الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. مسنَد اَبِی هرَیرَةَ رَضِیَ اللَّه عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 9856 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 9856
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14744
المعجم الکبیر للطبرانی: 2714
حدیث نمبر: 9856
حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: " لَيُذَادَنَّ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِي عَنِ الْحَوْضِ، كَمَا تُذَادُ الْغَرِيبَةُ مِنَ الْإِبِلِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میرے کچھ ساتھیوں کو میرے حوض سے اس طرح دور کیا جائے گا جیسے کسی اجنبی اونٹ کو اونٹوں سے دور کیا جاتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9856]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 2367، م: 2302
حدیث نمبر: 14744
وَعَنْ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: لَقَدْ سَبَّ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ عَلِيًّا سَبًّا قَبِيحًا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: مُعَاوِيَةُ [ يَعْنِي ] : بْنَ حُدَيْجٍ، فَلَمْ يَعْرِفْهُ. قَالَ [ نَعَمْ ؛ قَالَ ] : إِذَا رَأَيْتَهُ فَائْتِنِي بِهِ. قَالَ: فَرَآهُ عِنْدَ دَارِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، فَأَرَاهُ إِيَّاهُ قَالَ: أَنْتَ مُعَاوِيَةُ بْنُ حُدَيْجٍ؟ فَسَكَتَ فَلَمْ يُجِبْهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: أَنْتَ السَّابُّ عَلِيًّا عِنْدَ ابْنِ آكِلَةِ الْأَكْبَادِ؟ أَمَا لَئِنْ وَرَدْتَ عَلَيْهِ الْحَوْضَ - وَمَا أُرَاكَ تَرِدُهُ - لَتَجِدَنَّهُ مُشَمِّرًا حَاسِرًا عَنْ ذِرَاعَيْهِ، يَذُودُ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ عَنْ حَوْضِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ كَمَا تُذَادُ غَرِيبَةُ الْإِبِلِ عَنْ صَاحِبِهَا ] قَوْلُ الصَّادِقِ الْمَصْدُوقِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
ابوکثیر بیان کرتے ہیں: میں سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک شخص ان کے پاس آیا اور بولا: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو برے طریقے سے برا کہا: گیا، ایک شخص نے برا کہا: تھا، جس کا نام معاویہ بن حدیج تھا، وہ اس سے واقف نہیں تھے۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تم اس شخص کو دیکھو تو اسے میرے پاس لے کے آنا، جب اس شخص نے ان صاحب کو عمرو بن حریث کے گھر کے پاس دیکھا، تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو وہ صاحب دکھائے، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم معاویہ بن حدیج ہو؟ وہ خاموش رہے۔ انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، ایسا تین مرتبہ ہوا، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے کہا: تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کلیجے کھانے والی عورت کے بیٹے کے پاس برا کہہ رہے تھے، کیا ایسا نہیں ہو گا کہ تم حوض پر ان کے پاس آؤ گے، ویسے تمہارے بارے میں میری یہ رائے نہیں ہے کہ تم ان کے پاس جاؤ گے، تو تم ان کو پاؤ گے کہ انہوں نے کلائیاں چڑھائی ہوئی ہوں گی اور کافروں اور منافقین کو اللہ کے رسول کے حوض سے پیچھے کر رہے ہوں گے، جس طرح اجنبی اونٹ کو پرے کیا جاتا ہے، اور یہ بات صادق و مصدوق سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا فرمان ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14744]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2727)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2714
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، قَالَا: ثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَابِسٍ ، عَنْ بَدْرِ بْنِ الْخَلِيلِ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ أَبِي كَبِيرٍ ، قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَجَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: لَقَدْ سَبَّ عِنْدَ مُعَاوِيَةَ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا سَبًّا قَبِيحًا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ مُعَاوِيَةُ - يَعْنِي ابْنَ حُدَيْجٍ - تَعْرِفُهُ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: إِذَا رَأَيْتَهُ فَائْتِنِي بِهِ. قَالَ: فَرَآهُ عِنْدَ دَارِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ، فَأَرَاهُ إِيَّاهُ، قَالَ: أَنْتَ مُعَاوِيَةُ بْنُ حُدَيْجٍ؟ فَسَكَتَ فَلَمْ يُجِبْهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ: أَنْتَ السَّبَّابُ عَلِيًّا عِنْدَ ابْنِ آكِلَةِ الْأَكْبَادِ، أَمَا لَئِنْ وَرَدْتَ عَلَيْهِ الْحَوْضَ، وَمَا أُرَاكَ تَرِدُهُ، لَتَجِدَنَّهُ مُشَمِّرًا حَاسِرًا ذِرَاعَيْهِ يَذُودُ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ عَنْ حَوْضِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَمَا تُذَادُ غَرِيبَةُ الْإِبِلِ عَنْ صَاحِبِهَا، قَوْلُ الصَّادِقِ الْمَصْدُوقِ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ابوکبیر رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا تھا کہ ان کے پاس ایک شخص آیا اور کہا: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دربار میں ایک شخص نے، جسے معاویہ بن حدیج کہا جاتا ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بری طرح گالیاں دی ہیں، کیا آپ اسے پہچانتے ہیں؟ فرمایا: ہاں۔ کہا: جب اسے دیکھو تو میرے پاس لے آؤ۔ راوی کہتے ہیں: تو اس نے اسے عمرو بن حریث کے گھر کے پاس دیکھا، تو اسے دکھا دیا۔ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم معاویہ بن حدیج ہو؟ وہ خاموش رہا اور تین بار جواب نہ دیا، پھر سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم وہی ہو جو جگر کھانے والی کے بیٹے کے پاس علی کو گالیاں دیتے ہو؟ سن لو، اگر تم حوض پر ان کے پاس پہنچے - اور میرا خیال نہیں کہ تم وہاں پہنچ سکو گے - تو انہیں پاؤ گے کہ وہ آستینیں چڑھائے، بازو کھولے، کافروں اور منافقوں کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض سے دور بھگا رہے ہوں گے، جیسے اجنبی اونٹ اپنے مالک سے دور بھگایا جاتا ہے، یہ اس سچے اور تصدیق شدہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2714]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 81، حدیث 2727»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4694، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6771، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2758»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4694، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6771، والطبراني فى «الكبير» برقم: 2758»