الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
موطا امام مالك رواية يحييٰ سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي الدُّعَاءِ
دعا کے بیان میں
شواہد الحدیث — موطا امام مالك رواية يحييٰ حدیث نمبر 503 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 503
المستدرک علی الصحیحین: 8792
حدیث نمبر: 503
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ . أَنَّهُ قَالَ: جَاءَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ فِي بَنِي مُعَاوِيَةَ وَهِيَ قَرْيَةٌ مِنْ قُرَى الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَسْجِدِكُمْ هَذَا؟ فَقُلْتُ لَهُ: نَعَمْ، وَأَشَرْتُ لَهُ إِلَى نَاحِيَةٍ مِنْهُ، فَقَالَ: هَلْ تَدْرِي مَا الثَّلَاثُ الَّتِي دَعَا بِهِنَّ فِيهِ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَخْبِرْنِي بِهِنَّ، فَقُلْتُ: " دَعَا بِأَنْ لَا يُظْهِرَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ وَلَا يُهْلِكَهُمْ بِالسِّنِينَ، فَأُعْطِيَهُمَا وَدَعَا بِأَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَمُنِعَهَا"، قَالَ: صَدَقْتَ، قَالَ ابْنُ عُمَرَ:" فَلَنْ يَزَالَ الْهَرْجُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ"
حضرت عبداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہمارے پاس آئے بنی معاویہ میں اور وہ ایک گاؤں ہے انصار کے گاؤں میں سے، تو پوچھا مجھ سے: تم کو معلوم ہے کس جگہ پر نماز پڑھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مسجد میں تمہاری؟ میں نے کہا: ہاں، معلوم ہے اور ایک کونے کو میں نے بتایا، پھر پوچھا مجھ سے: تم کو معلوم ہے وہ تین دعائیں کون سی ہیں جو مانگی تھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے؟ میں کہا: ہاں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: بتاؤ مجھ کو، میں نے کہا: دعا کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس امر کی کہ مسلمانوں پر کوئی دشمن ان کی غیر قوم کا یعنی کافروں میں سے مسلط نہ کرے، اور اُن کو قحط سے ہلاک نہ کرے، تو یہ دونوں دعائیں قبول ہوگئیں، تیسری دعا یہ ہے کہ مسلمانوں کی آپس میں کشت وخون اور جنگ نہ ہو، تو یہ دعا قبول نہ ہوئی۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: سچ کہا تو نے، پھر کہا کہ اب قیامت تک فساد آپس میں چلتا جائے گا۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 503]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 24246، والطبراني فى "الكبير"، 1781، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 8484، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30123، 32353، شركة الحروف نمبر: 466، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 35»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8792
أخبرنا أبو محمد عبد الرحمن بن حَمْدان الحافظ الجَلَّاب بهَمَذان، حدثنا إسحاق بن أحمد بن مِهران، حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي قال: سمعت مالكَ بن أنس يُحدِّث عن عبد الله بن عبد الله بن جابر بن عَتِيك أنه قال: جاءنا عبدُ الله بن عمرو (2) في بني معاويةَ - وهي قريةٌ من قُرى الأنصار - فقال: هل تدري أين صلَّى رسول الله ﷺ في مسجدِكم هذا؟ قال: قلت: نعم؛ وأشَرتُ له إلى ناحيةٍ منه، فقال: هل تدري ما الثلاثُ التي دعا بهنَّ فيه؟ قلت: نعم، فقال: أخبِرْني بهنَّ، فقلت: دعا بأن لا يُظهر عليهم عدوًّا من غيرهم، ولا يُهلِكَهم بالسِّنين، فأُعطِيَهما، ودعا بأن لا يَجعلَ بأْسَهم بينهم، فمُنِعَها (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8579 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8579 - على شرط البخاري ومسلم
عبداللہ بن عبداللہ بن جابر بن عتیک سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بنو معاویہ (جو کہ انصار کی بستیوں میں سے ایک بستی ہے) میں تشریف لائے اور پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری اس مسجد میں کس جگہ نماز پڑھی تھی؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں؛ اور میں نے ایک گوشے کی طرف اشارہ کیا، پھر انہوں نے پوچھا: کیا تم جانتے ہو کہ وہ تین دعائیں کون سی ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہاں مانگی تھیں؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو انہوں نے کہا: مجھے ان کے بارے میں بتاؤ، میں نے عرض کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تھی کہ ان پر ان کے علاوہ (غیر قوم) میں سے کوئی دشمن غالب نہ آئے اور انہیں قحط سالی سے ہلاک نہ کیا جائے، پس یہ دونوں دعائیں قبول کر لی گئیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا مانگی کہ ان کی آپس کی لڑائی (خانہ جنگی) نہ ہو، تو اس سے منع فرما دیا گیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8792]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الفتن والملاحم/حدیث: 8792]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وهو في "موطأ مالك" برواية يحيى الليثي 1/ 216» [ترقيم الرساله 8792] [ترقيم الشركة 8682] [ترقيم العلميه 8579]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح