🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5620 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 5620
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14456
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3894
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5620
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عُمَرَ ثَوْبًا أَبْيَضَ، فَقَالَ:" أَجَدِيدٌ ثَوْبُكَ أَمْ غَسِيلٌ؟" فَقَالَ: فَلَا أَدْرِي مَا رَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا"، أَظُنُّهُ قَالَ:" وَيَرْزُقُكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سفید لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا, نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ آپ کے کپڑے نئے ہیں یا دھلے ہوئے ہیں؟ مجھے یاد نہیں رہا کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا جواب دیا، البتہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نئے کپڑے پہنو، قابل تعریف زندگی گزارو، اور شہیدوں والی موت پاؤ اور غالباً یہ بھی فرمایا کہ اللہ تمہیں دنیا و آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک عطاء فرمائے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 5620]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14456
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْبَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ أَبْيَضُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا عُمَرُ أَجَدِيدٌ قَمِيصُكَ هَذَا أَمْ غَسِيلٌ؟". فَقَالَ: غَسِيلٌ. فَقَالَ:" الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا، وَيُعْطِيكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ الْجُعْفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، اسی دوران سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تشریف لائے، ان کے جسم پر سفید قمیص تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: اے عمر! تمہاری یہ قمیص نئی ہے یا دھلی ہوئی ہے؟ انہوں نے عرض کی: دھلی ہوئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نیا لباس پہنو، قابل تعریف زندگی بسر کرو، شہید ہونے طور پر مرنا اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا اور آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک کے ذریعے ڈھانپ دے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابر بن زید جعفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14456]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2503)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3894
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ أَبِي الْأَشْهَبِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ مُزَيْنَةَ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - ثَوْبًا غَسِيلًا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَجَدِيدٌ ثَوْبُكَ هَذَا أَمْ غَسِيلٌ؟ قَالَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -: غَسِيلٌ يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَتَوَفَّ شَهِيدًا، وَيُعْطِيكَ اللهُ قُرَّةَ عَيْنِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ.
* هَذَا مُرْسَلٌ، أَوْ مُنْقَطِعٌ، وَقَدْ رُوِيَ مَوْصُولًا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، وَأَخْرَجَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ دُونَ آخِرِهِ.
قبیلہ مزینہ کے ایک شخص سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے جسم پر ایک دھلا ہوا کپڑا ملاحظہ فرمایا تو دریافت کیا: ”کیا آپ کا یہ لباس نیا ہے یا محض دھلا ہوا؟“ انہوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ دھلا ہوا ہے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان الفاظ میں دعا دی: «الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَتَوَفَّ شَهِيدًا، وَيُعْطِيكَ اللهُ قُرَّةَ عَيْنِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» ”تم نیا لباس پہنو، قابلِ ستائش زندگی بسر کرو، شہادت کا رتبہ پاؤ اور اللہ تعالیٰ تمہیں دنیا و آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائے۔“
یہ روایت مرسل یا منقطع ہے، البتہ اسے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے متصل سند کے ساتھ بھی بیان کیا گیا ہے، اور امام احمد وغیرہ نے اس کے آخری حصے کے بغیر اس کی تخریج کی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب المناقب/حدیث: 3894]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا مُرْسَلٌ، أَوْ مُنْقَطِعٌ، وَقَدْ رُوِيَ مَوْصُولًا مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، وَأَخْرَجَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ دُونَ آخِرِهِ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا مرسل أو منقطع وقد روي موصولا من حديث ابن عمر رضي الله عنهما وأخرجه أحمد وغيره دون آخره (المطالب العالية، ج 15، ص 763)»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3558، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 3، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3972/1»

الحكم على الحديث:
مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں