آغاز فرمایا“ اور یہ آیت تلاوت کی: ﴿إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللَّهِ﴾ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پر چڑھے یہاں تک کہ جب بیت اللہ نظر آیا تو اللہ کی بڑائی بیان کی اور فرمایا: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ لَهُ الْمَلِكُ وَلَهُ الْحَمْدُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ أَنْجَزَ وَعْدَهُ، وَصَدَقَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ أَوْ غَلَبَ الْأَحْزَابَ وَحْدَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہی اور تعریف اسی کے لیے ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا، اپنے بندے کو سچا کر دکھایا اور تنہا ہی تمام لشکروں کو شکست دے دی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی اور دوبارہ یہی کلمات کہے، پھر نیچے اترے یہاں تک کہ جب وادی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم پڑے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوڑ لگائی اور جب چڑھائی آئی تو معمول کے مطابق چلے یہاں تک کہ مروہ پر پہنچ کر ویسے ہی کیا جیسے صفا پر کیا تھا۔ جب مروہ کا ساتواں چکر مکمل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اگر مجھے اس معاملے کا پہلے پتہ چل جاتا جو بعد میں معلوم ہوا تو میں قربانی کے جانور ساتھ نہ لاتا اور اسے عمرہ بنا دیتا، پس جس کے پاس ہدی یعنی قربانی کا جانور نہیں ہے وہ احرام کھول کر اسے عمرہ بنا لے۔“ چنانچہ تمام لوگوں نے احرام کھول دیا، تب سیدنا سراقہ بن جعشم رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہ حکم صرف اسی سال کے لیے ہے یا ہمیشہ کے لیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست کیا اور تین بار فرمایا: ”بلکہ یہ ہمیشہ کے لیے ہے، عمرہ قیامت تک کے لیے حج میں داخل ہو گیا ہے۔“ اسی اثنا میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ یمن سے قربانی کے جانور لے کر پہنچے، جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی مدینہ سے جانور لائے تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے احرام کھول رکھا ہے، رنگین کپڑے زیب تن کیے ہیں اور آنکھوں میں سرمہ لگایا ہوا ہے، انہوں نے بتایا کہ میرے والد صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے، جس پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ناگواری کا اظہار کیا۔ جعفر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ حصہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے ذکر نہیں کیا تھا بلکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ میں بیان کیا تھا کہ میں سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی بات کی تصدیق کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! فاطمہ نے احرام کھول دیا ہے اور کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسا کرنے کا حکم دیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے سچ کہا، اس نے سچ کہا، اس نے سچ کہا، میں ہی نے اسے اس کا حکم دیا تھا۔“ پھر راوی دوبارہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث کی طرف رجوع کرتے ہوئے کہتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم نے کس چیز کا احرام باندھا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ! میں نے اسی چیز کا احرام باندھا ہے جس کا تیرے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے باندھا ہے اور میرے پاس ہدی کے جانور بھی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تم احرام نہ کھولو۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ان جانوروں کی کل تعداد ایک سو تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے تریسٹھ جانور ذبح کیے اور بقیہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنی قربانی میں شریک کیا اور حکم دیا کہ ہر اونٹ میں سے گوشت کا ایک ٹکڑا لے کر ہانڈی میں پکایا جائے، پھر ان دونوں نے اس کا گوشت کھایا اور شوربہ پیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے یہاں قربانی کی ہے لیکن پورا منیٰ ہی قربان گاہ ہے“، اور عرفات میں ٹھہر کر فرمایا: ”میں یہاں ٹھہرا ہوں لیکن پورا عرفہ ہی ٹھہرنے کی جگہ ہے“، پھر مزدلفہ میں قیام فرما کر فرمایا: ”میں یہاں ٹھہرا ہوں لیکن پورا مزدلفہ ہی ٹھہرنے کی جگہ ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2126]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1444، 1482، 1493، 1495، 1568، 1693، 2371، 4095، 6803، 6933، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1210، 1213، 1216، 1218، 1263، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 817، 856، 857، 862، 869، 2967، وأخرجه سنن النسائي برقم: 214، 291، 392، 2712، 2740، 2743، 2744، 2761، 2762، 2763، 2805، 2939، 2944، 2961، 2962، 2963، 2969، 2970، 2973، 2974، 2981، 2982، 2983، 2984، 2985، 2994، 4419، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1785، 1787، 1788، 1789، 1905، 1907، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1008، 2913، 2919، 2951، 2960، 2980، 3074، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14031، وأخرجه موطأ مالك برقم: 816، 835، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1805، 1840، 1850، وأخرجه فتح الباري برقم: 310، 315، 452، 602، 1493، 1531، 1555، 1557، 1558، 1566، 1568، 1577، 1603، 1624، 1629، 1659، 1691، 1692، 1693، 1695، 1696، 2177، 4134، 5040، 5051، 5120، 6223، 6231، 6802، 6811، 6818، وأخرجه مسند البزار برقم: 1135، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1785، 1798، 1809، 1825، 6071، 7632، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2534، 2594، 2603، 2612، 2620، 2626، 2687، 2709، 2713، 2717، 2718، 2756، 2757، 2760، 2778، 2785، 2786، 2802، 2811، 2812، 2815، 2826، 2835، 2855، 2857، 2875، 2877، 2890، 2892، 2900، 2901، 2902، 2907، 2926، 2944، 3028، 3076، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6561، 6563، 6564، 6565، 6566، 6567، 6569، 6570، 6571، 6572، 6573، 6574، 6575، 6576، 6577، 6578، 6579، 6580، 6581، 6582، 6585، 6586، 11026، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 643، 705، 1682، 2406، 3180، 3411، 3856، 3872، 3878، 3894، 3904، 5041، 5913، 6124، 7379، 7905، 8426، 8729، 8910، 9060، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 74، 168، 589، 829، 1130، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 3882، 3877، وأخرجه مسند الإمام الشافعي برقم: 799، 804، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 4347، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2122»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
WhatsApp