الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
حدیث نمبر: 7332
(حديث مرفوع) قُرِئَ عَلَى سُفْيَانَ ، سَمِعْتُ أَبَا الزِّنَادِ يُحَدِّثُ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا قُلْتَ لِصَاحِبِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ: أَنْصِتْ، فَقَدْ لَغَيْتَ". قَالَ سُفْيَانُ: قَالَ أَبُو الزِّنَادِ: وهِيَ لُغَةُ أَبِي هُرَيْرَةَ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام جس وقت جمعہ کا خطبہ دے رہا ہو اور تم اپنے ساتھی کو صرف یہ کہو کہ خاموش رہو تو تم نے لغو کام کیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7332]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 934، م: 851.
حدیث نمبر: 363
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من تكلم يوم الجمعة والإمام يخطب فهو كمثل الحمار يحمل أسفارا والذي يقول له: أنصت ليست له جمعة» . رواه أحمد بإسناد لا بأس به. وهو يفسرحديث أبي هريرة رضي الله عنه في الصحيحين مرفوعا:«إذا قلت لصاحبك أنصت يوم الجمعة والإمام يخطب فقد لغوت» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس شخص نے جمعہ کے روز اس وقت بات کی جب امام منبر پر خطبہ جمعہ دے رہا ہو تو وہ شخص اس گدھے کی طرح ہے جو کتابوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے، اور اس کا بھی جمعہ نہیں جس نے اسے کہا کہ خاموش رہ۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا جس کے متعلق، «لا بأس به» کہا گیا ہے۔ اور یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیحین میں مروی حدیث کی تفسیر ہے ”جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تو نے اپنے ساتھی سے کہا کہ چپ رہ تو تو نے بھی لغو بات کی۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ» جس نے – «تَكَلَّمَ» بات کی – «يَوْمَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے دن – «وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ» جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو – «فَهُوَ» تو وہ – «كَمَثَلِ الْحِمَارِ» گدھے کی مانند ہے – «يَحْمِلُ» جو اٹھائے ہوئے ہو – «أَسْفَارًا» کتابیں – «وَالَّذِي» اور وہ جو – «يَقُولُ لَهُ» اس سے کہے: – «أَنْصِتْ» خاموش ہو جاؤ – «لَيْسَتْ لَهُ» اس کے لیے نہیں – «جُمُعَةٌ» جمعہ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «بِإِسْنَادٍ» ایسی سند کے ساتھ – «لَا بَأْسَ بِهِ» جس میں کوئی حرج نہیں۔ – «وَهُوَ يُفَسِّرُ» اور یہ تفسیر کرتی ہے – «حَدِيثَ» حدیث کی – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ کی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي الصَّحِيحَيْنِ» جو صحیحین میں ہے – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً: – «إِذَا قُلْتَ» جب تم نے کہا – «لِصَاحِبِكَ» اپنے ساتھی سے – «أَنْصِتْ» خاموش ہو جاؤ – «يَوْمَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے دن – «وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ» جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو – «فَقَدْ لَغَوْتَ» تو یقیناً تم نے لغو (بے کار) کام کیا۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت بات کی تو وہ اس گدھے کی مانند ہے جس پر کتابیں لدی ہوں، اور جو شخص اس سے کہے: ’خاموش ہو جاؤ‘ اس کا (بھی) جمعہ نہیں۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ اور یہ روایت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس مرفوع حدیث کی وضاحت کرتی ہے جو صحیحین میں ہے: ”جب تم نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت اپنے ساتھی سے کہا: ’خاموش ہو جاؤ‘ تو تم نے لغو کام کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت بات کی تو وہ اس گدھے کی مانند ہے جس پر کتابیں لدی ہوں، اور جو شخص اس سے کہے: ’خاموش ہو جاؤ‘ اس کا (بھی) جمعہ نہیں۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ اور یہ روایت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس مرفوع حدیث کی وضاحت کرتی ہے جو صحیحین میں ہے: ”جب تم نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت اپنے ساتھی سے کہا: ’خاموش ہو جاؤ‘ تو تم نے لغو کام کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:1 /230.* مجالد بن سعيد ضعيف من جهة سوء حفظه وحديث ((إذا قلت لصاحبك أنصت....)) أخرجه البخاري، الجمعة، حديث:934، ومسلم، الجمعة، حديث:851.»
الحكم على الحديث:
ضعيف