🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1171. تتمة مسند عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 24985 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 24985
مصنف ابن ابی شیبہ: 34422
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14191
المعجم الاوسط: 4187
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 24985
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ , وَنُعْمَانُ ، أو أحدهما، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: " مَا لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْلِمًا مِنْ لَعْنَةٍ تُذْكَرُ، وَلَا انْتَقَمَ لِنَفْسِهِ شَيْئًا يُؤْتَى إِلَيْهِ، إِلَّا أَنْ تُنْتَهَكَ حُرُمَاتُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَلَا ضَرَبَ بِيَدِهِ شَيْئًا قَطُّ إِلَّا أَنْ يَضْرِبَ بِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَلَا سُئِلَ شَيْئًا قَطُّ فَمَنَعَهُ إِلَّا أَنْ يُسْأَلَ مَأْثَمًا، فَإِنَّهُ كَانَ أَبْعَدَ النَّاسِ مِنْهُ، وَلَا خُيِّرَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ قَطُّ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا، وَكَانَ إِذَا كَانَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِجِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَام يُدَارِسُهُ كَانَ أَجْوَدَ بِالْخَيْرِ مِنَ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کسی مسلمان پر ایسی لعنت نہیں کی جس کا ذکر کیا جائے اور اپنے ہاتھ سے کبھی کسی چیز پر ضرب نہیں لگائی الاّ یہ کہ اللہ کے راستہ میں جہاد کر رہے ہوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کوئی بھی گستاخی ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس آدمی سے کبھی انتقام نہیں لیتے تھے البتہ اگر محارم الٰہی کو پامال کیا جاتا تو اللہ کے لئے انتقام لیا کرتے تھے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جب بھی کوئی چیز مانگی گئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی انکار نہیں کیا الاّ یہ کہ کسی گناہ کی چیز کا سوال کیا جائے، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے لوگوں کی نسبت گناہ سے سب سے زیادہ دور ہوتے تھے اور جب بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو چیزیں پیش کی جاتیں اور ان میں سے ایک چیز زیادہ آسان ہوتی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم آسان چیز کو اختیار فرماتے تھے اور حضرت جبرائیل علیہ السلام سے ملاقات کے بعد جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دور کرنے کے لئے آتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سخاوت میں تیز آندھی سے بھی زیادہ ہوجاتے تھے۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24985]

الحكم على الحديث:
حديث ضعيف بهذه السياقة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32912 ترقیم الشثری: -- 34422
حدثنا وكيع ، عن سفيان ، عن عمار ، عن سالم ، عن ابن مسعود قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ابن سمية ما خير بين امرين إلا اختار ارشدهما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سالم لم يلق ابن مسعود، أخرجه أحمد (٣٦٩٣)، والحاكم ٣/ ٣٨٨، والطبراني (١٠٠٧٢)، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٤٢١، والدارقطني في العلل ٥/ ٢٣٤.
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: سمیہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے یعنی حضرت عمار رضی اللہ عنہ کو جب بھی دو امروں میں اختیار دیا گیا تو انہوں نے زیادہ درست امر کو اختیار فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34422]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الهيثمي: رواه الطبراني منقطع الإسناد ورجاله رجال الصحيح . قال الدارقطني: عمار الدهني عن سالم بن أبي الجعد عن ابن مسعود أصحها يعني من لم يذكر بين سالم وابن مسعود أحدا . قال سعد الشثري: منقطع؛ سالم لم يلق ابن مسعود .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 5713، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3768، 4335، ترقيم محمد عوامة: 32912»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14191
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا خُيِّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو معاملات کے درمیان اختیار دیا گیا، تو آپ نے اس کو اختیار کیا، جو ان دونوں میں زیادہ آسان تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14191]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2471)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4187
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ الْحِمْيَرِيُّ قَالَ: نَا سَهْلُ بْنُ زِيَادٍ الطَّحَّانُ قَالَ: نَا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي تَمِيمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَا خُيِّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ أَمْرَيْنِ إِلَّا اخْتَارَ أَيْسَرَهُمَا.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا سَهْلٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو باتوں میں سے ایک کے اختیار کرنے کا موقع دیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے آسان تر کو ہی اختیار فرمایا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے سہل کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4187]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه من لم أعرفه «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 9، ص 15» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 9880»

الحكم على الحديث:
فيه من لم يعرفه الهيثمي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں