🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. مسنَدِ عَلِیِّ بنِ اَبِی طَالِب رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 827 (کل: 12 مقامات، 8 کتب)
مسند احمد: 827، 7940
صحیح بخاری: Q6106
مصنف ابن ابی شیبہ: 34523، 39491، 39492
الفتح الربانی: 11597
الجامع الكامل: 10062
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1719، 7126
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5522
المعجم الاوسط: 2647
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 827
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ ، حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ ، قَالَ: تَنَازَعَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ وَحِبَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ، فَقَالَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ لِحِبَّانَ: قَدْ عَلِمْتُ مَا الَّذِي جَرَّأَ صَاحِبَكَ، يَعْنِي: عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: فَمَا هُوَ لَا أَبَا لَكَ؟ قَالَ: قَوْلٌ سَمِعْتُهُ يَقُولُهُ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالزُّبَيْرَ وَأَبَا مَرْثَدٍ، وَكُلُّنَا فَارِسٌ، قَالَ:" انْطَلِقُوا حَتَّى تَبْلُغُوا رَوْضَةَ خَاخٍ، فَإِنَّ فِيهَا امْرَأَةً مَعَهَا صَحِيفَةٌ مِنْ حَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِلَى الْمُشْرِكِينَ، فَأْتُونِي بِهَا"، فَانْطَلَقْنَا عَلَى أَفْرَاسِنَا حَتَّى أَدْرَكْنَاهَا حَيْثُ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَسِيرُ عَلَى بَعِيرٍ لَهَا، قَالَ: وَكَانَ كَتَبَ إِلَى أَهْلِ مَكَّةَ بِمَسِيرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَا لَهَا: أَيْنَ الْكِتَابُ الَّذِي مَعَكِ؟ قَالَتْ: مَا مَعِي كِتَابٌ، فَأَنَخْنَا بِهَا بَعِيرَهَا، فَابْتَغَيْنَا فِي رَحْلِهَا، فَلَمْ نَجِدْ فِيهِ شَيْئًا، فَقَالَ صَاحِبَايَ: مَا نَرَى مَعَهَا كِتَابًا، فَقُلْتُ: لَقَدْ عَلِمْتُمَا مَا كَذَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ حَلَفْتُ: وَالَّذِي أَحْلِفُ بِهِ لَئِنْ لَمْ تُخْرِجِي الْكِتَابَ لَأُجَرِّدَنَّكِ، فَأَهْوَتْ إِلَى حُجْزَتِهَا وَهِيَ مُحْتَجِزَةٌ بِكِسَاءٍ فَأَخْرَجَتْ الصَّحِيفَةَ، فَأَتَوْا بِهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ خَانَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ، دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَهُ، قَالَ:" يَا حَاطِبُ، مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ؟"، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَاللَّهِ مَا بِي أَنْ لَا أَكُونَ مُؤْمِنًا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَلَكِنِّي أَرَدْتُ أَنْ تَكُونَ لِي عِنْدَ الْقَوْمِ يَدٌ يَدْفَعُ اللَّهُ بِهَا عَنْ أَهْلِي وَمَالِي، وَلَمْ يَكُنْ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِكَ إِلَّا لَهُ هُنَاكَ مِنْ قَوْمِهِ مَنْ يَدْفَعُ اللَّهُ تَعَالَى بِهِ عَنْ أَهْلِهِ وَمَالِهِ، قَالَ" صَدَقْتَ، فَلَا تَقُولُوا لَهُ إِلَّا خَيْرًا"، فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ قَدْ خَانَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالْمُؤْمِنِينَ، دَعْنِي أَضْرِبْ عُنُقَهُ، قَالَ:" أَوَلَيْسَ مِنْ أَهْلِ بَدْرٍ؟ وَمَا يُدْرِيكَ، لَعَلَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَيْهِمْ فَقَالَ: اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمْ الْجَنَّةُ"، فَاغْرَوْرَقَتْ عَيْنَا عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَقَالَ: اللَّهُ تَعَالَى وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے، سیدنا زبیر اور سیدنا ابومرثد رضی اللہ عنہما - کہ ہم میں سے ہر ایک شہسوار تھا - کو ایک جگہ بھیجتے ہوئے فرمایا: ”تم لوگ روانہ ہو جاؤ، جب تم روضہ خاخ میں پہنچو گے تو وہاں تمہیں ایک عورت ملے گی جس کے پاس ایک خط ہوگا، جو حاطب بن ابی بلتعہ کی طرف سے مشرکین کے نام ہوگا، تم اس سے وہ خط لے کر واپس آجانا۔“ چنانچہ ہم لوگ روانہ ہو گئے، ہمارے گھوڑے ہمارے ہاتھوں سے نکلے جاتے تھے، یہاں تک کہ ہم روضہ خاخ جا پہنچے، وہاں ہمیں واقعۃ ایک عورت ملی جو اپنے اونٹ پر چلی جا رہی تھی، اس خط میں اہل مکہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روانگی کی اطلاع دی گئی تھی، ہم نے اس سے کہا کہ تیرے پاس جو خط ہے وہ نکال دے، اس نے کہا کہ میرے پاس تو کوئی خط نہیں ہے، ہم نے اس کا اونٹ بٹھایا، اس کے کجاوے کی تلاشی لی لیکن کچھ نہ ملا، میرے دونوں ساتھیوں نے کہا کہ اس کے پاس تو ہمارے خیال میں کوئی خط نہیں ہے، میں نے کہا: آپ جانتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی جھوٹ نہیں بولا، پھر میں نے قسم کھا کر کہا کہ یا تو تو خود ہی خط نکال دے ورنہ ہم تجھے برہنہ کر دیں گے۔ مجبور ہو کر اس نے اپنی کمر کی بندش (تہبند کی گرہ) میں سے ایک خط نکال کر ہمارے حوالے کر دیا، ہم وہ خط لے کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، لوگ کہنے لگے: یا رسول اللہ! اس نے اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں سے خیانت کی ہے، مجھے اس کی گردن مارنے کی اجازت دیجئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ ”حاطب! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا ہوں، بات یہ ہے کہ میں قریش سے تعلق نہیں رکھتا، البتہ ان میں شامل ہو گیا ہوں، آپ کے ساتھ جتنے بھی مہاجرین ہیں، ان کے مکہ مکرمہ میں رشتہ دار موجود ہیں جن سے وہ اپنے اہل خانہ کی حفاظت کروا لیتے ہیں، میں نے سوچا کہ میرا وہاں کوئی نسبی رشتہ دار تو موجود نہیں ہے، اس لئے ان پر ایک احسان کر دوں تاکہ وہ اس کے عوض میرے رشتہ داروں کی حفاظت کریں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے سچ بیان کیا، ان کے متعلق اچھی بات ہی کہنا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے شدت جذبات سے مغلوب ہو کر فرمایا: یا رسول اللہ! اس نے اللہ اور اس کے رسول اور مسلمانوں سے خیانت کی ہے، مجھے اجازت دیجئے کہ اس کی گردن اڑا دوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ غزوہ بدر میں شریک ہو چکے ہیں، اور تمہیں کیا خبر کہ اللہ نے آسمان سے اہل بدر کو جھانک کر دیکھا اور فرمایا: تم جو کچھ کرتے رہو، میں تمہارے لئے جنت کو واجب کر چکا۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں اور وہ فرمانے لگے کہ اللہ اور اس کے رسول ہی زیادہ جانتے ہیں۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 827]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح. خ: 3081، م: 2494
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: Q6106
وَقَالَ عُمَرُ لِحَاطِبِ بْنِ أَبِي بَلْتَعَةَ إِنَّهُ مُنَافِقٌ فَقَال النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَا يُدْرِيكَ لَعَلَّ اللَّهَ قَدِ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ قَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ.
اور عمر رضی اللہ عنہ نے حاطب بن ابی بلتعہ کے متعلق کہا کہ وہ منافق ہے اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”عمر! تو کیا جانے اللہ تعالیٰ نے تو بدر والوں کو عرش پر سے دیکھا اور فرما دیا کہ میں نے تم کو بخش دیا۔“ [صحيح البخاري/كتاب الأدب/حدیث: Q6106]

اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7940
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ، فَقَالَ: " اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے اہل بدر کو آسمان پر سے جھانک کر دیکھا اور فرمایا تم جو بھی عمل کرتے رہو میں نے تمہیں معاف کردیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7940]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33013 ترقیم الشثری: -- 34523
حدثنا يزيد بن هارون ، عن حماد بن سلمة ، عن عاصم بن ابي النجود ، عن ابي صالح ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تبارك وتعالى اطلع على اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل على الصحيح؛ أخرجه أحمد (٧٩٤٠)، وأبو داود (٤٦٥٤)، والحاكم ٤/ ٧٧، وبنحوه الدارمي (٢٧٦١)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢)، وابن حبان (٤٧٩٨)، والطبراني في الأوسط (٦٦٢).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یقینا اللہ تبارک و تعالیٰ بدر والوں کی طرف متوجہ ہوا اور ارشاد فرمایا: تم جو چاہے عمل کرو۔ تحقیق میں نے تمہاری مغفرت کردی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34523]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل على الصحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39491، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 33013»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37883 ترقیم الشثری: -- 39491
حدثنا ابو اسامة قال: اخبرنا عمر بن حمزة قال: اخبرني سالم قال: اخبرني ابن عمر ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لعمر: وما يدريك لعل الله قد اطلع إلى اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة، أخرجه أحمد (٥٨٧٨)، وأبو يعلى (٥٥٢٢).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر سے کہا: تمہیں کیا خبر ہے، ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا: تم جو چاہو کرو؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39491]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف عمر بن حمزة .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 5984، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5522، ترقيم محمد عوامة: 37883»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37884 ترقیم الشثری: -- 39492
حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا حماد بن سلمة عن عاصم بن ابي النجود عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن الله تبارك وتعالى اطلع إلى اهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل، أخرجه أحمد (٧٩٤٠)، وأبو داود (٤٦٥٤)، والحاكم ٤/ ٧٧، وبنحوه ابن حبان (٤٧٩٨)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٢)، والطبراني في الأوسط (٦٦٢).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر پر جھانک کر دیکھا تو فرمایا: تم جو چاہو کرو تحقیق میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39492]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح؛ عاصم ثقة في غير زر وأبي وائل .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4798، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7060، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4654، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2803، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 755، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8055، والبزار فى «مسنده» برقم: 8619، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34522، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 658، ترقيم محمد عوامة: 37884»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11597
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ”إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ اطَّلَعَ عَلَى أَهْلِ بَدْرٍ فَقَالَ اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ“
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کی طرف جھانکا اور فرمایا: تم جو چاہو عمل کرتے رہو، میں نے تم کو بخش دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل والمناقب/حدیث: 11597]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، اخرجه ابوداود: 4654، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7940 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7927»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10062
10062- عن أبي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: اطلع الله على أهل بدر فقال: اعملوا ما شأتم فقد غفرت لكم.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (4654)، وأحمد (7940)، والحاكم (4/77،78) كلهم من طريق يزيد بن هارون، أنا حماد بن سلمة، عن عاصم، عن أبي صالح، عن أبي هريرة قال: فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1719
"إن الله تعالى اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما
شئتم فقد غفرت لكم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر (غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں) کے دلوں کے حال کو دیکھا اور فرمایا کہ تم جو چاہو عمل کرو، یقیناً میں نے تمہاری مغفرت فرما دی ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1719]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن أبي هريرة. خ, علي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7126
«وما يدريك؟ لعل الله قد اطلع على أهل بدر فقال: اعملوا ما شئتم فقد غفرت لكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہیں کیا معلوم؟ شاید اللہ نے اہلِ بدر کو دیکھ کر فرما دیا ہو: تم جو چاہو کرو، میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الواو./حدیث: 7126]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق د ت] عن علي [د] عن أبي هريرة [حم] عن ابن عباس وعن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں