الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند عبدالله بن مبارك سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث نمبر: 214
شواہد الحدیث — مسند عبدالله بن مبارك حدیث نمبر 214 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
مسند عبداللہ بن مبارک: 214
صحیح بخاری: 3003
سنن ابن ماجہ: 2386
المعجم الاوسط: 8963
حدیث نمبر: 214
عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَيْسَ لَنَا مَثَلُ السَّوْءِ، الرَّاجِعُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ فِي قَيْئِهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے لیے بری مثال نہیں ہے۔ اپنے تحفے میں لوٹنے والا کتے کی طرح ہے، جو اپنی قے میں (لوٹتا ہے)۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاري: 5/179، صحیح مسلم: 11/64 رقم: 6، 7، مسند أحمد: 1/217، مسند قضاعي: (اللباب)53، تاریخ بغداد: 8/178، الفتح الکبیر، السیوطي: 3/65، المقاصد الحسنة، سخاوي: 281۔»
الحكم على الحديث:
صحیح
حدیث نمبر: 3003
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَابْتَاعَهُ أَوْ فَأَضَاعَهُ الَّذِي كَانَ عِنْدَهُ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَشْتَرِيَهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ بَائِعُهُ بِرُخْصٍ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لَا تَشْتَرِهِ وَإِنْ بِدِرْهَمٍ، فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ".
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک رحمہ اللہ نے بیان کیا، ان سے زید بن اسلم نے، ان سے ان کے والد نے کہ میں نے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا، آپ فرما رہے تھے کہ میں نے اللہ کے راستے میں ایک گھوڑا سواری کے لیے دیا، اور جسے دیا تھا وہ اسے بیچنے لگا۔ یا (آپ نے یہ فرمایا تھا کہ) اس نے اسے بالکل کمزور کر دیا تھا۔ اس لیے میرا ارادہ ہوا کہ میں اسے واپس خرید لوں، مجھے یہ خیال تھا کہ وہ شخص سستے داموں پر اسے بیچ دے گا۔ میں نے اس کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جب پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر وہ گھوڑا تمہیں ایک درہم میں مل جائے پھر بھی اسے نہ خریدنا۔ کیونکہ اپنے ہی صدقہ کو واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے کو خود ہی چاٹتا ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3003]
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے اللہ کی راہ میں کسی کو گھوڑا دیا۔ پھر جس کے پاس وہ گھوڑا تھا، اس نے اسے فروخت کرنا چاہا یا اسے بالکل کمزور کر دیا۔ اس بنا پر میں نے اسے خرید لینے کا ارادہ کیا۔ مجھے یہ بھی خیال تھا کہ وہ شخص اسے سستے داموں فروخت کر دے گا، میں نے اس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: ”اسے مت خریدو اگرچہ وہ تمہیں ایک درہم ہی میں دے کیونکہ اپنے صدقے کو واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے خود ہی چاٹتا ہے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الجهاد والسير/حدیث: 3003]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2386
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الْعَرْعَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا الْعُمَرِيُّ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہبہ کر کے اسے واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو قے کر کے چاٹتا ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2386]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا ہبہ واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے کو دوبارہ کھاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2386]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6735) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ان حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ہبہ کر کے واپس لے لینا کمینہ پنی، اور خست کا کام ہے اور خلاف مروت ہے، اکثر علماء ہبہ واپس لینے کو حرام کہتے ہیں مگر باپ ہبہ کو واپس لے لے تو جائز ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 8963
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَعْبَدٍ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعَائِدُ فِي هِبَتِهِ كَالْكَلْبِ يَأْكُلُ حَتَّى يَشْبَعَ قَاءَ ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ مَالِكِ بْنِ دِينَارٍ إِلَّا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے ہبہ (عطیے) کو واپس لینے والا اس کتے کی طرح ہے جو کھا کر جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے، پھر اپنی قے کی طرف لوٹ آتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو مالک بن دینار سے وہب بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8963]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو مالک بن دینار سے وہب بن راشد کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8963]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: لخلاس بن عمرو هذا أحاديث صالحة لم أر بعامة حديثه بأسا «الكامل في الضعفاء، ج 3، ص 520» »
«قال ابن عدي: فيه وهب بن راشد وأحاديثه كلها فيها نظر «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 342» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2384، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7640، 9682، 10525، 10526، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22133، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5813، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5032، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3898»
«قال ابن عدي: فيه وهب بن راشد وأحاديثه كلها فيها نظر «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 342» »
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2384، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7640، 9682، 10525، 10526، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 22133، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5813، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5032، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3898»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف وهب بن راشد