الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ
قیام ر مضان کے بیان میں
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 248 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 248
مصنف ابن ابی شیبہ: 38570
حدیث نمبر: 248
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي رَمَضَانَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَإِذَا النَّاسُ أَوْزَاعٌ مُتَفَرِّقُونَ يُصَلِّي الرَّجُلُ لِنَفْسِهِ وَيُصَلِّي الرَّجُلُ فَيُصَلِّي بِصَلَاتِهِ الرَّهْطُ، فَقَالَ عُمَرُ : " وَاللَّهِ إِنِّي لَأَرَانِي لَوْ جَمَعْتُ هَؤُلَاءِ عَلَى قَارِئٍ وَاحِدٍ، لَكَانَ أَمْثَلَ" فَجَمَعَهُمْ عَلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ، قَالَ: ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ لَيْلَةً أُخْرَى وَالنَّاسُ يُصَلُّونَ بِصَلَاةِ قَارِئِهِمْ، فَقَالَ عُمَرُ:" نِعْمَتِ الْبِدْعَةُ هَذِهِ وَالَّتِي تَنَامُونَ عَنْهَا أَفْضَلُ مِنَ الَّتِي تَقُومُونَ" يَعْنِي آخِرَ اللَّيْلِ وَكَانَ النَّاسُ يَقُومُونَ أَوَّلَهُ
عبدالرحمٰن بن عبدالقاری سے روایت ہے کہ میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ رمضان میں مسجد کے لئے نکلا تو دیکھا کہ لوگ جدا جدا متفرق ہیں۔ کسی شخص کے ساتھ آٹھ دس آدمی پڑھ رہے ہیں، تو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے لگتا ہے کہ اگر میں ان سب کو ایک قاری کے پیچھے جمع کردوں تو بہت اچھا ہو۔ پھر اُنہوں نے ان سب کو سیدنا اُبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے جمع کر دیا۔ عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ پھر میں دوسری رات اُن کے ساتھ آیا تو دیکھا کہ سب لوگ سیدنا اُبی بن کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں، تب سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: یہ اچھی بدعت ہے اور جس وقت تم سوتے ہو (یعنی اخیر رات) وہ بہتر ہے اس وقت سے جب نماز پڑھتے ہو، یعنی اوّل رات سے۔ اور لوگ اوّل رات میں کھڑے ہوتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 248]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2010، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1100، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4677، 4678، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7723، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 6205، 7785، 7788، 7790، شركة الحروف نمبر: 235، فواد عبدالباقي نمبر: 6 - كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ-ح: 3»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
ترقیم عوامۃ: 36974 ترقیم الشثری: -- 38570
حدثنا مالك قال: حدثنا مسعود بن سعد عن ابي إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: اول من جمع الناس على الصلاة في رمضان عمر بن الخطاب رضي الله عنه، جمعهم على ابي بن كعب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: ﵀.
(٢) صحيح.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے رمضان میں لوگوں کو نماز پر حضرت عمر بن خطاب نے جمع کیا۔ آپ نے لوگوں کو حضرت ابی بن کعب پر جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38570]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 36974»