الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الحميدي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث نمبر 996
شواہد الحدیث — مسند الحميدي حدیث نمبر 996 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند الحمیدی: 996
بلوغ المرام: 363
المعجم الکبیر للطبرانی: 12510
حدیث نمبر: 996
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قُلتَ لِصَاحِبِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَالإِمَامُ يَخْطُبُ أَنْصِتْ فَقَدْ لَغَيْتَ" , قَالَ أَبُو الزِّنَادِ: وَهُوَ لُغَةُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَإِنَّمَا هُوَ لَغَوْتَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم جمعہ کے دن اپنے ساتھی سے یہ کہو جبکہ امام اس وقت خطبہ دے رہا ہو کہ ”تم خاموش رہو“ تو تم نے لغو حرکت کی۔“ ابوزناد کہتے ہیں: یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی لغت ہے ورنہ اصل لفظ ”لغوت“ ہے۔ [مسند الحميدي/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 934، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 851، ومالك فى «الموطأ» برقم: 342، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2793، 2795، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1400، 1401، 1576، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1738، 1739، 1740، 1793، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1112، والترمذي فى «جامعه» برقم: 512، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1589، 1590، 1591، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1110، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5905، 5906، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7450، 7801»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 363
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «من تكلم يوم الجمعة والإمام يخطب فهو كمثل الحمار يحمل أسفارا والذي يقول له: أنصت ليست له جمعة» . رواه أحمد بإسناد لا بأس به. وهو يفسرحديث أبي هريرة رضي الله عنه في الصحيحين مرفوعا:«إذا قلت لصاحبك أنصت يوم الجمعة والإمام يخطب فقد لغوت» .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”جس شخص نے جمعہ کے روز اس وقت بات کی جب امام منبر پر خطبہ جمعہ دے رہا ہو تو وہ شخص اس گدھے کی طرح ہے جو کتابوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے، اور اس کا بھی جمعہ نہیں جس نے اسے کہا کہ خاموش رہ۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا جس کے متعلق، «لا بأس به» کہا گیا ہے۔ اور یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صحیحین میں مروی حدیث کی تفسیر ہے ”جب امام خطبہ دے رہا ہو اور تو نے اپنے ساتھی سے کہا کہ چپ رہ تو تو نے بھی لغو بات کی۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَنْ» جس نے – «تَكَلَّمَ» بات کی – «يَوْمَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے دن – «وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ» جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو – «فَهُوَ» تو وہ – «كَمَثَلِ الْحِمَارِ» گدھے کی مانند ہے – «يَحْمِلُ» جو اٹھائے ہوئے ہو – «أَسْفَارًا» کتابیں – «وَالَّذِي» اور وہ جو – «يَقُولُ لَهُ» اس سے کہے: – «أَنْصِتْ» خاموش ہو جاؤ – «لَيْسَتْ لَهُ» اس کے لیے نہیں – «جُمُعَةٌ» جمعہ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «بِإِسْنَادٍ» ایسی سند کے ساتھ – «لَا بَأْسَ بِهِ» جس میں کوئی حرج نہیں۔ – «وَهُوَ يُفَسِّرُ» اور یہ تفسیر کرتی ہے – «حَدِيثَ» حدیث کی – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ کی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي الصَّحِيحَيْنِ» جو صحیحین میں ہے – «مَرْفُوعًا» مرفوعاً: – «إِذَا قُلْتَ» جب تم نے کہا – «لِصَاحِبِكَ» اپنے ساتھی سے – «أَنْصِتْ» خاموش ہو جاؤ – «يَوْمَ الْجُمُعَةِ» جمعہ کے دن – «وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ» جبکہ امام خطبہ دے رہا ہو – «فَقَدْ لَغَوْتَ» تو یقیناً تم نے لغو (بے کار) کام کیا۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت بات کی تو وہ اس گدھے کی مانند ہے جس پر کتابیں لدی ہوں، اور جو شخص اس سے کہے: ’خاموش ہو جاؤ‘ اس کا (بھی) جمعہ نہیں۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ اور یہ روایت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس مرفوع حدیث کی وضاحت کرتی ہے جو صحیحین میں ہے: ”جب تم نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت اپنے ساتھی سے کہا: ’خاموش ہو جاؤ‘ تو تم نے لغو کام کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت بات کی تو وہ اس گدھے کی مانند ہے جس پر کتابیں لدی ہوں، اور جو شخص اس سے کہے: ’خاموش ہو جاؤ‘ اس کا (بھی) جمعہ نہیں۔“ اسے احمد نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں کوئی حرج نہیں۔ اور یہ روایت سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس مرفوع حدیث کی وضاحت کرتی ہے جو صحیحین میں ہے: ”جب تم نے جمعہ کے دن امام کے خطبہ دیتے وقت اپنے ساتھی سے کہا: ’خاموش ہو جاؤ‘ تو تم نے لغو کام کیا۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد:1 /230.* مجالد بن سعيد ضعيف من جهة سوء حفظه وحديث ((إذا قلت لصاحبك أنصت....)) أخرجه البخاري، الجمعة، حديث:934، ومسلم، الجمعة، حديث:851.»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 12510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الَّذِي يَتَكَلَّمُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَالْإِمَامُ يَخْطُبُ مَثَلُ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا، وَالَّذِي يَقُولُ لَهُ: أَنْصِتْ، لَا جُمُعَةَ لَهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ کے دن جب امام خطبہ دے رہا ہو تو بات کرنے والے کی مثال اس گدھے جیسی ہے جو کتابیں اٹھائے ہوئے ہو، اور جو اسے کہے: چپ رہو، اس کا بھی جمعہ (کا پورا ثواب) نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12510]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 90، حدیث 12563»