الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1186. حَدِيثُ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا وَاسْمُهَا فَاخِتَةُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 26898 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند احمد: 26898
المعجم الکبیر للطبرانی: 21397
حدیث نمبر: 26898
حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ أَبِي خَالِدٍ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ ، قَالَتْ:" لَمَّا دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، حَجَبُوهُ، وَأُتِيَ بِمَاءٍ، فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ صَلَّى الضُّحَى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ، مَا رَآهُ أَحَدٌ بَعْدَهَا صَلَّاهَا" .
حضرت ام ہانی سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بالائی حصے میں پڑاؤ ڈالا، میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اسی دوران حضرت ابوذر ایک پیالہ لے کر آئے جس میں پانی تھا اور اس پر آٹے کے اثرات لگے ہوئے مجھے نظر آرہے تھے حضرت ابوذرنے آڑ کی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے غسل فرمالیا پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ رکعتیں پڑھیں یہ چاشت کا وقت تھا، جو اس کے بعد میں نے انہیں کبھی پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 26898]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف أبى صالح
حدیث نمبر: 21397
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ زَمَانَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ عَنْ صَلَاةِ الضُّحَى، هَلْ صَلَّاهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا يَزْعُمُ أَنَّهُ رَآهُ فَعَلَ ذَلِكَ إِلَّا أُمَّ هَانِئٍ ، فَإِنَّهَا زَعَمَتْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَى فَاطِمَةَ وَهِيَ عِنْدَهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَأَفَاضَ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ، ثُمَّ صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ لَمْ نَرَهُ صَلَّاهَا قَبْلُ وَلَا بَعْدُ.
عبداللہ بن حارث بن نوفل رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں چاشت کی نماز کے بارے میں پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پڑھی؟ تو مجھے ام ہانی رضی اللہ عنہا کے سوا کوئی ایسا نہ ملا جو یہ دعویٰ کرے کہ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا کرتے دیکھا ہو، انہوں نے یہ بتایا کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتحِ مکہ کے دن، جمعہ کے دن، فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے، جبکہ ام ہانی بھی ان کے پاس تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اوپر پانی بہایا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھ رکعتیں پڑھیں، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ اس سے پہلے یہ نماز پڑھتے دیکھا نہ بعد میں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21397]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 423، حدیث 1029»