الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مُسْنَدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 298 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
صحیح بخاری: 2017
المنتقى ابن الجارود: 405
الفتح الربانی: 3995
السنن الكبرى للبيهقي: 8559
المعجم الاوسط: 5401
1 تا 10
حدیث نمبر: 298
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ : قَالَ: رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ كَانَ مِنْكُمْ مُلْتَمِسًا لَيْلَةَ الْقَدْرِ، فَلْيَلْتَمِسْهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا".
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کیا کرو۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 298]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي
حدیث نمبر: 2017
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْوِتْرِ مِنَ الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ".
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن جعفر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوسہیل نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ مالک بن عامر نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں ڈھونڈو۔ [صحيح البخاري/كتاب فضل ليلة القدر/حدیث: 2017]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب فضل ليلة القدر/حدیث: 2017]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 5534
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ جَبَلَةَ بْنِ سُحَيْمٍ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ كَانَ مُلْتَمِسًا فَلْيَلْتَمِسْهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”شب قدر کو تلاش کرنے والا اسے آخری عشرے میں تلاش کرے"۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5534]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 1165
حدیث نمبر: 24233
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَت: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ، وَيَقُولُ: " الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ"، يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرے میں اعتکاف کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ شب قدر کو ماہ رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کیا کرو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24233]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2019، م: 1172
حدیث نمبر: 405
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " اطْلُبُوهَا فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ فِي الْوِتْرِ مِنْهَا" يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کریں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصيام/حدیث: 405]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح البخاری: 2015، صحیح مسلم: 1165»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
ترقیم عوامۃ: 8751 ترقیم الشثری: -- 8898
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع ، عن هشام بن عروة ، عن ابيه ، عن عائشة ، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " تحروا ليلة القدر في العشر الاواخر من شهر رمضان"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ك]: (قال).
(٢) سقط من: [ز، ك].
(٣) صحيح، أخرجه البخاري (٢٠٢٠)، ومسلم (١١٦٩).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8898]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2017، 2019، 2020، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1169، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1140 / 330، والترمذي فى «جامعه» برقم: 792، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8619، 8623، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24870، 24930، 25083، 26329، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9781، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4638، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5479، ترقيم محمد عوامة: 8751»

إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 8763 ترقیم الشثری: -- 8910
حدثنا عمرو بن طلحة ، عن اسباط بن نصر ، عن سماك ، عن جابر بن سمرة ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اطلبوا ليلة القدر في العشر الاواخر من رمضان"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عمرو وأسباط وسماك كلهم صدوق، أخرجه أحمد (٢٠٨٠٩)، وابنه (٢٠٩٣٠)، والطيالسي (٧٧٨)، والبزار (١٠٣٢/ كشف)، والطبراني (١٩٠٦).
حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شبِ قدر کو رمضان کی آخری دس راتوں میں تلاش کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8910]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ عمرو وأسباط وسماك كلهم صدوق .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 21141، 21158، 21313، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 815، والبزار فى «مسنده» برقم: 4266، 4267، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9794، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1906، 1941، 1962، 2027، ترقيم محمد عوامة: 8763»

إسناده حسن
حدیث نمبر: 3995
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَعْتَكِفُ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وَيَقُولُ: ( (الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ) ) يَعْنِي لَيْلَةَ الْقَدْرِ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری عشرہ میں اعتکاف کیا کرتے تھے، نیز آپ فرمایا کرتے تھے کہ تم شب ِ قدر کو آخری دس راتوں میں تلاش کیا کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3995]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخاري: 2019، ومسلم: 1172، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24233 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24737»
وضاحت: فوائد: … اس باب سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف کیا کرتے تھے، مزید احکام کا بیان اگلے باب میں آ رہا ہے۔ اہل اسلام کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اعتکاف واجب نہیں ہے اور رمضان کے آخری عشرے میں مؤکد مستحبّ ہے۔ لیکن نذر کا اعتکاف فرض ہو جائے گا اور عدم ادائیگی کی صورت میں قسم والاکفارہ ادا کرنا پڑے گا۔
کون سی مسجد میں اعتکاف کیا جائے؟
سیدناحذیفہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَااِعْتِکَافَ إِلاَّ فِی الْمَسَاجِدِ الثَّلَاثَۃِ۔)) ”اعتکاف نہیں ہے، مگر تین مساجد میں۔“ (سنن بیہقی: ۴/ ۳۱۶، صحیحہ:۲۷۸۶) تین مساجد سے مراد مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصی ہیں۔
بلاشبہ اعتکاف کے لیے صرف مسجد کا ہی انتخاب کیا جائے گا، نہ کہ گھر کا۔ جمہور کا مؤقف یہ ہے کہ ہر مسجد میں اعتکاف جائز ہے، کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلَا تُبَاشِرُوْھُنَّ وَاَنْتُمْ عَاکِفُوْنَ فِی الْمَسَاجِدِ} (سورۂ بقرہ: ۱۸۷)
”عورتوںسے اس وقت مباشرت نہ کرو جب تم مسجدوں میں اعتکاف کی حالت میں ہو۔“چونکہ یہاں اللہ تعالیٰ نے مساجد کا عام ذکر کیا ہے، لہٰذا ہر مسجد میں اعتکاف جائز ہو گا۔
جبکہ امام البانی وغیرہ کا خیال ہے کہ مذکورہ بالا حدیث کی روشنی میں اعتکاف صرف تین مساجد(مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد اقصی) میں جائز ہے، اس حدیث نے آیت کے عموم کو خاص کر دیا ہے۔ جمہور نے اس حدیث کا یہ جواب دیا ہے کہ اس سے مراد افضل اور اکمل اعتکاف ہے جو ان تین مساجد میں کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((لَا اِیْمَانَ لِمَنْ لَّا اَمَانَۃَ لَہٗ۔)) ”جسآدمی میں امانت نہ ہو، اس کا تو کوئی ایمان نہیں ہوتا۔ یعنی اس کا ایمان افضل اور اکمل نہیں ہوتا۔“(دیکھئے: صحیحہ: ۲۷۸۶) (واللہ اعلم بالصواب) اعتکاف کا اہتمام صرف مسجد میں کیا جائے، عورتوں کے لیے گھروں میں اعتکاف کی کوئی رخصت نہیں ہے، امہات المؤمنین بھی مسجد میں ہی اعتکاف کرتی تھیں، اگر کسی علاقے میں کسی فتنے کا ڈر ہو تو خواتین کو اعتکاف نہیں کرنا چاہیے۔ اعتکاف کی کوئی خاص مقدار یا خاص وقت نہیں ہے، یعنی سال کے کسی بھی مہینے میں اعتکاف کیا جا سکتا ہے، اور معتکف اپنی مرضی کے مطابق کم یا زیادہ دنوں کا تعین کر سکتا ہے، جیساکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مسجد حرام میں ایک رات کا اعتکاف کرنے کی نذر مانی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ نذر پوری کرنے کا حکم دیا تھا۔ اعتکاف کے ساتھ روزہ رکھنے کی شرط لگانا درست نہیں ہے اور نہ روزہ اعتکاف کی نیت میں داخل ہے، اس ضمن میں ذکر کی جائے والی حدیث ِ عائشہ رضی اللہ عنہا مرفوعا ضعیف ہے۔

اخرجه البخاري: 2019
حدیث نمبر: 8559
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ الْعُطَارِدِيُّ، ثنا ابْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ عُمَرَ وَعِنْدَهُ أَصْحَابُهُ فَسَأَلَهُمْ فَقَالَ: أَرَأَيْتُمْ قَوْلَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِ" الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا"، أِيُّ لَيْلَةٍ تَرَوْنَهَا، فَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ إِحْدَى، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ ثَلَاثٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ خَمْسٍ، وَقَالَ بَعْضُهُمْ: لَيْلَةُ سَبْعٍ، فَقَالُوا وَأَنَا سَاكِتٌ، فَقَالَ مَا لَكَ لَا تَكَلَّمُ؟ فَقُلْتُ: إِنَّكَ أَمَرْتَنِي أَنْ لَا أَتَكَلَّمَ حَتَّى يَتَكَلَّمُوا، فَقَالَ: مَا أَرْسَلْتُ إِلَيْكَ إِلَّا لِتَكَلَّمَ، فَقُلْتُ: إِنِّي سَمِعْتُ اللهَ يَذْكُرُ السَّبْعَ فَذَكَرَ سَبْعَ سَمَاوَاتٍ وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ وَخَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ سَبْعِ، وَنَبْتُ الْأَرْضِ سَبْعٌ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، هَذَا أَخْبَرْتَنِي مَا أَعْلَمُ أَرَأَيْتَ مَا لَمْ أَعْلَمْ قَوْلَكَ نَبْتُ الْأَرْضِ سَبْعٌ، قَالَ: قَالَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ {ثُمَّ شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا فَأَنْبَتْنَا فِيهَا حَبًّا وَعِنَبًا وَقَضْبًا وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا وَحَدَائِقَ غُلْبًا} [عبس: ٢٧] ، قَالَ فَالْحَدَائِقُ الْغُلْبُ الْحِيطَانُ مِنَ النَّخْلِ وَالشَّجَرِ، {وَفَاكِهَةً وَأَبًّا} [عبس: ٣١] ، قَالَ: فَالْأَبُّ مَا أَنْبَتَتِ الْأَرْضُ مِمَّا تَأْكُلُهُ الدَّوَابُّ وَالْأَنْعَامُ وَلَا يَأْكُلُهُ النَّاسُ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ لِأَصْحَابِهِ: أَعَجِزْتُمْ أَنْ تَقُولُوا كَمَا قَالَ هَذَا الْغُلَامُ الَّذِي لَمْ تَجْتَمِعْ شُئُونُ رَأْسِهِ، إِنِّي وَاللهِ لَأَرَى الْقَوْلَ كَمَا قُلْتَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھا اور ان کے پاس دیگر ساتھی بھی تھے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا کہ لیلۃ القدر کے بارے میں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ «الْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ وِتْرًا» ”اسے آخری عشرے کی طاق راتوں میں تلاش کرو“ تم کون سی رات سمجھتے ہو؟ تو ان میں سے بعض نے کہا: پہلی رات، اور بعض نے کہا: تیسری رات، اور ان میں سے بعض نے کہا: پانچویں رات، اور بعض نے کہا: ساتویں رات۔ اور میں خاموش تھا، تو انہوں نے کہا: تو کیوں خاموش ہے، کلام کیوں نہیں کرتا؟ میں نے کہا: آپ نے مجھے کہا تھا کہ جب تک وہ کلام کریں میں کلام نہ کروں۔ انہوں نے کہا: میں نے پیغام اس لیے بھیجا تھا کہ تو بھی کلام کرے۔ میں نے کہا: میں نے سنا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سات کا تذکرہ فرماتے ہیں کہ سات آسمان ہیں اور ایسی ہی سات زمینیں، اور انسان بھی سات ہی چیزوں پر بنایا گیا ہے، اور زمین کی پیداوار بھی سات اقسام میں ہے۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ جو آپ نے خبر دی ہے یہ تو میں جانتا ہوں، لیکن مجھے وہ بتاؤ جو میں نہیں جانتا کہ زمین کی پیداوار سات ہیں وہ کیا ہیں؟ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿إِنَّا شَقَقْنَا الْأَرْضَ شَقًّا * فَأَنبَتْنَا فِيهَا حَبًّا * وَعِنَبًا وَقَضْبًا * وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا * وَحَدَائِقَ غُلْبًا﴾ [سورة عبس: 26-30] ، «حَدَائِقَ غُلْبًا» سے مراد کھجوروں اور درختوں کے باغات ہیں، اور ﴿وَفَاكِهَةً وَأَبًّا﴾ [سورة عبس: 31] میں «الْأَبُّ» سے مراد وہ ہے جو زمین اگاتی ہے اور جانور و چوپائے کھاتے ہیں، انسان نہیں کھاتا۔ وہ کہتے ہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے ساتھیوں سے کہا: کیا تم اس بات سے عاجز آ گئے کہ تم بھی ایسی بات کہتے جو اس بچے نے کہی ہے جس کے سر کی ہڈیاں ابھی پوری طرح جڑی نہیں؟ اللہ کی قسم! میں بھی یہی خیال کرتا ہوں جو اس کا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8559]
تخریج الحدیث: «حسن۔ ابن خزيمه»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 1893
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّهِ قَالَ: ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اطْلُبُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ مِنْ رَمَضَانَ.
سماک بن حرب، سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شب قدر کو رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1893]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 220، حدیث 1906»