🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الحمیدی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1337)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث نمبر 1271
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 1271 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند الحمیدی: 1271
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3860
فضائل صحابہ: 679، 715
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1271
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ فِيهَا قَصْرًا أَوْ دَارًا، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ فَقِيلَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ: فَلَوْلا غَيْرَتُكَ يَا أَبَا حَفْصٍ لَدَخَلْتُهُ" ، قَالَ: فَبَكَى عُمَرُ، وَقَالَ: أَيُغَارُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں ایک محل (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) میں نے ایک گھر دیکھا میں نے دریافت کیا: یہ گھر کس کا ہے، تو مجھے بتایا گیا: یہ عمر بن خطاب کا ہے، اے ابوحفص! اگر تمہارے مزاج کی تیزی کا خیال نہ ہوتا، تو میں اس کے اندر چلا جاتا۔“ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر غصہ کروں گا؟ [مسند الحميدي/حدیث: 1271]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3679، 5226، 7024، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2393، 2394، 2457، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6886، 7084، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8070، 8071، 8072، 8178، 8326، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14543، 15233، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1976، 2014، 2063»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3860
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي هُوَ، فَقُلْتُ: لِمَنْ؟ قِيلَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا کہ یہ کس کا ہے؟ فرشتوں نے بتایا کہ یہ قریش کے ایک نوجوان کا ہے، مجھے یہ گمان ہوا کہ شاید وہ نوجوان میں ہی ہوں، چنانچہ میں نے پھر دریافت کیا کہ وہ کون ہے؟ تو بتایا گیا کہ یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح على شرط الشيخين .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى سابقًا (برقم 3736)»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3848»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 679
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ، قَثَنَا رِزْقُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَثَنَا بَهْزٌ، قَثَنَا هَمَّامٌ، نَا قَتَادَةُ ، قَثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، ثُمَّ سِرْتُ هُنَيْئَةً فَرَأَيْتُ قَصْرًا هُوَ أَحْسَنُ مِنَ الْقَصْرِ الْأَوَّلِ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ فَقَالَ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، وَإِنَّ فِيهِ لِمَنَ الْحُورِ الْعَيْنِ، فَمَا مَنَعَنِي أَنْ أَدْخُلَهُ إِلَّا مَا عَرَفْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ يَا أَبَا حَفْصٍ "، فَبَكَى عُمَرُ وَقَالَ: أَعَلَيْكَ أَغَارُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے بتایا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے۔ پھر میں تھوڑی دیر چلا تو میں نے ایک (دوسرا) محل دیکھا جو پہلے محل سے زیادہ خوبصورت تھا، میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے عرض کیا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے لیے ہے، اور اس میں بڑی آنکھوں والی حوریں بھی ہیں۔ مجھے اس میں داخل ہونے سے کسی چیز نے نہیں روکا سوائے اس بات کے کہ اے ابوحفص! مجھے آپ کی غیرت کا علم تھا۔“
(یہ سن کر) سیدنا عمر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا؟“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 679]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح. .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسند البزار برقم: 3343، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 14925، 14926، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7926»
«تقدم تخريجه في رقم: 453,462»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 715
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، نَا يَحْيَى، هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، قُلْتُ: لِمَنْ هَذَا؟ قَالُوا: هَذَا لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، قَالُوا: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے وہاں سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے دریافت کیا: یہ کس کے لیے ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ قریش کے ایک نوجوان کے لیے ہے۔ میں نے گمان کیا کہ وہ نوجوان میں ہی ہوں، تو انہوں نے بتایا: یہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا ہے۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 715]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح، ومضى برقم ٤٥١ عن انس. .» ‏‏‏‏
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3688، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12423، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9000، 9281»
«تقدم تخريجه في رقم: 451»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں