🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5438 (کل: 33 مقامات، 15 کتب)
مسند احمد: 5438، 7497، 8226، 9377، 9621، 9874، 14577، 14847، 15218، 26845
صحیح بخاری: 5396، 5397
صحیفہ ہمام بن منبہ: 113
مسند اسحاق بن راہویہ: 721، 722
سنن دارمی: 2080
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1673
اللؤلؤ والمرجان: 1335
الفتح الربانی: 7375، 7377
صحیح ابن حبان: 5234
الجامع الكامل: 13282، 14341
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7969
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6663
المعجم الکبیر للطبرانی: 2139، 6929، 7013، 20353، 20384، 20437
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2439
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2326
21 تا 30
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5234
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا بُرَيْدٌ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ" .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“
تشریح و مفہوم
اس حدیث کا ظاہری مطلب یہ نہیں کہ مومن کے جسم میں واقعی ایک آنت ہوتی ہے اور کافر کے جسم میں سات، کیونکہ جسمانی اعتبار سے انسانوں کی ساخت ایک جیسی ہے۔ یہاں تشبیہ اور مجاز کا اسلوب اختیار کیا گیا ہے۔

اصل مفہوم
SG قناعت اور اعتدال EG
مومن کھانے میں اعتدال اور قناعت اختیار کرتا ہے۔ وہ اتنا ہی کھاتا ہے جتنا ضرورت ہو، اور کھانے کو مقصدِ زندگی نہیں بناتا۔
SG ہوس اور لالچ EG
کافر چونکہ زیادہ تر دنیا پرست ہوتا ہے، اس لیے اس کی توجہ کھانے، پینے اور لذت اُٹھانے پر زیادہ رہتی ہے۔ وہ بے اعتدالی، اسراف اور لالچ کا شکار ہوتا ہے۔ اس لیے فرمایا گیا کہ وہ سات آنتوں کے برابر کھاتا ہے یعنی جسمانی خواہشات میں ڈوبا رہتا ہے۔
SG روحانی و اخلاقی زاویہ EG
مومن کی روحانی غذا اس کے دل کو مطمئن رکھتی ہے۔ وہ ہر چیز میں اللہ کی رضا دیکھتا ہے، اس لیے اس کی بھوک اور دنیاو ی خواہشات محدود رہتی ہیں۔اس کے برعکس کافر کا دل خالی ہوتا ہے، اس لیے اسے دنیا کی آسائشوں میں کبھی سیرابی محسوس نہیں ہوتی۔
قرآنی تائید
● قرآن بھی اسی تصور کی طرف اشارہ کرتا ہے:
«‏‏‏‏وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا» ‏‏‏‏
کھاؤ، پیو اور فضول خرچی نہ کرو۔
(الاعراف: 31)
SG خلاصہ EG
یہ حدیث سنتِ نبوی کی عملی تعلیم دیتی ہے کہ:
● کھانا انسانی ضرورت ہے، مقصدِ زندگی نہیں
● مومن کھانے میں حدود اور اعتدال قائم رکھتا ہے
● کافر دنیا کی لذتوں کا اسیر ہو کر ضرورت سے زیادہ کھاتا اور اسراف کرتا ہے
◄ لہٰذا اس حدیث کا پیغام یہ ہے کہ کھانا کم کرو، اعمال زیادہ کرو ؛ نفس کا نہیں روح کا خیال رکھو۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأطعمة/حدیث: 5234]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2062، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5234، 5239، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3258، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 917، 2067، 7264، والبزار فى (مسنده) برقم: 3175، 3176، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 2013» «رقم طبعة با وزير 5211»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (3/ 149): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13282
13282- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يأكل المسلم في معى واحد، والكافر يأكل في سبعة أمعاء.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في صفة النبي صلى الله عليه وسلم (9) عن أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة، قال: فذكره. ورواه البخاري في الأطعمة (5396) من طريق مالك به.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14341
14341- عن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يأكل المسلم في معىً واحد، والكافر يأكل في سبعة أمعاء.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه مالك في صفة النبي صلى الله عليه وسلم (9) عن أبي الزناد، عن الأعرج، عن أبي هريرة فذكره. ورواه البخاري في الأطعمة (5396) من طريق مالك به مثله.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7969
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ قَالَتْ: أَجْدَبَ النَّاسُ سَنَةً، وَكَانَتِ الْأَعْرَابُ يَأْتُونَ الْمَدِينَةَ، وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ الرَّجُلَ فَيَأْخُذُ بِيَدِ الرَّجُلِ فَيُضِيفُهُ وَيُعَشِّيهِ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ لَيْلَةً وَكَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامٌ يَسِيرٌ وَشَيْءٌ مِنْ لَبَنٍ فَأَكَلَهُ الْأَعْرَابِيُّ وَلَمْ يَدَعْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا، فَجَاءَ بِهِ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ فَجَعَلَ يَأْكُلُهُ كُلَّهُ، فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اللَّهُمَّ لَا تُبَارِكْ فِي هَذَا الْأَعْرَابِيِّ يَأْكُلُ طَعَامَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَدَعُهُ. ثُمَّ جَاءَ بِهِ لَيْلَةً فَلَمْ يَأْكُلْ مِنَ الطَّعَامِ إِلَّا يَسِيرًا. فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاكَ وَجَاءَ بِهِ وَقَدْ أَسْلَمَ فَقَالَ:" إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ، وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِتَمَامِهِ، وَرَوَى أَحْمَدُ آخِرَهُ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک سال لوگ قحط سالی کا شکار ہو گئے، تو دیہاتی لوگ مدینہ منورہ آ جاتے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کسی شخص کو حکم دیتے تھے وہ کسی شخص کا ہاتھ پکڑ کر اسے مہمان بنا لیتا تھا، اور رات کا کھانا کھلاتا تھا ایک رات ایک دیہاتی آیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھوڑا سا کھانا تھا، اور تھوڑا سا دودھ تھا اس دیہاتی نے اسے کھا لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کچھ بھی نہیں رہنے دیا پھر وہ ایک رات آپ کے ساتھ آیا یا دو راتیں آپ کے ساتھ آیا وہ ساری چیزیں کھا لیتا تھا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کہا: اے اللہ! تو اس دیہاتی کے کھانے میں برکت نہ رکھنا جو اللہ کے رسول کے کھانے کو کھا جاتا ہے، اور آپ کو ویسے ہی چھوڑ دیتا ہے پھر ایک رات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اسے ساتھ لے کے آئے، تو اس نے تھوڑا سا کھانا کھایا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یہ وہی ہے جو پہلے بھی آیا تھا اس شخص نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ امام أحمد نے اس کا آخری حصہ نقل کیا ہے۔ امام طبرانی کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7969]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (432/23) اخرجه احمد فى المسند (335/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6663
«المؤمن يشرب في معى واحد والكافر يشرب في سبعة أمعاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مومن ایک آنت کی گنجائش سے پیتا ہے جبکہ کافر سات آنتوں کی گنجائش سے پیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 6663]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م ت] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1313.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2139
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ (ح) .
وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالُوا: ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ بْنُ سَلْمَانَ الْأَغَرُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ جَهْجَاهٍ الْغِفَارِيِّ ، أَنَّهُ قَدِمَ فِي نَفَرٍ مِنْ قَوْمِهِ يُرِيدُونَ الْإِسْلَامَ، فَحَضَرُوا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: " يَأْخُذُ كُلُّ رَجُلٍ بِيَدِ جَلِيسِهِ "، فَلَمْ يَبْقَ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِي، وَكُنْتُ عَظِيمًا طَوِيلًا لَا يُقَدَّمُ عَلَيَّ أَحَدٌ، فَذَهَبَ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَنْزِلِهِ، فَحَلَبَ لِي عَنْزًا، فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا حَتَّى حَلَبَ لِي سَبْعَ أَعْنُزٍ، فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا، ثُمَّ أُتِيتُ بِصَنِيعِ بُرْمَةٍ، فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا، وَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ : أَجَاعَ اللهُ مَنْ أَجَاعَ رَسُولَ اللهِ هَذِهِ اللَّيْلَةَ، قَالَ: " مَهْ يَا أُمَّ أَيْمَنَ أَكَلَ رِزْقَهُ، وَرِزْقُنَا عَلَى اللهِ " فَأَصْبَحُوا فَغَدَوْا، فَاجْتَمَعَ هُوَ وَأَصْحَابُهُ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يُخْبِرُ بِمَا أُتِيَ إِلَيْهِ، فَقَالَ جَهْجَاهٌ : حُلِبَتْ لِي سَبْعُ أَعْنُزٍ، فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا وَصَنِيعُ بُرْمَةٍ فَأَتَيْتُ عَلَيْهَا، فَصَلَّوْا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ، فَقَالَ: " لِيَأْخُذْ كُلُّ رَجُلٍ بِيَدِ جَلِيسِهِ "، فَلَمْ يَبْقَ فِي الْمَسْجِدِ غَيْرُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِي، وَكُنْتُ عَظِيمًا طَوِيلًا لَا يُقَدَّمُ عَلَيَّ أَحَدٌ، فَذَهَبَ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَنْزِلِهِ فَحَلَبَ لِي عَنْزًا، فَرُوِيتُ وَشَبِعْتُ، فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ : يَا رَسُولَ اللهِ أَلَيْسَ هَذَا ضَيْفَنَا؟ قَالَ: " بَلَى " فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ أَكَلَ فِي مِعَى مُؤْمِنٍ اللَّيْلَةَ وَأَكَلَ قَبْلَ ذَلِكَ فِي مِعَى كَافِرٍ، الْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ، وَالْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ.
سیدنا جہجاہ غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اپنی قوم کے کچھ لوگوں کے ساتھ اسلام لانے کی خواہش میں آئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز میں حاضر ہوئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا: ”ہر آدمی اپنے ساتھ بیٹھنے والے کا ہاتھ پکڑ لے۔“ تو مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میرے سوا کوئی نہ بچا، اور میں قد آور، لمبا تھا کہ کوئی مجھے (ساتھ لے جانے کے لیے) آگے نہیں بڑھتا تھا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے گھر لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایک بکری کا دودھ دوہا، میں نے وہ پی لیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات بکریوں کا دودھ دوہا، میں وہ سب پی گیا، پھر میرے پاس ایک ہانڈی کا کھانا لایا گیا، وہ بھی میں کھا گیا۔ تو ام ایمن رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ اس شخص کو بھوکا رکھے جس نے آج رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھوکا رکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بس کرو، اے ام ایمن! اس نے اپنا رزق کھایا، اور ہمارا رزق اللہ کے ذمے ہے۔“ صبح ہوئی تو لوگ اکٹھے ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ جمع ہوئے، تو ہر آدمی بتانے لگا کہ اسے کیا مہمان نوازی دی گئی، تو جہجاہ نے کہا: میرے لیے سات بکریوں کا دودھ دوہا گیا، وہ میں پی گیا، اور ایک ہانڈی کا کھانا بھی آیا، وہ بھی میں کھا گیا۔
پھر وہ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز میں شریک ہوئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر آدمی اپنے ساتھ بیٹھنے والے کا ہاتھ پکڑ لے۔“ تو مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میرے سوا کوئی نہ بچا، اور میں قد آور، لمبا تھا کہ کوئی مجھے (ساتھ لے جانے کے لیے) آگے نہیں بڑھتا تھا، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے گھر لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے ایک بکری کا دودھ دوہا، تو میں سیراب اور شکم سیر ہو گیا۔ تو ام ایمن رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہ ہمارا مہمان نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ آج رات ایک مومن کی آنت میں کھا رہا ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ ایک کافر کی آنت میں کھاتا تھا، کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، جبکہ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2139]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 274، حدیث 2152»
«أخرجه أبو يعلى فى «مسنده» برقم: 916، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2439 / 1، 2439 / 2، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25038، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2021»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6929
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْأُبُلِّيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْمُنَافِقُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ.
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن ایک آنت (کے بقدر) کھاتا ہے، اور منافق سات آنتوں (کے بقدر) کھاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6929]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 230، حدیث 6959»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4592، 4620، والطبراني فى «الكبير» برقم: 7043»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7013
وَبِإِسْنَادِهِ عَنْ سَمُرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- كَانَ يَقُولُ: الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ.
اسی سند سے سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”مومن ایک آنت میں کھاتا ہے، اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 7013]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 256، حدیث 7043»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4592، 4620، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6959»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20353
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ ، قَالَتْ: أَخَذَتِ النَّاسَ سَنَةٌ وَكَانَ الْأَعْرَابُ يَأْتُونَ الْمَدِينَةَ وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَأْمُرُ الرَّجُلَ فَيَأْخُذُ بِيَدِ الرَّجُلِ فَيُضِيفُهُ وَيُعَشِّيهِ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ لَيْلَةً وَكَانَ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامٌ يَسِيرٌ وَشَيْءٌ مِنْ لَبَنٍ، فَأَكَلَهُ الْأَعْرَابِيُّ وَلَمْ يَدَعْ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا، فَجَاءَ بِهِ لَيْلَةً أَوْ لَيْلَتَيْنِ فَجَعَلَ يَأْكُلُهُ كُلَّهُ، فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اللَّهُمَّ لَا تُبَارِكْ فِي هَذَا الْأَعْرَابِيِّ يَأْكُلُ طَعَامَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَدَعُهُ، ثُمَّ جَاءَ بِهِ لَيْلَةً، فَلَمْ يَأْكُلْ مِنَ الطَّعَامِ إِلَّا يَسِيرًا وَلَمْ يَشْرَبْ مِنَ اللَّبَنِ إِلَّا يَسِيرًا، فَقُلْتُ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: ذَاكَ وَجَاءَ بِهِ لَيْلَةً وَقَدْ أَسْلَمَ فَقَالَ: " إِنَّ الْكَافِرَ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ وَإِنَّ الْمُؤْمِنَ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ.
سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: لوگوں کو قحط سالی نے آ لیا، اور دیہاتی (بدو) مدینہ آتے تھے، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی آدمی کو حکم دیتے تو وہ کسی (بدو) آدمی کا ہاتھ پکڑ لیتا اور اسے اپنا مہمان بنا کر رات کا کھانا کھلاتا۔ ایک رات ایک بدو آیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھوڑا سا کھانا اور کچھ دودھ تھا، تو وہ بدو اسے کھا گیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے کچھ نہ چھوڑا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک یا دو رات اسے (مزید) لائے تو وہ سارا کھانا کھا جاتا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کہا: اے اللہ! اس بدو میں برکت نہ دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کھانا کھا جاتا ہے اور آپ کو (بھوکا) چھوڑ دیتا ہے۔ پھر وہ اسے ایک رات لے کر آیا تو اس نے کھانے میں سے تھوڑا سا ہی کھایا اور دودھ میں سے بھی تھوڑا سا ہی پیا، تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا، اور وہ اسے ایک رات لایا تھا جب وہ مسلمان ہو چکا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے، اور مومن ایک آنت میں کھاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20353]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 432، حدیث 1051»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 27487، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25037، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2008، والطبراني فى «الكبير» برقم: 13، 66»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20384
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا وَكِيعٌ ، ثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ شَيْخٍ أَظُنُّهُ أَبَا خَالِدٍ الْوَالِبِيَّ ، عَنْ مَيْمُونَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْمُؤْمِنُ يَأْكُلُ فِي مِعًى وَاحِدٍ، وَالْكَافِرُ يَأْكُلُ فِي سَبْعَةِ أَمْعَاءٍ.
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن ایک آنت میں کھاتا ہے، اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20384]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 10، حدیث 13»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 27487، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25037، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2008، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1051، 66»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں