🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
230. ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكُّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ
تین (آدمیوں کی) دعائیں (ضرور) قبول ہوتی ہیں ان (کی قبولیت) میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی بد دعا، مسافر کی دعا اور والد کی اپنی اولاد پر بد دعا
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 316 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند الشهاب: 316
الجامع الكامل: 4391، 10942
السنن الكبرى للبيهقي: 6392
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3032
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 316
316 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الشَّاهِدُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمٌ، ثنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ يَحْيَى، يَعْنِي ابْنَ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ يَعْنِي: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ مُسْتَجَابَاتٌ لَا شَكُّ فِيهِنَّ: دَعْوَةُ الْمَظْلُومِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ، وَدَعْوَةُ الْوَالِدِ عَلَى وَلَدِهِ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین (آدمیوں کی) دعائیں (ضرور) قبول ہوتی ہیں ان (کی قبولیت) میں کوئی شک نہیں: مظلوم کی بددعا، مسافر کی دعا اور والد کی اپنی اولاد پر بددعا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 316]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أبو داود: 1536، وترمذي: 3448، وابن ماجه: 3862، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2699، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7626»
وضاحت: تشریح:
اس حدیث مبارک میں تین آدمیوں کی قبولیت دعا کا ذکر ہے کہ ان کی دعا ضرور قبول ہوتی ہے، جلد قبول ہو یا دیر سے لیکن قبول ضرور ہوتی ہے۔ وہ تین آدمی یہ ہیں:
① مظلوم: -
و ہ شخص جس پر کسی بھی طرح کا ظلم ہوا ہو، اسے مظلوم کہتے ہیں۔ مظلوم کی ظالم پر کی ہوئی بد دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو جب یمن کی طرف روانہ کیا تو انہیں کئی نصیحتیں فرمائیں جن میں سے ایک یہ بھی تھی کہ مظلوم کی بد دعا سے بچنا کیونکہ اس کے درمیان اور اللہ تعالیٰ ٰ کے درمیان کوئی رکاوٹ نہیں۔“ [بخاري: 1496]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے غلام ہنی کو سرکاری چراگاہ کا حاکم بنایا تو انہیں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”اے ہنی! مسلمانوں سے اپنے ہاتھ روکے رکھنا (یعنی ان پر ظلم نہ کرنا) اور مسلمانوں (کے مظلوم) کی بددعا سے بچنا کیونکہ مظلوم کی بددعا يقيناً قبول ہوتی ہے۔“ [بخاري: 3059]
مظلوم اگر چہ فاسق و فاجر اور غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو، اللہ تعالیٰ اس کی دعا قبول فرماتا ہے کیونکہ اس کی دعا کے قبول ہونے کی وجہ اس کی مظلومیت ہے لہٰذا مظلوم اگر چہ فاسق یا کافر ہی کیوں نہ ہو تب بھی اس کی بددعا قبول ہوتی ہے اور یہ اللہ تعالیٰ ٰ کے عدل وانصاف کا تقاضا بھی ہے کہ وہ مظلوم کی پکار کو سنے۔
② مسافر: -
مسافر کی دعا بھی ضرور قبول ہوتی ہے۔ حدیث مبارکہ میں سفر کو ”قطعہ عذاب“ کہا: گیا ہے۔ (دیکھئے: حدیث نمبر 225) اس لیے کہ سفر میں انسان کو کئی طرح کی تکالیف اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اپنے اہل و عیال اور دوست اسباب کی جدائی کا صدمہ اور اس کے ساتھ ساتھ سفر کی مشقتیں اور تھکاوٹیں، انسان دوران سفر بڑا مجبور، پریشاں اور بے کس و بے بس ہوتا پھر جب اس حالت میں وہ اپنے خالق و مالک کا در کھٹکھٹاتا ہے تو مالک کے در سے اسے ضرور خیر ملتی ہے لہٰذا سفر کے لمحات کو فلمیں دیکھنے، قوالیاں اور گانے سننے اور فضول گفتگو کی بجائے اللہ تعالیٰ ٰ سے دعاؤں اور التجاوں میں گزارنا چاہیے۔
③ والدین: -
مذکورہ حدیث میں والد کا ذکر ہے لیکن ایک روایت میں والدین کے الفاظ بھی ہیں۔ (دیکھئے الادب المفرد: 32) لہٰذا والد اور والدہ کی اپنی اولاد کے بارے میں نکلی ہوئی دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ والدین انسان کے دنیا میں آنے کا ذریعہ ہیں، انہوں نے اولاد کو پالا پوسا ہے، اپنی ضروریات پر اولاد کی ضروریات کو ترجیح دی ہے، دنیا میں اللہ تعالیٰ کے احسانات کے بعد سب سے زیادہ احسانات والدین ہی کے ہیں، اب اس کے باوجود بھی اگر اولاد اپنے والدین کو تنگ کرے تو اللہ تعالیٰ ٰ کا والدین سے وعدہ ہے کہ ایسی نالائق اولاد کے بارے میں تمہارے بددعا ضرور قبول کروں گا۔ بعض روایات میں دعا اور بعض میں بددعا کا ذکر ہے، مطلب یہ ہے کہ اولاد کے متعلق والدین کی دعا اور بد دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4391
4391. عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ثلاث دعوات لا تردّ، دعوة الوالد، ودعوة الصّائم، ودعوة المسافر.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البيهقي (3/345)، والضياء في المختارة (2057) كلاهما من طريق أبي العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا إبراهيم بن بكر المروزي، حدثنا السهمي عبدالله بن بكر، حدثنا حميد الطويل، عن أنس بن مالك، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10942
10942- عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ثلاث دعوات لا تردّ، دعوة الوالد، ودعوة الصّائم، ودعوة المسافر.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البيهقي (3/345)، والضياء في المختارة (2057) كلاهما من طريق أبي العباس محمد بن يعقوب، حدّثنا إبراهيم بن بكر المروزي، حدثنا السهمي عبدالله بن بكر، حدثنا حميد الطويل، عن أنس بن مالك، قال (فذكر الحديث).»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6392
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَكْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا السَّهْمِيُّ يَعْنِي عَبْدَ اللهِ بْنَ بَكْرٍ، ثنا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثُ دَعَوَاتٍ لَا تُرَدُّ، دَعْوَةُ الْوَالِدِ، وَدَعْوَةُ الصَّائِمِ، وَدَعْوَةُ الْمُسَافِرِ".
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین ایسی دعائیں ہیں جو لوٹائی نہیں جاتیں: باپ کی دعا، روزے دار کی دعا اور مسافر کی دعا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة الاستسقاء/حدیث: 6392]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الحافظ نقل في السان 1/40»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3032
«ثلاث دعوات لا ترد: دعوة الوالد لولده ودعوة الصائم ودعوة المسافر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین دعائیں رد نہیں ہوتیں: والد کی اپنی اولاد کے حق میں دعا، روزے دار کی دعا، اور مسافر کی دعا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3032]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [أبو الحسن بن مهرويه في الثلاثيات الضياء] عن أنس. الصحيحة 1797.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں