الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
196. الْقُرْآنُ غِنًى لَا فَقْرَ بَعْدَهُ وَلَا غِنَى دُونَهُ
قرآن تو نگری ہے اس کے بعد کوئی فقر وفاقہ نہیں اور نہ ہی اس کے بغیر غنا ہے
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 276 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند الشهاب: 276
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11631
حدیث نمبر: 276
276 - أَخْبَرَنَا أَبُو ذَرٍّ عَبْدُ بْنُ أَحْمَدَ الْهَرَوِيُّ، إِجَازَةً، أبنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: حَدَّثَ الْأَعْمَشُ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْقُرْآنُ غِنًى لَا فَقْرَ بَعْدَهُ وَلَا غِنًى دُونَهُ» قَالَ الدَّارَقُطْنِيُّ: وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ، عَنِ الْحَسَنِ مُرْسَلًا. وَهُوَ أَشْبَهَهُمَا بِالصَّوَابِ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قرآن تو نگری ہے اس کے بعد کوئی فقر و فاقہ نہیں اور نہ ہی اس کے بغیر غنا ہے۔“ دارقطنی کہتے ہیں: اسے ابومعاویہ نے اعمش عن یزید الرقاشی عن الحسن کی سند سے مرسل بیان کیا ہے اور یہی بات زیادہ درست ہے۔ [مسند الشهاب/حدیث: 276]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابويعلي: 2773، والمعجم الكبير: 738، وشعب الايمان: 2376» اعمش مدلس کا عنعنہ اور یزید رقاشی ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 11631
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْقُرْآنُ لَا فَقْرَ بَعْدَهُ، وَلَا غِنَى دُونَهُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قرآن کے بعد کوئی غربت نہیں ہے اور اس کے علاوہ کوئی خوشحالی نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11631]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یزید رقاشی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11631]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف