🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 8521 (کل: 18 مقامات، 12 کتب)
مسند احمد: 8521
سنن ابوداود: 3666
سنن ترمذی: 2351، 2355
سنن ابن ماجہ: 4123، 4124
مصنف ابن ابی شیبہ: 37106
الجامع الكامل: 16367
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16917، 17888، 17891
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4228، 7976
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 541، 3278
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1151
المعجم الاوسط: 84
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 6081
11 تا 18
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17891
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ، عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُؤْمِنِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ الْأَغْنِيَاءِ بِأَرْبَعِمِائَةِ عَامٍ". قَالَ: فَقُلْتُ: إِنَّ الْحَسَنَ يَذْكُرُ" بِأَرْبَعِينَ عَامًا". فَقَالَ: عَنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِأَرْبَعِمِائَةِ عَامٍ حَتَّى يَقُولَ الْغَنِيُّ: يَا لَيْتَنِي كُنْتُ عَيْلًا". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، سَمِّهِمْ لَنَا بِأَسْمَائِهِمْ. قَالَ:" هُمُ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَكْرُوهٌ بُعِثُوا لَهُ، وَإِذَا كَانَ نَعِيمٌ بَعَثُوا لَهُ سِوَاهُمْ، وَهُمُ الَّذِينَ يُحْجَبُونَ عَنِ الْأَبْوَابِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ زَيْدِ بْنِ أَبِي الْحَوَارِيِّ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
ابوصدیق، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”غریب اہل ایمان، خوشحال افراد سے، چار سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ (بعد کے زمانے کے) راوی کہتے ہیں: میں نے کہا: حسن نے تو
یہ روایت ذکر کرتے ہوئے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”چالیس سال پہلے۔۔۔۔۔۔۔“۔ تو ابوصدیق نے کہا: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے: ”چار سو سال پہلے، یہاں تک کہ خوشحال شخص یہ آرزو کرے گا کہ کاش میں (دنیا میں) تنگدست ہوتا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ان کے نام ہمارے سامنے بیان کیجئے! نبی اکرم صلی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ وہ لوگ ہوں گے کہ جب ناپسندیدہ صورتحال ہو گی، تو انہیں اس کے لیے بھیج دیا جائے گا اور جب نعمتوں کا وقت آئے گا اس وقت دوسرے لوگوں کو ان کے لیے بھیج دیا جائے گا، اور یہ وہ لوگ ہوں گے، جنہیں دروازوں پر نہیں آنے دیا جائے گا۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف زید بن ابوحواری کا معاملہ مختلف ہے اور اس کے ضعیف ہونے کے باوجود، اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 17891]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (366/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22593»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4228
«فقراء المهاجرين يدخلون الجنة قبل أغنيائهم بخمسمائة عام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”مہاجرین میں سے فقراء اپنے مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الفاء./حدیث: 4228]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي سعيد. المشكاة 5243: حم، ت، حب - أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7976
«يا معشر الفقراء! ألا أبشركم؟ إن فقراء المؤمنين يدخلون الجنة قبل أغنيائهم بنصف يوم: خمسمائة عام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے فقیرو! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں؟ مومنوں میں سے فقیر لوگ اپنے مالداروں سے آدھے دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور وہ آدھا دن پانچ سو سال کا ہو گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7976]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن ابن عمر. المشكاة 5243.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 541
وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: شَكَى فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ مَا فَضُلَ بِهِ أَغْنِيَاؤُهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ: هَؤُلَاءِ إِخْوَانُنَا آمَنُوا إِيمَانَنَا، وَصَلَّوْا صَلَاتَنَا، وَصَامُوا صِيَامَنَا، وَلَهُمْ عَلَيْنَا فَضْلٌ فِي الْأَمْوَالِ: يَتَصَدَّقُونَ، وَيَصِلُونَ الرَّحِمَ، وَنَحْنُ فُقَرَاءُ لَا نَجِدُ ذَلِكَ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَيْءٍ إِنْ صَنَعْتُمُوهُ أَدْرَكْتُمْ فَضْلَهُمْ؟ قُولُوا فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: اللهُ أَكْبَرُ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَالْحَمْدُ لِلهِ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَسُبْحَانَ اللهِ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً تَدَارَكُوا مِثْلَ فَضْلِهِمْ، فَبَلَغَ ذَلِكَ الْأَغْنِيَاءَ، فَقَالُوا مِثْلَ مَا أَمَرَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءُوهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِخْوَانُنَا يَقُولُونَ مِثْلَ مَا نَقُولُ. قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ذَلِكَ فَضْلُ اللهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ، أَلَا أُبَشِّرُكُمْ يَا مَعْشَرَ الْفُقَرَاءِ؟ إِنَّ فُقَرَاءَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ.

وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّكَنِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ فَذَكَرَهُ.
وَزَادَ: وَتَلَا مُوسَى: وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ.
وَقَالَ: لَا نَعْلَمُهُ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَعِلَّتُهُ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ.
وَأَخْرَجَ ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ فِي الزُّهْدِ بَعْضَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مسلمانوں کے فقراء نے ان فضائل کے متعلق (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے) اپنی محرومی کا ذکر کیا جو ان کے مالداروں کو (مال کی کثرت کی وجہ سے) حاصل تھے، چنانچہ انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! یہ ہمارے بھائی ہیں، یہ ہمارے ہی جیسا ایمان لائے، ہماری ہی طرح نمازیں ادا کیں اور ہماری ہی طرح روزے رکھے، لیکن انہیں اموال کی بدولت ہم پر یہ برتری حاصل ہے کہ وہ صدقہ و خیرات کرتے ہیں اور صلہ رحمی کرتے ہیں، جبکہ ہم نادار ہیں اور ان نیک کاموں کی مالی استطاعت نہیں رکھتے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں کہ اگر تم اس پر عمل کر لو تو ان کی فضیلت کو پا لو؟ تم ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ «اللهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، گیارہ مرتبہ «الْحَمْدُ لِلهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“، گیارہ مرتبہ «سُبْحَانَ اللهِ» ”اللہ پاک ہے“ اور گیارہ مرتبہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں“ پڑھا کرو، تم ان جیسی فضیلت حاصل کر لو گے۔“ پھر یہ بات مالداروں تک پہنچ گئی تو انہوں نے بھی ویسا ہی کرنا شروع کر دیا جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (فقراء کو) حکم دیا تھا۔ چنانچہ وہ (فقراء دوبارہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے (مالدار) بھائی بھی وہی کچھ پڑھ رہے ہیں جو ہم پڑھتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ اللہ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے۔ اے گروہِ فقراء! کیا میں تمہیں خوشخبری نہ دوں؟ یقیناً مؤمنوں کے فقراء اپنے مالداروں سے آدھا دن یعنی پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“
امام بزار نے اس روایت کو ولید بن عمرو بن سکن، محمد بن زبرقان اور موسیٰ بن عبیدہ کے واسطے سے ذکر کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ موسیٰ نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ﴾ [سورة الحج: 47] ۔ امام بزار نے فرمایا کہ ہم اس روایت کو صرف اسی سند سے جانتے ہیں اور اس کی علت موسیٰ بن عبیدہ (کا ضعیف ہونا) ہے۔ امام ابن ماجہ نے کتاب الزہد میں اس حدیث کا کچھ حصہ روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/صفة الصلاة/حدیث: 541]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16916، 16917، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6133، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6081/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3278
وَقَالَ عَبْدٌ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَلَا أُبَشِّرُكُمْ يَا مَعْشَرَ الْفُقَرَاءِ، إِنَّ فُقَرَاءَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ، خَمْسِمِائَةِ عَامٍ.

وَقَالَ الْبَزَّارُ : حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُكَيْنٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ، بِهِ، وَزَادَ: وَتَلَا مُوسَى: وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ.
قَالَ الْبَزَّارُ : لَا نَعْلَمُهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے فقراء اور ناداروں کی جماعت! کیا میں تمہیں ایک خوشخبری نہ سناؤں؟ بلاشبہ اہل ایمان میں سے جو غریب لوگ ہیں، وہ اپنے طبقے کے مالداروں سے آدھا دن پہلے جنت میں داخل ہو جائیں گے، اور وہ آدھا دن پانچ سو سال کے برابر ہے۔“
اور امام بزار رحمہ اللہ کی روایت میں یہ اضافہ ہے کہ راویِ حدیث موسیٰ بن عبیدہ نے اس موقع پر یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ﴾ [سورة الحج: 47] ”اور یقیناً آپ کے پروردگار کے ہاں ایک دن تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے“۔
امام بزار فرماتے ہیں کہ ہمارے علم کے مطابق سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ روایت صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 3278]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4124، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 86»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1151
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ شَقِيقٍ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْمُعَلَّى بْنِ زِيَادٍ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: وَكَانَ مَا عَلِمْتُ شُجَاعًا عِنْدَ اللِّقَاءِ، بَكَّاءً عِنْدَ الذِّكْرِ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: كُنْتُ فِي عِصَابَةٍ مِنْ ضُعَفَاءِ الْمُهَاجِرِينَ قَالَ: وَإِنَّ بَعْضَهُمْ لَيَسْتَتِرُ بِبَعْضٍ مِنَ الْعُرْيِ، قَالَ: وَقَارِئٌ لَنَا يَقْرَأُ عَلَيْنَا، فَنَحْنُ نَسْتَمِعُ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَامَ عَلَيْنَا، فَلَمَّا قَامَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَكَتَ الْقَارِئُ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «مَا كُنْتُمْ تَصْنَعُونَ؟» ، قَالَ: فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ قَارِئٌ يَقْرَأُ وَكُنَّا نَسْتَمِعُ إِلَى كِتَابِ اللَّهِ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مَنْ أُمِرْتُ أَنْ أَصْبِرَ مَعَهُمْ» ، قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَسْطَنَا لِيَعْدِلَ نَفْسَهُ فِينَا قَالَ: ثُمَّ أَشَارَ بِيَدِهِ اسْتَدِيرُوا، فَاسْتَدَارَتِ الْحَلْقَةُ وَبَرَزَتْ وُجُوهُهُمْ لَهُ، قَالَ: فَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَرَفَ مِنْهُمْ أَحَدًا غَيْرِي، فَقَالَ: «أَبْشِرُوا يَا مَعْشَرَ صَعَالِيكِ الْمُهَاجِرِينَ بِالنُّورِ الدَّائِمِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، تَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَاءِ الْمُؤْمِنِينَ بِنِصْفِ يَوْمٍ، وَذَاكَ خَمْسُ مِائَةِ سَنَةٍ»
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں مہاجرین کے مفلس و نادار لوگوں کی ایک جماعت میں موجود تھا جو لباس کی کمی کی وجہ سے (ستر پوشی کے لیے) ایک دوسرے کی اوٹ لے رہے تھے، ہمارا ایک قاری ہمیں قرآن سنا رہا تھا اور ہم سب اللہ کی کتاب کی تلاوت سن رہے تھے، اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہمارے پاس آ کر کھڑے ہو گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کھڑے ہوتے ہی قاری خاموش ہو گیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تم لوگ کیا کر رہے تھے؟“ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ایک قاری تلاوت کر رہا تھا اور ہم اللہ کی کتاب سن رہے تھے، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي أُمَّتِي مَنْ أُمِرْتُ أَنْ أَصْبِرَ مَعَهُمْ» ”تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے میری امت میں ایسے لوگ پیدا فرمائے جن کے ساتھ (ثباتِ قدمی سے) رہنے کا مجھے حکم دیا گیا ہے“، راوی کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان اس طرح بیٹھ گئے کہ سب کے ساتھ مساوی طور پر تشریف فرما ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دستِ مبارک سے اشارہ کیا کہ: ”گول دائرہ بنا لو“، چنانچہ سب حلقہ بنا کر بیٹھ گئے اور سب کے چہرے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آگئے، سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے علاوہ ان میں سے کسی کو نہیں پہچانا، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے نادار مہاجرین کی جماعت! تمہیں قیامت کے دن کے دائمی نور کی بشارت ہو، تم اہلِ ایمان کے مالداروں سے آدھا دن پہلے جنت میں داخل ہو گے اور وہ آدھا دن پانچ سو سال (کے برابر) ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1151]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف: دون جملة دخول الجنة»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3666، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11210، 11505، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8861، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6962، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1146»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 84
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حَيَّانَ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ فُضَيْلِ بْنِ عِيَاضٍ قَالَ: نَا أَبُو سَعِيدٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ قَالَ: نَا شُعْبَةُ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِي . عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَدْخُلُ فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِخَمْسِمِائَةِ عَامٍ. قُلْنَا: وَمَنْ هُمْ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: I " هُمُ الَّذِينَ إِذَا كَانَ مَهْلَكًا بُعِثُوا فِيهِ، وَإِذَا كَانَ مَغْنَمًا بَعَثُوا غَيْرَهُمُ، الَّذِينَ يُحْجَبُونَ عَنِ الْأَبْوَابِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمانوں کے فقراء اپنے مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جنت میں داخل ہوں گے۔“ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! وہ کون لوگ ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں کہ جب کوئی ہلاکت خیز (مقام یا مہم) ہو تو انہیں اس میں بھیج دیا جاتا ہے، اور جب کوئی غنیمت (کا موقع) ہو تو ان کے بجائے دوسروں کو بھیجا جاتا ہے؛ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں دروازوں سے روک دیا جاتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو شعبہ رحمہ اللہ سے صرف ابوسعید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 84]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه أبو عبيدة بن الفضيل بن عياض ولم أعرفه وزيد العمي ضعفه الجمهور وقد وثق وبقية رجاله ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 260» »
«أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 3666، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2351، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11783، 12096، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1151، 1317، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3365، 8866»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه زيد العمي ضعيف، وأبو عبيدة بن الفضيل لم يُعرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6081
وَقَالَ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: " شَكَا فُقَرَاءُ الْمُسْلِمِينَ مَا فُضِّلَ بِهِ أَغْنِيَاؤُهُمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَؤُلَاءِ إِخْوَانُنَا آمَنُوا إِيمَانَنَا وَصَلَّوْا صَلَاتَنَا وَصَامُوا صِيَامَنَا، وَلَهُمْ عَلَيْنَا فَضْلٌ فِي الْأَمْوَالِ يَتَصَدَّقُونَ وَيَصِلُونَ الرَّحِمَ، وَنَحْنُ فُقَرَاءُ لَا نَجِدُ ذَلِكَ. قَالَ: أَفَلَا أُخْبِرُكُمْ بِشَيْءٍ إِنْ صَنَعْتُمُوهُ أَدْرَكْتُمْ فَضْلَهُمْ؟ قُولُوا فِي دُبُرِ كُلِّ صَلَاةٍ: اللَّهُ أَكْبَرُ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَسُبْحَانَ اللَّهِ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ إِحْدَى عَشْرَةَ مَرَّةً تُدْرِكُونَ مِثْلَ فَضْلِهِمْ. فَبَلَغَ ذَلِكَ الْأَغْنِيَاءَ فَقَالُوا مِثْلَ مَا أَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءُوهُ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِخْوَانُنَا يَقُولُونَ مِثْلَمَا نَقُولُ. قَالَ: ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ، أَلَا أُبَشِّرُكُمْ يَا مَعْشَرَ الْفُقَرَاءِ، إِنَّ فُقَرَاءَ الْمُؤْمِنِينَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ قَبْلَ أَغْنِيَائِهِمْ بِنِصْفِ يَوْمٍ - خَمْسِمِائَةِ عَامٍ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ: ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثَنَا أَبُو غَسَّانَ بُهْلُولٌ قَالَ: ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ... فَذَكَرَهُ بِاخْتِصَارٍ.
وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ : ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُكَيْنٍ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ، ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ ... فَذَكَرَهُ وَزَادَ: " وَتَلَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ : (وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ) ) .
قَالَ الْبَزَّارُ : لَا نَعْلَمُهُ عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، قَالَ: وَعِلَّتُهُ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ مسلمانوں کے فقراء نے ان فضائل کی شکایت کی جو ان کے مالدار بھائیوں کو حاصل تھے، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ ہمارے بھائی ہیں جو ہماری طرح ایمان لائے، ہماری طرح نماز پڑھی اور ہماری طرح روزے رکھے، لیکن انہیں ہم پر مال و دولت کی وجہ سے یہ برتری حاصل ہے کہ وہ صدقہ و خیرات کرتے ہیں اور صلہ رحمی کرتے ہیں جبکہ ہم فقراء ہیں اور ہمارے پاس یہ (استطاعت) نہیں ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی بات نہ بتاؤں کہ اگر تم وہ کر لو تو ان کی فضیلت کو پا لو گے؟ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ «اللَّهُ أَكْبَرُ» ”اللہ سب سے بڑا ہے“، گیارہ مرتبہ «الْحَمْدُ لِلَّهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“، گیارہ مرتبہ «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”اللہ پاک ہے“ اور گیارہ مرتبہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ”اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں“ کہا کرو، تو تم ان کے برابر فضیلت پا لو گے۔“ پھر یہ بات مالداروں تک بھی پہنچ گئی تو انہوں نے بھی ویسا ہی کہنا شروع کر دیا جیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فقراء کو حکم دیا تھا، چنانچہ وہ (فقراء دوبارہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہمارے بھائی بھی وہی کلمات کہہ رہے ہیں جو ہم کہتے ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ اللہ کا فضل ہے، وہ جسے چاہتا ہے عطا فرماتا ہے، اے گروہِ فقراء! کیا میں تمہیں بشارت نہ دوں؟ یقیناً مؤمن فقراء اپنے (مؤمن) مالداروں سے نصف دن پہلے جنت میں داخل ہوں گے، اور وہ (نصف دن) پانچ سو سال (کے برابر) ہے“۔ اسے امام ابنِ ماجہ نے اپنی سنن میں مختصراً روایت کیا ہے، نیز امام بزار نے اسے روایت کرتے ہوئے یہ اضافہ نقل کیا ہے کہ (راوی) موسیٰ بن عبیدہ نے (دلیل کے طور پر) یہ آیت تلاوت کی: ﴿وَإِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَأَلْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ﴾ یعنی ”اور بے شک آپ کے رب کے ہاں ایک دن تمہاری گنتی کے ایک ہزار سال کے برابر ہے“، امام بزار فرماتے ہیں کہ ہم اسے سیدنا ابنِ عمر رضی اللہ عنہما سے صرف اسی طریق سے جانتے ہیں اور اس کی علت موسیٰ بن عبیدہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأذكار/حدیث: 6081]
تخریج الحدیث: «موسى بن عبيدة الربذي: ضعيف ولا سيما في عبد الله بن دينار (من الحفظ)؛ وقال البزار: علته موسى بن عبيدة»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 16916، 16917، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6133»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة الربذي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں