🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1183. حَدِيثُ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ الْهِلَالِيَّةِ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26842 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 26842
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 7101
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 26842
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ خَالَتِهِ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ:" وَضَعْتُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غِسْلًا، فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، ثُمَّ أَتَيْتُهُ بِثَوْبٍ حِينَ اغْتَسَلَ، فَقَالَ: بِيَدِهِ هَكَذَا" ، يَعْنِي: رَدَّهُ.
حضرت میمونہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے غسل کا پانی رکھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل جنابت فرمایا جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم غسل فرماچکے تو میں ایک کپڑا (تولیہ) لے کر حاضر ہوئی لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ کے اشارے سے منع فرما دیا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26842]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 317
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7101
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ ، عَنْ خَالَتِهِ ، قَالَتْ: وَضَعْتُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُسْلًا، فَاغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، فَأَكْفَأَ الْإِنَاءَ بِشِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ، فَغَسَلَ كَفَّهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى فَرْجِهِ فَغَسَلَهُ، ثُمَّ قَالَ بِيَدِهِ عَلَى الْحَائِطِ، أَوْ عَلَى الْأَرْضِ، فَدَلَكَهَا، ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ وَذِرَاعَيْهِ، وَأَفَاضَ عَلَى رَأْسِهِ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ، ثُمَّ تَنَحَّى فَغَسَلَ رِجْلَيْهِ، فَأَتَيْتُهُ بِثَوْبٍ، فَقَالَ بِيَدِهِ: هَكَذَا، يَعْنِي: رَدَّهُ.
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اپنی خالہ (سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غسلِ جنابت کے لیے پانی رکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن کو اپنے بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ پر جھکایا اور اپنی ہتھیلیوں کو تین بار دھویا، پھر اپنی شرمگاہ پر پانی بہا کر اسے دھویا، پھر اپنے ہاتھ کو دیوار یا زمین پر مار کر رگڑا، پھر کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنا چہرہ اور بازو دھوئے اور اپنے سر پر پانی بہایا، پھر اپنے تمام جسم پر پانی بہایا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جگہ سے ہٹ گئے اور اپنے دونوں پاؤں دھوئے، پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کپڑا لائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ کیا، یعنی اسے لینے سے انکار فرما دیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع حديث ميمونة زوج النبي صلى الله عليه وسلم/حدیث: 7101]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 246، 277، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 337، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 103، وأخرجه سنن النسائي برقم: 253، 418، 419، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 245، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 467، 573، وأخرجه مسند أحمد برقم: 26258، 26302، 26316، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 712، 747، وأخرجه فتح الباري برقم: 245، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 241، وأخرجه سنن الدارقطني برقم: 13، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8260، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 7065»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں