الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2672 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3270
مصنف ابن ابی شیبہ: 26044
صحیح ابن حبان: 5253
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7937
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2246
حدیث نمبر: 2672
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ، فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا" , قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ : سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ ذَلِكَ: سَمِعْتُهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَلَا يَرْفَعْ الصَّحْفَةَ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا، فَإِنَّ آخِرَ الطَّعَامِ فِيهِ الْبَرَكَةُ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو وہ اپنے ہاتھ چاٹنے یا کسی کو چٹانے سے پہلے نہ پونچھے۔“ ابوالزبیر کہتے ہیں کہ میں نے یہی حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے اس طرح سنی ہے کہ ”پیالہ اس وقت تک نہ اٹھایا جائے جب تک خود یا کوئی دوسرا اسے چاٹ نہ لے کیونکہ کھانے کے آخری حصے میں برکت ہوتی ہے۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2672]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5456، م: 2031
حدیث نمبر: 3270
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنْبَأَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَمْسَحْ أَحَدُكُمْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ الْبَرَكَةُ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی اپنے ہاتھ کو صاف نہ کرے یہاں تک کہ اسے چاٹ لے، اس لیے کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3270]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی شخص اپنا ہاتھ نہ پونچھے جب تک اسے چاٹ نہ لے کیونکہ اسے معلوم نہیں کہ کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3270]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 18 (2033)، (تحفة الأشراف: 2745)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/301، 331، 337، 365، 393) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یہ سنت ہے گو اس زمانہ میں بعض متکبر دنیا دار اس کو تہذیب کے خلاف سمجھتے ہیں، وہ خود بے تہذیب ہیں، جب آدمی پاک صاف ہو، اور ہاتھ دھو کر کھانا کھائے، تو انگلیاں چاٹنے میں کیا قباحت ہے، البتہ ہاتھ نجس ہو اور چمچہ سے کھانا کھائے تو نہ چاٹے، اس سے پہلا ادب یہ بتلایا گیا ہے کہ «بسم اللہ» پڑھ کر کھانے یا پینے کا آغاز کیا جائے، دوسرا ادب یہ کہ داہنے ہاتھ سے کھایا جائے، اور تیسرا ادب یہ ہے کہ اپنے سامنے اور اپنے قریب سے کھایا جائے،اس صورت میں ہے کہ جب کھانا کسی بڑے برتن (طباق سینی یا تھالی وغیرہ) میں ہو اور بیک وقت کئی افراد مل کر کھا رہے ہوں، اور کھانا بھی ایک ہی قسم کا ہو اگر مختلف اقسام کی چیزیں ہوں، تو پھر دوسرے لوگوں کی طرف سے بھی ہاتھ بڑھا کر چیز لینا جائز ہو گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 14221
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا، فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ فِي الْمِنْدِيلِ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ الْبَرَكَةُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو جب تک اپنی انگلیاں خود نہ چاٹ لے یا کسی کو چاٹنے کا موقع نہ دے دے، اپنے ہاتھ تولیے سے صاف نہ کرے، کیونکہ اسے معلوم نہیں ہے کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14221]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2033
ترقیم عوامۃ: 24938 ترقیم الشثری: -- 26044
حضرت عطاء سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا ارشاد ہے۔ کسی مسلمان کے لئے یہ بات بہتر نہیں ہے کہ جب وہ کھانا کھائے تو اپنے ہاتھ کو صاف کرلے یہاں تک کہ اس کو چاٹ لے یا چٹوا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26044]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7506، ترقيم محمد عوامة: 24938»
حدیث نمبر: 5253
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الْجَوَالِيقِيُّ بِعَسْكَرِ مُكْرَمٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " إِذَا طَعِمَ أَحَدُكُمْ، فَسَقَطَتْ لُقْمَتُهُ مِنْ يَدِهِ، فَلْيُمِطْ مَا رَابَهُ مِنْهَا، وَلْيَطْعَمْهَا، وَلا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ، وَلا يَمْسَحْ يَدَهُ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّى يَلْعَقَ يَدَهُ، فَإِنَّ الرَّجُلَ لا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَرْصُدُ النَّاسَ أَوِ الإِنْسَانَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ، حَتَّى عِنْدَ مَطْعَمِهِ أَوْ طَعَامِهِ، وَلا يَرْفَعُ الصَّحْفَةَ حَتَّى يَلْعَقَهَا، أَوْ يُلْعِقَهَا، فَإِنَّ فِي آخِرِ الطَّعَامِ الْبَرَكَةَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جب کوئی شخص کھانا کھا رہا ہو اور اس کا لقمہ اس کے ہاتھ سے گر جائے تو اس پر جو چیز لگی ہوئی ہو اسے صاف کر کے آدمی کو اسے کھا لینا چاہیے اور اس لقمے کو شیطان کے لیے نہیں چھوڑنا چاہیے اور آدمی کو اپنے ہاتھ رومال سے اس وقت تک نہیں پونچھنے چاہییں جب تک وہ اپنے ہاتھ کو چاٹ نہیں لیتا، کیونکہ آدمی یہ بات نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کون سے حصے میں اس کے لیے برکت رکھی گئی ہے اور شیطان انسان کی گھات میں رہتا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) ہر چیز کے حوالے سے رہتا ہے یہاں تک کہ کھانے کے حوالے سے بھی رہتا ہے (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) آدمی کو پیالہ اس وقت تک نہیں اٹھانا چاہیے جب تک وہ اسے چاٹ نہیں لیتا یا کسی دوسرے کو چاٹنے کے لیے نہیں دے دیتا، کیونکہ کھانے کے آخری حصے میں برکت ہوتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5253]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2033، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5253، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7219، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6736، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1802، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3269، 3270، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14732، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14441» «رقم طبعة با وزير 5229»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «الصحيحة» (1404): م دون جملة الرصد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 7937
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ كَانَ يَلْعَقُ أَصَابِعَهُ ثُمَّ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَلَفْظُهُ: إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَهَا أَوْ يُلْعِقَهَا فَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا تَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِكَ تَكُونُ الْبَرَكَةُ".
وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما انگلیاں چاٹ لیا کرتے تھے پھر وہ یہ بات بیان کرتے تھے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ یہ نہیں جانتے کہ تم لوگوں کے کھانے کے کون سے حصے میں برکت موجود ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور ان کے الفاظ یہ ہیں ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کھانا کھائے، تو اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پونچھے جب تک اسے چاٹ نہیں لیتا یا چٹوا نہیں لیتا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم یہ بات نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کون سے حصے میں برکت ہے“۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7937]
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور ان کے الفاظ یہ ہیں ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کھانا کھائے، تو اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پونچھے جب تک اسے چاٹ نہیں لیتا یا چٹوا نہیں لیتا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم یہ بات نہیں جانتے کہ تمہارے کھانے کے کون سے حصے میں برکت ہے“۔ ان دونوں روایات کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7937]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2885) اخرجه احمد فى المسند (4514)، أخرجه مسند أحمد برقم: 4500»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2246
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرًا ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: لَا يَمْسَحْ أَحَدُكُمْ بِالْمِنْدِيلِ حَتَّى يَلْعَقَ يَدَهُ، إِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ، وَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَرْصُدُ النَّاسَ عِنْدَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى عِنْدَ طَعَامِهِمْ، وَلَا يَرْفَعِ الْقَصْعَةَ حَتَّى يَلْعَقَهَا، فَإِنَّ آخِرَ الطَّعَامِ فِيهِ الْبَرَكَةُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”تم میں سے کوئی شخص اپنے ہاتھ کو رومال سے نہ پونچھے یہاں تک کہ وہ اسے چاٹ لے، کیونکہ اسے علم نہیں کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے، اور یقیناً شیطان انسان کے ہر معاملے میں اس کی تاک میں رہتا ہے یہاں تک کہ اس کے کھانے کے وقت بھی موجود ہوتا ہے، نیز وہ برتن کو اس وقت تک نہ اٹھائے جب تک اسے چاٹ کر صاف نہ کر لے، کیونکہ کھانے کے آخری حصے ہی میں برکت ہوتی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2246]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2033، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3270، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14815، وأخرجه فتح الباري برقم: 5140، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7208، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5253، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3622/5، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2242»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 2033، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3270، وأخرجه مسند أحمد برقم: 14815، وأخرجه فتح الباري برقم: 5140، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7208، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5253، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3622/5، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2242»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح